Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا امتیاز علی جب وی میٹ کا سیکوئل بنائیں گے؟ گیت اور آدتیہ کون ہوں گے؟

Updated: March 01, 2026, 3:35 PM IST | Mumbai

شاہد کپور اور کرینہ کپور کی فلم ’’جب وی میٹ‘‘ایک ایسی فلم ہے جسے لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ فلم میں گیت اور آدتیہ کی کہانی سب کے دلوں میں بسی ہوئی ہے اور مسلسل اس کے سیکوئل کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اسی دوران امتیاز علی نے ’’جب وی میٹ‘‘کے سیکوئل پر بات کی ہے۔

Imtiaz Ali.Photo:INN
امتیاز علی۔ تصویر:آئی این این

 ’’اوہ، اس میں بھی میری ہی غلطی ہے…‘‘’’جب وی میٹ‘‘ میں کرینہ کپور کا یہ ڈائیلاگ آپ کو ضرور یاد ہوگا۔ ایسے کئی مشہور مکالموں اور گانوں کی وجہ سے امتیاز علی کی اس فلم کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی ڈراما’’جب وی میٹ‘‘ نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا تھا۔ اس سپرہٹ فلم میں شاہد کپور نے آدتیہ اور کرینہ کپور نے گیت کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم اتنی ہٹ ہے کہ سوشل میڈیا پر آج بھی اس کے سیکوئل کی مانگ کی جاتی رہتی ہے۔ اسی مطالبے کے بیچ امتیاز علی نے اس کے سیکوئل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔’’جب وی میٹ‘‘کے گانے جتنے مقبول ہوئے، اتنا ہی کرینہ کپور کا گیت کا کردار بھی خبروں میں رہا۔ جب فلم کو اتنا پسند کیا گیا تو اس کے اگلے حصے پر بات ہونا فطری ہے۔ حال ہی میں جب امتیاز علی سے پوچھا گیا کہ اگر’’جب وی میٹ‘‘کا سیکوئل بنے تو وہ کس کو لانچ کرنا چاہیں گے تو ان کے جواب سے کہیں نہ کہیں اشارہ ملا کہ مستقبل میں اس فلم کا سیکوئل آ سکتا ہے۔
’’جب وی میٹ‘‘ ریبوٹ پر امتیاز علی
حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امتیاز علی نے آج کے دور کے لیے ’’جب وی میٹ‘‘ کے ورژن پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’اس عمر میں، مجھے لگتا ہے کہ شرواری اور ویدانگ ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ کافی نوجوان ہیں اور ان میں وہ خاص بات ہے کہ وہ ویسا ہی کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘‘
ان کے جواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ شروری واگھ اور ویدانگ رائنا  ’’جب وی میٹ‘‘کے ریبوٹ میں گیت اور آدتیہ کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویدانگ اور شرواری، امتیاز علی کے آنے والے ایک پروجیکٹ کا بھی حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:منی رتنم کی نئی فلم: وجے سیتھوپتی اور سائی پلوی کے نام پر غور

امتیاز علی کی آنے والی فلم
اسی کے ساتھ امتیاز علی نے اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس میں ایک بار پھر اے آر رحمان کی موسیقی ہوگی۔ فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا۔ اس فلم میں دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ نصیرالدین شاہ، ویدانگ رائنا اور شرواری واگھ بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ غیر قانونی جارحانہ جنگ ہے: ظہران ممدانی


 بجٹ ۱۵؍ کروڑ تھا
اگر’’جب وی میٹ‘‘کی بات کریں تو اس فلم کا بجٹ محض ۱۵؍ کروڑ روپے تھا۔ اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے اسے خاص طور پر پسند کیا گیا۔ اسے آئی ایم ڈی بی پر ۹ء۷؍ کی ریٹنگ ملی ہے اور اس نے دنیا بھر میں تقریباً ۶۱ء۴۸؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK