بارش سے متاثر تیسرے ٹی۔۲۰؍میچ میں کنگارو ٹیم ۱۰۸؍رنوں پر ڈھیر،مہمان ٹیم سیریز میں دو ایک سے آگے۔
EPAPER
Updated: November 28, 2026, 1:19 PM IST | Agency | Brisbane
بارش سے متاثر تیسرے ٹی۔۲۰؍میچ میں کنگارو ٹیم ۱۰۸؍رنوں پر ڈھیر،مہمان ٹیم سیریز میں دو ایک سے آگے۔
جیمی اوورٹن (۱۲؍ رن پر ۵؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے بارش سے متاثرہ تیسرے ٹی ۔۲۰؍ میچ میں جمعہ کو آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں دوایک کی برتری حاصل کرلی۔
ہیری بروک کی قیادت میں انگلینڈ کا ٹی۔۲۰؍ میں ریکارڈ مسلسل بہتر رہا ہے۔ ان کی کپتانی میں کھیلے گئے ۳۰؍ میچوں میں انگلینڈ کو صرف ۴؍ میں شکست ہوئی ہے۔ میلبورن میں سیریز کا پہلا میچ معمولی فرق سے ہارنے کے بعد انگلینڈ نے زبردست واپسی کی اور اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھئے: انڈیا’اے‘ کی سری لنکا ’اے‘ کے خلاف ۳؍ہاف سنچریاں
جمعہ کی رات جیمی اوورٹن چھائے رہے، جنہوں نے ۵؍ وکٹیں لے کر آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کردیا اور پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف ۱۰۸؍ رنوں پر آؤٹ کردیا۔ یہ اسکور انگلینڈ کو پریشان کرنے کے لئے کافی نہیں تھا۔ ہدف کے تعاقب کے دوران بارش کے باعث کھیل میں کچھ وقفے آئے۔ فل سالٹ جلد آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان بروک بھی بلے سے زیادہ اثر نہیں دکھا سکے۔ تاہم اینیورین ڈونالڈ نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ۱۳؍ گیندوں پر ۳۲؍رن بنائے۔ رائلی میریڈیتھ نے انگلینڈ کے تینوں وکٹ حاصل کئے لیکن جورڈن کاکس (ناٹ آؤٹ ۳۳) اور ٹام بینٹن (ناٹ آؤٹ ۱۰) نے باقی رن آسانی سے بنا کر ٹیم کو کامیابی دلادی۔انگلینڈ نے ۸ء۵؍اوورز میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۹۳؍رن بنا کر آسانی سے میچ جیت لیا۔ میچ میں ۵؍وکٹ لینے والے انگلینڈ کے گیندباز اوورٹن کو ان کی شاندار گیندبازی کےلئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔