Inquilab Logo Happiest Places to Work

زہرہ سہگل نےہنستے کھیلتے ۷؍دہائیوں تک تفریح فراہم کی تھی

Updated: July 10, 2026, 12:09 PM IST | Agency | Mumbai

سنیماکی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً۷؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

Zohra Sehgal, Full Of Passion And Enthusiasm.Photo:INN
جوش و جذبہ سے بھرپور زہرہ سہگل- تصویر:آئی این این
سنیماکی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً۷؍ دہائیوں تک  بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔معمولی صلاحیت اور توانائی سے بھرپور زہرہ سہگل ایک ایسی اداکارہ تھیں جنہوں نے فلمی دنیا کی۴؍نسلوں پرتھوی راج کپور سے لے کر رنبیر کپور کےساتھ بھی کام کیا۔ ۲۷؍اپریل ۱۹۱۲ءکواترپردیش کےسہارنپورمیںپیدا ہوئیں زہرہ کی زندگی کے تئیں جوش و جذبے اوران کے دلفریب انداز کا کوئی جواب نہیں تھا۔زہرہ سہگل نے اپنے کریئر کا آغاز بطور رقاصہ کے ۱۹۳۵ءمیںاس زمانے کے مشہور رقاص اودے شنکرکے ساتھ کیا۔ زہرہ سہگل نے اودے شنکر کے ساتھ جاپان،مصر، یوروپ اور امریکہ سمیت کئی ملکوں میں اپنےرقص کے پروگرام پیش کئے۔ ۱۹۴۲ء میں زہرہ سہگل نے سائنس داں پینٹر اور رقاص کملیشور سہگل سے شادی کی۔بطوراداکارہ زہرہ سہگل نے اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۴۶ء میں آئی فلم ’دھرتی کے لال‘سےکیا۔ اپٹا کے تعاون سے ، خواجہ احمد عباس کی ہدایت میں بنی پہلی فلم دھرتی کے لال سے بلراج ساہنی نے بھی بطور اداکار اپنےکریئر کا آغاز کیا تھا۔ اسی سال زہرہ سہگل کو ایک اور فلم ’نیچا نگر‘میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔’
 
 
۲۰۰۷ءمیںزہرہ سہگل نے فلم چینی کم میں امیتابھ بچن کی ماں کا کردار اداکیا تھا۔ ۲۰۰۷ء میںہی ریلیزہوئی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوريا میں بھی زہرہ سہگل نے کام کیا تھا۔۲۰۱۲ءمیں زہرہ سہگل نے جب ۱۰۰؍سال پورے کئے تھے تب امیتابھ بچن نے انہیں۱۰۰؍سال کی بچی کہا تھا۔زہرہ سہگل نے اپنے کریئر کے دوران ہم دل سے دل دے چکے صنم، ویر زارا جیسی کئی سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کیا تھا۔۱۹۵۰ءمیںزہرہ سہگل کو چیتن آنند کی ہدایت میں بنی فلم ’افسر‘میںکام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں دیو آنندنےاہم کردار ادا کیاتھا۔ تاہم فلم ٹکٹ کھڑکی پر کامیاب نہیں ہوئی لیکن زہرہ سہگل کی اداکاری کو ناظرین نےضرور پسند کیا۔ اس کے بعد زہرہ سہگل نے کچھ فلموں میں کوریوگرافر کے طور پر بھی کام کیا۔
 
 
زہرہ سہگل نے اپنے کریئر کے دوران ہندی فلموںکے علاوہ بہت سی انگریزی فلموں میں بھی کام کیا۔زہرہ سہگل نے ۱۴؍برس تک پرتھوی تھیٹر سے وابستہ رہنے کے ساتھ وہ’اپٹا‘سےبھی منسلک رہیں ۔ زہرہ سہگل کو ان کی قابل ذکر شراکت کےلئے حکومت ہند نے ۱۹۹۸ءمیںپدم شری، ۲۰۰۲ءمیںپدم بھوشن اور۲۰۱۰ءمیں پدم وبھوشن سے نوازا۔۱۹۶۲ءمیںزہرہ سہگل لندن چلی گئیں اور ۲۵؍ سال بعد ہندوستان واپس آئیں ۔ ۱۹۷۶ءمیں بی بی سی کی جانب سے بنایا گیا  سیریل ’پڑوسی‘کافی مقبول ہوا۔ ۱۹۸۴ءمیں سیریل ’جویل ان دی کراؤن‘ میں لیڈی چٹرجی کا رول ان کے کریئر کا بہترین رول تھا۔ اس کے بعد زہرہ نے سرخیوں میں چھائے رہنے  والے سیریل ’تندوری نائٹس‘ میں کام کیا۔۱۹۹۷ءمیں زہرہ نے اپنی سوانح عمری اسٹیجس‘لندن سے شائع کی تھی۔اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنانے والی زہرہ سہگل ۱۰؍ جولائی۲۰۱۴ءکو اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK