Updated: August 15, 2026, 10:16 PM IST
| Mumbai
جنوبی ہند کے سپر اسٹار یش نے باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کے ساتھ اپنی فلم ’’کے جی ایف: چیپٹر ۱‘‘ کے ٹکراؤ سے متعلق سال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ کے کنگ خان کے بہت بڑے مداح ہیں۔ ’’آپ کی عدالت‘‘ میں گفتگو کے دوران یش نے کہا کہ جس دن وہ اپنے سینئرز سے خود کو بڑا سمجھنے لگیں گے، اسی دن ان کا کیریئر ختم سمجھا جائے۔
شاہ رخ خان اور یش۔ تصویر: آئی این این
معروف کنڑ اداکار یش کو پرشانت نیل کی فلم ’’کے جی ایف: چیپٹر ۱‘‘ سے ملک بھر میں بڑی کامیابی اور شناخت ملی۔ پین انڈیا فلم ’’کے جی ایف: چیپٹر ۱‘‘ کو ہندی میں فرحان اختر کی کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ نے پیش کیا تھا اور اس کا باکس آفس پر شاہ رخ خان کی بڑے بجٹ کی فلم ’’زیرو‘‘ سے مقابلہ ہوا تھا۔ فلم ’’کے جی ایف: چیپٹر ۱‘‘ نے دنیا بھر میں تقریباً ۲۳۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا، جس میں ہندی ورژن سے ۴۵؍ کروڑ روپے جبکہ بیرونِ ملک سے صرف ۱۰؍ کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق فلم تقریباً ۸۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی تھی۔
دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ باکس آفس پر ناکام رہی اور دنیا بھر میں صرف ۱۹۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر سکی۔ اس میں سے ۲۸ء۹۰؍ کروڑ روپے ہندوستان میں (صرف ہندی ورژن) جبکہ ۷۰؍ کروڑ روپے بیرونِ ملک سے حاصل ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً ۲۰۰؍ کروڑ روپے تھا۔ زیادہ بڑے بجٹ کی فلم ’’زیرو‘‘ کے ساتھ ٹکراؤ کے باوجود ’’کے جی ایف: چیپٹر ۱‘‘ کا کامیاب ہونا یش کے لیے بطور ’’پین انڈیا اسٹار‘‘‘‘ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھئے: رانی مکھرجی کو لا ٹروب یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی
شاہ رخ خان سے موازنہ اور ’کے جی ایف‘ بمقابلہ ’زیرو‘ ٹکراؤ پر یش بیان
حال ہی میں ’’آپ کی عدالت‘‘ میں ایک انٹرویو کے دوران یش سے فلموں کے اس ٹکراؤ سے متعلق یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا یہ ٹکراؤ جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔ سینئر صحافی رجت شرما نے سوال کیا، ’’آپ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں، آپ ان سے ملنا چاہتے تھے اور جب انہوں نے آپ کو وقت نہیں دیا تو کیا آپ نے اپنی فلم ’’کے جی ایف‘‘ کو ان کی فلم ’’زیرو‘‘ کے ساتھ ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا؟‘‘ اس کے جواب میں یش نے کہا، ’’ہماری فلم چھوٹی تھی اور شاہ رخ سر کی فلم بہت بڑی تھی، اس لیے ہم نے اسی دن اپنی فلم ریلیز کردی۔‘‘ اس کے بعد راجت شرما نے دونوں فلموں کے کاروبار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ یش کی فلم نے شاہ رخ خان کی فلم سے بہتر کارکردگی دکھائی۔ اس پر یش نے ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’وہ سپر اسٹار ہیں اور جس دن میں یہ سوچنے لگوں کہ میں اپنے سینئرز سے بڑا ہوں، اسی دن میرا کیریئر ختم سمجھیں۔‘‘
یش کی آنے والی فلمیں
۲۰۱۸ء میں فلم ’’کے جی ایف: چیپٹر ۱‘‘ اور ۲۰۲۲ء میں اس کے سیکوئل ’’کے جی ایف: چیپٹر ۱‘‘ کے بعد یش اب اپنی تیسری پین انڈیا فلم ’’ٹاکسک‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ گیتو موہن داس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کیارا اڈوانی، نین تارا، رکمنی وسنتھ، تارا ستاریا اور ہما قریشی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم ۲۶؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے بعد یش نتیش تیواری کی دو حصوں پر مشتمل میگا فلم ’’رامائن‘‘ میں نظر آئیں گے۔ ’’رامائن پارٹ ون‘‘ دیوالی ۲۰۲۶ء جبکہ ’’رامائن پارٹ ٹو‘‘ دیوالی ۲۰۲۷ء پر ریلیز کی جائے گی۔ ’’رامائن‘‘ میں یش راون، رنبیر کپور رام، سائی پلوی سیتا اور سنی دیول ہنومان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔