مشہور اسٹینڈ اَپ کامیڈین ذاکر خان جلد ہی اپنے طرز کا ایک غیر معمولی کامیڈی ٹور شروع کرنے والے ہیں جس کی مدد سے وہ ملک کے ۶۰؍ شہروں کے ایک لاکھ ۶۰؍ ہزار شائقین تک پہنچیں گے۔
EPAPER
Updated: June 06, 2025, 9:54 PM IST | Mumbai
مشہور اسٹینڈ اَپ کامیڈین ذاکر خان جلد ہی اپنے طرز کا ایک غیر معمولی کامیڈی ٹور شروع کرنے والے ہیں جس کی مدد سے وہ ملک کے ۶۰؍ شہروں کے ایک لاکھ ۶۰؍ ہزار شائقین تک پہنچیں گے۔
ہندوستان کے لائیو تفریحی منظر نامہ ایک مرتبہ پھر خوشگوار کروٹ لینے کیلئے تیار ہے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے بک مائی شو کی انٹرپرائز ٹرائب وائب اور اونلی مچ لاؤڈر (او ایم ایل) کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جو ہندوستان میں اب تک کے سب سے بڑے کامیڈی ٹور کا آغاز کر چکا ہے۔ یہ ٹور ۶۰؍ سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرے گا اور ایک لاکھ ۶۰؍ ہزار سے زیادہ شائقین تک پہنچے گا جو اسے کسی ہندوستانی کامیڈین کا اب تک کا سب سے بڑا اسٹینڈ اپ کامیڈی ٹور بنائے گا۔ اس غیرمعمولی تعاون کے ساتھ ذاکر خان ہندوستانی کامیڈی کی حدود کو نئے سرے سے متعین کررہے ہیں۔ ذاکر اب اپنی حس مزاح کو ملک کے طول و عرض میں لے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: جاوید اختر کو رشین ہاؤس کی جانب سے ’’دوستوفسکی اسٹار ایوارڈ‘‘ تفویض کیا گیا
اس پر ذاکر نے کہا کہ ’’یہ صرف ایک ذاتی سنگ میل نہیں ہے۔ یہ اس بات کا جشن ہے کہ ہندوستانی اسٹینڈ اپ کس حد تک آگے بڑھ چکا ہے۔ میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ اسٹینڈ اپ کامیڈی مرکزی دھارے کا حصہ بنے اور اب اس کا آغاز ہوچکا ہے۔ ‘‘ اس ضمن میں ٹرائب وائب کے سی ای او شوون شاہ نے کہا کہ ’’ یہ ثقافتی استعمال کی ایک نئی شکل ہے اور ذاکر اس وژن کی قیادت کیلئے بہترین فنکار ہیں۔ ہم نے ہمیشہ عظیم تجربات کو جمہوری بنانے پر یقین رکھا ہے۔ ۶۰؍ شہروں کا دورہ کرکے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہندوستان اس پیمانے پر تفریح کی میزبانی اور جشن منانے کیلئے تیار ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اب تک شہروں اور تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جلد ہی ان کا اعلان متوقع ہے۔