• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ یومِ آزادی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی؟

Updated: February 09, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی آنے والی جنگی ڈرامہ فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ اس سال کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں سے ایک ہے اور شائقین فلم سے متعلق کسی بھی نئی اپ ڈیٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پہلے ۱۷؍ اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی۔

Salman Khan.Photo:INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

سلمان خان کی آنے والی جنگی ڈرامہ فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ اس سال کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں سے ایک ہے اور شائقین فلم سے متعلق کسی بھی نئی اپ ڈیٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پہلے ۱۷؍ اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن تازہ رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق فلم اب یومِ آزادی۲۰۲۶ء کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
 سلمان خان کی ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی ریلیز ڈیٹ
 بالی ووڈ  ہنگامہ نے ایک ذرائع  کے حوالے سے بتایا ’’بیٹل آف گلوان ‘‘واقعی مؤخر کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ سلمان خان اور فلمسازوں کا ماننا ہے کہ یہ تاریخ زیادہ موزوں ہے کیونکہ  ہندوستان  کا یومِ آزادی ۱۵؍اگست کو ہوتا ہے۔ اس وقت حب الوطنی کے جذبات عروج پر ہوں گے اور بیٹل آف گلوان اس موقع پر دیکھنے کے لیے ایک بہترین فلم ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘
سلمان خان کی فلمسازوں نے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، لیکن جلد ہی اس حوالے سے اپ ڈیٹ آنے کی توقع ہے۔دریں اثنا، ایک اور ذریعے نے پورٹل کو بتایا کہ بیٹل آف گلوان کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور ری شوٹ میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ پیر،۹؍فروری سے ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو فیکٹری میں ایک ہفتے کا شوٹنگ شیڈول شروع ہوگا۔ اس کے بعد چند دنوں کی مزید شوٹنگ باقی رہ جائے گی اور فروری کے آخر تک شوٹنگ مکمل ہو جائے گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہدایت کار اپورو لاکھیا  شوٹ کیے گئے مناظر کی ایڈیٹنگ شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو اور النصر کے تعلقات میں کشیدگی،کلب چھوڑنے کی خبریں

ذرائع کے مطابق ’’اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ قواعد کے مطابق، بیٹل آف گلوان کو وزارتِ دفاع کو بھی دکھانا ضروری ہے اور یہ عمل بھی وقت لے سکتا ہے۔ ان دو وجوہات کی بنا پر فلم کے سازوں کو لگتا ہے کہ وہ ۱۷؍ اپریل کی ڈیڈ لائن پوری نہیں کر پائیں گے۔ سلمان خان کا ماننا ہے کہ اتنی خاص اور حب الوطنی سے بھرپور فلم کو پوری توجہ کے ساتھ سنوارنا ضروری ہے۔ انہوں نے فلم کی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ عجلت نہ کریں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقت لیں کہ حتمی فلم دلکش، مؤثر اور سنیما کے معیار پر پوری اترے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سندیپ ریڈی ’’اینیمل ‘‘ میں ’’کبیر سنگھ‘‘ ایک منظر شامل کرنا چاہتے تھے: شاہد کپور

بیٹل آف گلوان کے بارے میں
اپورو لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ناظرین کو ۲۰۲۰ء میں گلوان وادی میں ہندوستانی  اور چینی فوج کے درمیان ہونے والی خوفناک جھڑپ کی یاد دلاتی ہے۔ یہ کہانی ناول ’’’انڈیا ز موسٹ فیئرلیس۳‘‘  پر مبنی ہے، جس میں ایک ایسی سرحدی لڑائی دکھائی گئی ہے جو بغیر کسی آتشیں اسلحے کے جان لیوا ثابت ہوئی۔ فوجیوں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے مقابلہ کیا، جو  ہندوستانی  تاریخ کی سب سے جذباتی اور سنسنی خیز کہانیوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK