Inquilab Logo Happiest Places to Work

خاتون کی حاضر دماغی، گھر میں گھس آئے تیندوے سے بیٹے کو بچایا

Updated: May 17, 2026, 10:40 AM IST | Ahmednagar

گنگو بائی نے سوئے ہوئے بیٹے کو بستر کے ساتھ گھسیٹ لیا اور دروازہ بند کر کے تیندوے کو کمرے میں قید کر دیا۔

Gangu Bai, 65, with forest department officials. Photo: INN
۶۵؍ سالہ گنگو بائی محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

احمد نگر ضلع کے سنگم نیر تعلقہ کے کھرشنڈے گاؤں میں ایک ۶۵؍ سالہ خاتون کی بہادری کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں۔ دراصل ایک تیندوا گنگوبائی گائیکواڑ نامی اس خاتون کے گھر میں گھس آیا تھا لیکن انہوں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی جان بچائی اور تیندوے کو پکڑوا بھی دیا۔  اس واقعے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

  اطلاع کے مطابق، گنگوبائی گائیکواڑ صبح اپنے گھر کے دروازے کے پاس چولہے پر کھانا پکا رہی تھیں۔ اسی دوران اچانک ایک چیتا ان کے گھر میں گھس گیا۔ تیندوا چند فٹ کے فاصلے سے گھر میں داخل ہوا جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اس وقت ان کا بیٹا ہری بھاؤ گائیکواڑ دروازے کے پاس سو رہا تھا۔اچانک اپنے سامنے تیندوے کو دیکھ کر گنگوبائی گھبرائی نہیں بلکہ بڑے ہی سکون اور ہوشیاری سے صورتحال کو سنبھالا۔ انہوں نے فوراً سو رہےبیٹے کو بستر کے ساتھ باہر گھسیٹ لیا اورجلدی سے گھر کا دروازہ باہر سے بند کر دیا۔تیندوا گھر کے اندر ہی قید ہو گیا۔ اس دوران گائوں والے وہاں جمع ہو گئے تھے جنہوں نے فوراً محکمہ جنگلات کو تیندوے کی اطلاع دی۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچی لیکن تیندواکافی دیر تک کمرے میں اچھل کود مچاتا رہا۔ آخر کار ریسکیو ٹیم کسی طرح اس پر اپنا شکنجہ کسنے میں کامیاب رہی اور اسے پنجر میں قید کرکے لے گئی۔ اس پورے واقعے میں گنگوبائی گائیکواڑ کی ہمت، دور اندیشی اور سکون کی تعریف کی جا رہی ہے۔ اس کی ہمت کی وجہ سے ایک بڑا خطرہ جو جو اس خاندان پر آن پڑا تھا ٹل گیا ۔ گائو میں گنگو بائی کے چرچے ہونے لگے۔ محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکاروں نے تیندوے کو پنجر میں قید کرنےکے بعد گنگو بائی کی ستائش کی اور ان کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔

یہ بھی پڑھئے: امتحانی ادارہ یہ ضمانت کب دیگا کہ اب پرچہ لیک نہیں ہوگا؟

یاد رہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں ان دنوں تیندوئوں کے بستیوں میں گھس آنے کے واقعات بڑھتے جا رے ہیں۔ اس کی وجہ سے مقامی باشندوں میں ناراضگی ہے۔ احمد نگر کے مذکورہ گائوں میں اس پہلے بھی تیندوے کے گائوں میں گھس  آنے کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK