• Sun, 05 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایونٹ آرگنائزر نے زوبین گرگ کو زہر دیا: بینڈ کے ساتھی کا چونکا دینے والا الزام

Updated: October 04, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

ایونٹ آرگنائزر نے زوبین گرگ کو زہر دیا تھا، بینڈ کے ساتھی نے یہ چونکا دینے والا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Singer Zubin Garg. Photo: INN
گلوکار زوبین گرگ۔ تصویر: آئی این این

گلوکار زوبین گرگ کی اچانک موت کے کچھ دنوں بعد ہی اس سے متعلق سنسنی خیز انکشاف سامنے آئے ہیں۔ ان کے بینڈ کے ساتھی، شیکھرجیوتی گوسوامی نے الزام لگایا ہے کہ زوبین کے منیجر اور ان کے سنگاپور ایونٹ کے آرگنائزر نے جان بوجھ کر انہیں زہر دیا۔ گوسوامی، جو اس کیس میں گرفتار ہونے والے چار افراد میں سے ایک ہیں، کا کہنا ہے کہ ملزمان نے یہ حرکت چھپانے کے لیے ایک غیر ملکی مقام کا انتخاب کیا۔گوسوامی کے علاوہ، آسام پولیس نے سدھارتھ شرما (زوبین کے منیجر)، شیامکانو مہانتا (ایونٹ آرگنائزر) اور موسیقار امریت پراوا مہانتا کو گرفتار کیا ہے۔ جاری تحقیقات میں اب قتل کے الزامات بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جےپی دتہ:فلموں میں جنگوں اور فوجی جوانوں کی زندگی پیش کرنے والے ہدایت کار

گوسوامی نے الزام لگایا کہ شرما اور مہانتا دونوں نے گلوکار کو زہر دیا اور اپنی سازش کو چھپانے کے لیے جان بوجھ کر سنگاپور کا مقام منتخب کیا۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایف آئی آر میں ملزم نامزد شرما پر غیر ضمانتی جرائم سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں مجرمانہ سازش، اور قتل  شامل ہے۔ایس آئی ٹی کی گرفتاری کے دستاویزات کے مطابق، گوسوامی نے دعویٰ کیا کہ شرما، جو سنگاپور کے پین پیسیفک ہوٹل میں ان کے ساتھ ٹھہرا تھا، زوبین کی موث سے پہلے مشتبہ رویے کا مظاہرہ کیا۔کہا جاتا ہے کہ کشتی کے سفر کے دوران، اس نے ملاح سے کشتی کا کنٹرول لے لیا، جس سے سب کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا، اور اس نے خود ہی مشروبات فراہم کرنے پر اصرار کیا۔ جب زوبین کو سانس لینے میں دشواری ہوئی، تو شرما نے مبینہ طور پر کہا، ’’جابو دے، جابو دے‘‘ ( جانے دو)، اور منہ سے جھاگ نکلنے کو تیزابیت قرار دے کر نظر انداز کر دیا۔گوسوامی نے اصرار کیا کہ زوبین، جو ایک ماہر تیراک تھے اور جنہوں نے اسے اور شرما دونوں کو تیراکی سکھائی تھی، حادثاتی طور پر ڈوب نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شرما نے دوسروں کو کشتی کے سفر کی ویڈیوز شیئر نہ کرنے کوکہا تھا۔ مبینہ طور پر دیگر گواہوں نے بھی گوسوامی کے بیان کی تائید کی۔

یہ بھی پڑھئے: گلوکار زوبین گرگ سنگاپور میں تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوئے

واضح رہے کہ زوبین کی بیوہ ، گریما سائکیا گرگ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ انہیں سازش کا شبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زوبین کو دل کی کوئی بیماری نہیں تھی لیکن وہ دوروں کا شکار تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں پانی کی سرگرمیوں سے منع کیا تھا۔انہوں نے پوچھا، "انہیں ایک یاخٹ پارٹی میں لے جایا گیا، بغیر لائف جیکٹ کے تیرنے پر مجبور کیا گیا۔ میرے شوہر کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا گیا؟‘‘اس  انکشافات کے بعد، آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بشوا شرما نے اعلان کیا ہے کہ زوبین گارگ کی موت کی تحقیقات کے لیے ایک عدالتی کمیشن قائم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بالی وڈ اور آسامی گانوں کے لیے مشہور زوبین گرگ کا۱۹؍ ستمبر کو سنگاپور کے ایک جزیرے کے قریب تیراکی کے دوران انتقال ہو گیا تھا۔ وہ گوسوامی اور مہانتا کے ہمراہ کشتی کے سفر پر تھے۔ وہ مہانتا اور ان کی کمپنی کے آرگنائز کردہ نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے لیے سنگاپور گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK