معروف کامیڈین راجیو نگم جس کا فیس بک پیج حکومت کی ہدایت پر بلاک کردیاگیاہے، نے اپنے ایک تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہاں میں لکھتاہوں شیکھر سمن کے شو، تو اس میں کیا غلط ہے؟‘‘
EPAPER
Updated: July 15, 2026, 10:11 AM IST | Mumbai
معروف کامیڈین راجیو نگم جس کا فیس بک پیج حکومت کی ہدایت پر بلاک کردیاگیاہے، نے اپنے ایک تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہاں میں لکھتاہوں شیکھر سمن کے شو، تو اس میں کیا غلط ہے؟‘‘
معروف کامیڈین راجیو نگم جس کا فیس بک پیج حکومت کی ہدایت پر بلاک کردیاگیاہے، نے اپنے ایک تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہاں میں لکھتاہوں شیکھر سمن کے شو، تو اس میں کیا غلط ہے؟‘‘ واضح رہے کہ موجودہ حالات کی عکاسی کرنےوالا شیکھر سمن کا شو’’شیکھر ٹونائٹ‘‘ اپنی حق بیانی کی وجہ سے ان دنوں موضوع بحث ہے۔ ان اندیشوں کے بیچ کہ شو کے خلاف کارروائی ہوگی، گزشتہ دنوں شو سے وابستہ شیکھر سمن کے قریبی ساتھی کے ہاں ای ڈی چھاپہ مار چکی ہے۔ اب راجیو نگم کا کہنا ہےکہ انہیں دباؤ نما صلاح دی جارہی ہے کہ وہ شو لکھنا بند کردیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے راجیو نگم نے ایکس پوسٹ کیا ہے کہ’’ہاں، میں شیکھرسمن کا شو لکھتا ہوں، تو اس میں غلط کیا ہے؟ میں نے اس انڈسٹری میں شیکھر سمن سے لے کر کپل شرما اور امیتابھ بچن تک کیلئے لکھا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: میرے پاس دو ہی راستے تھے یا تو ٹوٹ جاتا یا اسے کہانی بنا دیتا: منور فاروقی
انہوں نے برہمی کااظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کچھ لوگ مشورے کے نام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ شو لکھنا بند کر دو، تمہارے لئے بہتر ہوگا۔ بھائی، ہم آخر کس دنیا میں آ گئے ہیں؟ پہلے میرا فیس بک پیج بند کر دیا گیا، مجھے بولنے سے روکا گیا، اب لکھنے سے بھی روکا جا رہا ہے۔‘‘ راجیو نگم کے مطابق’’اگر میں لکھنا بند کر دوں گا تو بولنا شروع کر دوں گا۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ ملک کے ایک شاندار اداکار(شیکھر سمن) کو بہترین انداز میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جائے۔ یقین جانیے، ان سے زیادہ ایماندار اداکار اس ملک نے نہیں دیکھا ہوگا۔باقی تو اس ملک میں بھگوان رام بھی خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں، پھر ہماری اور آپ کی کیا اوقات ہے۔‘‘راجیو نگم ملک کے ان چنندہ کامیڈین اور فنکاروں میں سے ایک ہیں جو حزب اقتدار سے سوال کرنے کی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔’’بہت ہوا سمّان‘‘ کے عنوان سے یوٹیوب پر ان کے مختصر ویڈیوز کافی مقبول ہوتے ہیں۔