اس سال پرینکا چوپڑا میٹ گالا کا حصہ نہیں ہوں گی۔ اس خبر نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔ وہ ہر سال نئے انداز میں میٹ گالا میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 03, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai
اس سال پرینکا چوپڑا میٹ گالا کا حصہ نہیں ہوں گی۔ اس خبر نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔ وہ ہر سال نئے انداز میں میٹ گالا میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی فلم’’وارانسی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے کئی پروگراموں میں شرکت منسوخ کر دی ہے۔ خبریں ہیں کہ کام کی مصروفیات کے باعث وہ اس سال میٹ گالا میں شامل نہیں ہوں گی۔ یہ بات اس لیے بھی زیادہ توجہ حاصل کر رہی ہے کیونکہ ریڈ کارپیٹ سے ان کا گہرا تعلق رہا ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں میٹ گالا میں پرینکا دنیا بھر سے آنے والے سب سے معروف چہروں میں سے ایک رہی ہیں۔
میٹ گالا میں شرکت نہیں کریں گی پرینکا
ویرائٹی انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا میٹ گالا ۲۰۲۶ء میں شامل نہیں ہوں گی۔ یہ ایونٹ ۴؍ مئی کو نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہونے والا ہے۔برٹش ووگ کے مطابق، جب میٹ گالا ہو رہا ہوگا تب وہ شاید انٹارکٹیکا میں ’’وارانسی‘‘ کی شوٹنگ کر رہی ہوں گی۔ مئی کے پہلے پیر کو اداکارہ مصروف ہو سکتی ہیں۔
پرینکا کی رائے
میٹ گالا میں موجود نہ ہونے پر پرینکا چوپڑا نے کہاکہ ’’سچ کہوں تو، صرف ناظر بن کر رہنا بھی اتنا ہی مزے دار ہو سکتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:۲؍دن میں ہی ’’ایک دن‘‘ کا کام تمام، عامر خان کے بیٹے کا جادو نہ چل سکا
پرینکا کی غیر موجودگی محسوس ہوگی
گزشتہ چند برسوں میں پرینکا چوپڑا نے میٹ گالا میں کئی یادگار شرکت ہیں۔ اپنے شاندار ٹرینچ کوٹ گاؤن سے لے کر بولڈ کوچر لُکس تک، وہ مسلسل ریڈ کارپیٹ پر سب سے زیادہ زیرِ بحث رہنے والی شخصیات میں شامل رہی ہیں۔ ان کی شرکت اکثر عالمی پاپ کلچر کا حصہ بن جاتی ہیں، اسی لیے اس سال ان کی غیر موجودگی ضرور محسوس کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک میڈرڈ اوپن کی نئی ملکہ
’’وارانسی‘‘ کے بارے میں
آپ کو بتا دیں کہ پرینکا چوپڑا جلد ہی ایس ایس راجامولی کی فلم ’’وارانسی‘‘ میں نظر آئیں گی۔ وہ اس وقت اس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مہیش بابو اور پرتھوی راج سُکومارن بھی ہوں گے۔ یہ فلم۷؍ اپریل ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہو سکتی ہے۔