ایرانی قومی فٹ بال ٹیم نے ترکی میں دوستانہ میچ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کی حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا، قومی ترانے کے دوران ہر کھلاڑی کے ہاتھ میں ایک بچے کی تصویر تھی، اور ایران نے یہ میچ صفر ۵؍ سے جیت لیا۔
EPAPER
Updated: April 01, 2026, 10:14 PM IST | Ankara
ایرانی قومی فٹ بال ٹیم نے ترکی میں دوستانہ میچ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کی حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا، قومی ترانے کے دوران ہر کھلاڑی کے ہاتھ میں ایک بچے کی تصویر تھی، اور ایران نے یہ میچ صفر ۵؍ سے جیت لیا۔
ایرانی قومی فٹ بال ٹیم نے ترکی میں دوستانہ میچ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کی حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ منگل کو انطالیہ کے قریب کوسٹا ریکا کے خلاف دوستانہ میچ سے قبل ایرانی کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے شہید بچوں کی تصویریں تھام رکھی تھیں۔ قومی ترانے کے دوران ہر کھلاڑی کے ہاتھ میں ایک بچے کی تصویر تھی، اور ایران نے یہ میچ صفرکے مقابلے ۵؍ گول سے جیت لیا۔ایرانی عہدیداروں کے مطابق، ان تصاویر میں شامل کچھ بچے۲۸؍ فروری کو جنوبی شہر میناب کے ایک اسکول پر ہونے والے فضائی حملے کے شہید تھے۔ واضح رہے کہ یہ حملہ امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے پہلے دن ہوا تھا، جس میں طلبہ اور اساتذہ سمیت کم از کم۱۷۰؍ افراد شہید ہوئے تھے۔
Iran National Football Team, today’s pre-match ceremony, carried photos of those who lost their lives in Israeli and US attacks. pic.twitter.com/4JRusHpCq4
— International Ultras (@internaciultra) March 31, 2026
بعد ازاں میچ میں موجود ایران کے انقرہ میں سفیر محمد حسن حبیب اللہ زادہ نے کہا کہ ایران انتہائی غیر منصفانہ اور ظالمانہ جارحیت کا شکار ہے، اس لیے قومی ٹیم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام سے یکجہتی کا اظہار کرے۔ اس سے قبل جمعہ کو نائجیریا کے خلاف دوستانہ میچ میں بھی ایرانی کھلاڑیوں نے میناب اسکول حملے کے شہید بچوں کی یاد میں ان کے اسکول بیگ تھامے تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی فوجی تحقیقات کے ابتدائی نتائج بتاتے ہیں کہ غلط معلومات کی وجہ سے امریکی ٹوماہاک کروز میزائل نے یہ اسکول نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور اسرائیل عالمی نظام پر اپنا حکم نہیں چلا سکتے: اسپین کی وزیر دفاع
دریں اثناء فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے منگل کے میچ میں شرکت کی اور اصرار کیا کہ ایران ورلڈ کپ میں کھیلے گا، جبکہ جنگ کی وجہ سے ان کی شرکت مشکوک تھی۔ انفنٹینو نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنے گروپ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکہ میں ہی کھیلے گا۔ جبکہ اس سے قبل ایرانی فیڈریشن نے کہا تھا کہ وہ میچ میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے بات چیت کر رہی ہے۔یاد رہے کہ ایران۱۵؍ جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ سے اپنا پہلا گروپ جی میچ کھیلے گا، اس کے بعد۲۱؍ جون کو بیلجیم سے لاس اینجلس میں اور۲۶؍ جون کو سیئٹل میں مصر سے مقابلہ کرے گا۔