Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’وش ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز، ’’شیطان ۲‘‘ کی کہانی گجراتی فلم کی نقل ہوگی ؟

Updated: August 02, 2025, 9:11 PM IST | Mumbai

فلمسازوں نے تمل فلم ’’وش ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اجے دیوگن کی فلم ’’شیطان ۲‘‘ کی کہانی اسی فلم سے متعلقہ ہوسکتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اجے دیوگن کی فلم ’’شیطان‘‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی جس نے اپنی کہانی سے سب کو حیران کردیا تھا۔ اس فلم کی کہانی گجراتی فلم ’’وش‘‘ کی نقل ہے جس میں جانکی بودی والا، ہتین کمار اور ہتو کونوڈیا نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ اب فلمسازوں نے ’’وشن وواش لیول ۲‘‘کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں کہانی کو وہیں سے آگے بڑھایا گیا ہے جہاں پرانی کہانی کا اختتام ہوا تھا۔فلم کے سیکوئل کی کہانی والد کےاپنی بیٹی کو شیطانی طاقتوں سے چھٹکارا دلانے کے بعد آگے بڑھتی ہے جو جانکی بودی والا کے کردار پر کالا جادو کر دیتا ہے۔

’’وش لیول ۲‘‘ کے ٹریلر کے بارے میں
’’وشن لیول ۲‘‘ کے ٹریلر کی شروعات شیطان کی واپسی سے ہوتی ہے جبکہ اس مرتبہ اس کا نشانہ اسکول کی سیکڑوں لڑکیاں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’رانجھنا‘‘ کی ری ریلیز، مداحوں کو اے آئی سے بنایا گیا کلائمیکس پسند نہیں آیا

کیا ’’شیطان ۲‘‘ کی کہانی ’’وش ۲‘‘پر مبنی ہے؟
اجے دیوگن نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ’’شیطان‘‘ کے سیکوئل کی کہانی لکھ رہے ہیں اوران کی فلم ’’درشیم ۳‘‘کا پلاٹ حقیقی ملیالم فلم سے کافی ملتا جلتا ہےجس میں موہن لال نے اداکاری کی ہے۔تاہم، شیطان کے پروموشنل مٹیریل کے آنے کے بعد ہی یہ تصدیق کی جاسکتی ہے کہ اجے دیوگن کی فلم کے سیکوئل کا پلاٹ ’’وش ۲‘‘ سے متعلقہ ہے یانہیں۔ دونوں فلموں کی کہانی مہاراشٹر کے کوکن علاقے سے متعلقہ ہے جو کالے جادو کی مبینہ سرگرمیوں کیلئے مشہور ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جان ابراہم کی فلم ’’تہران‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

’’شیطان‘‘کی کہانی
’’شیطان‘‘ کی کہانی ایک خاندان کے اطراف گھومتی ہے جو وی کینڈ منانے کیلئے ایک فارم ہاؤس پر گیا ہے لیکن ان کی چھٹیاں ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوجاتی ہے جب ونراج نامی ایک اجنبی شخص وہاں آتا ہے اوران کی بیٹی کو اغوا کر لیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK