Updated: August 27, 2026, 5:06 PM IST
| Mumbai
چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے والے جنوبی ہند کے سپر اسٹار یش کی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ نے ناقدین کے ملے جلے ردِعمل کے باوجود باکس آفس پر دھماکہ خیز آغاز کیا ہے۔ گیتو موہن داس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے ہندوستان میں پہلے دن تقریباً ۱۰۱؍ کروڑ روپے اور دنیا بھر میں ۱۴۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرکے یش کی مقبولیت اور فلم کی تجارتی طاقت ثابت کر دی ہے۔
فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘۔ تصویر: آئی این این
چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے والے جنوبی ہند کے سپر اسٹار یش کی فلم’ ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ کو اگرچہ ناقدین کی جانب سے توقع کے مطابق پذیرائی نہیں ملی، لیکن باکس آفس پر فلم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنی مقبولیت ثابت کر دی ہے۔ گیتو موہن داس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں یش کے ساتھ کیارا اڈوانی، نین تارا، رکمنی وسنتھ، ہما قریشی اور تارا ستاریا اہم کرداروں میں نظر آ رہی ہیں۔ فلم نے ہندوستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تقریباً ۱۰۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا، جس کے ساتھ ہی یہ ہندوستانی باکس آفس کی تاریخ میں ۱۰۱؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی اوپننگ کرنے والی چھٹی فلم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مشہور جاپانی مصورہ یایوئی کُسامہ ۹۷؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
ہندوستان میں سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی ۶؍ فلمیں
۱۔ فلم ’’پشپا ۲: دی رُول‘‘ (۲۰۲۴ء) ۱۶۴؍ کروڑ روپے
۲۔ فلم ’’آر آر آر‘‘ (۲۰۲۲ء) ۱۳۳؍ کروڑ روپے
۳۔ فلم ’’باہوبلی۲: دی کنکلوژن‘‘ (۲۰۱۷ء) ۱۲۱؍ کروڑ روپے
۴۔ فلم ’’کے جی ایف: چیپٹر ۲‘‘ (۲۰۲۲ء) ۱۱۶؍ کروڑ روپے
۵۔ فلم ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ (۲۰۲۶) ۱۰۳؍ کروڑ روپے
۶۔ فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ (۲۰۲۶ء) ۱۰۱؍ کروڑ روپے
عالمی سطح پر بھی فلم ’’ٹاکسک‘‘ کی شاندار اوپننگ
عالمی باکس آفس پر بھی یش کی فلم نے بڑا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فلم ’’ٹاکسک‘‘ نے پہلے دن دنیا بھر میں تقریباً ۱۴۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا، جس کے بعد یہ ہندوستانی فلموں کی تاریخ میں عالمی سطح پر دسویں سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے شاہ رخ خان کی ’’جوان‘‘، پون کلیان کی ’’دے کال ہِم او جی‘‘ اور جونیئر این ٹی آر کی ’’دیورا: پارٹ ون‘‘ جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نیہا دھوپیا نے فلموں کے ساتھ دیگر ذرائع میں بھی نام کمایا
دنیا بھر میں سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی ۱۰؍ ہندوستانی فلمیں
۱۔ فلم ’’پشپا ۲: دی رُول‘‘ (۲۰۲۴ء) ۲۵۷؍ کروڑ روپے
۲۔ فلم ’’باہوبلی۲: دی کنکلوژن‘‘ (۲۰۱۷ء) ۲۰۰؍ کروڑ روپے
۳۔ فلم ’’آر آر آر‘‘ (۲۰۲۲ء) ۱۸۹؍ کروڑ روپے
۴۔ فلم ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ (۲۰۲۶) ۱۸۶؍ کروڑ روپے
۵۔ فلم ’’کے جی ایف: چیپٹر ۲‘‘ (۲۰۲۲ء) ۱۶۱؍ کروڑ روپے
۶۔ فلم ’’کالکی ۲۸۹۸ء اے ڈی‘‘ (۲۰۲۴ء) ۱۶۱؍ کروڑ روپے
۷۔ فلم ’’قُلی‘‘ (۲۰۲۵ء) ۵۰ء۱۵۰؍ کروڑ روپے
۸۔ فلم ’’لیو‘‘ (۲۰۲۳ء) ۱۴۴؍ کروڑ روپے
۹۔ فلم ’’سالار: پارٹ ۱؍ سیزفائر‘‘ (۲۰۲۳ء) ۱۴۳؍ کروڑ روپے
۱۰۔ فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ (۲۰۲۶ء) ۱۴۰؍ کروڑ روپے
فلم کو ناقدین کی جانب سے مجموعی طور پر منفی ردِعمل ملنے کے باوجود اس کی شاندار اوپننگ نے فلم کی تجارتی طاقت کو ثابت کر دیا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ پانچ روزہ طویل افتتاحی ویک اینڈ کے دوران فلم ’’ٹاکسک‘‘ اپنی پہلے دن کی رفتار برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔