• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۲۵ء میں دنیا کے ۱۰؍ مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یہ ہیں

Updated: November 19, 2025, 10:15 PM IST | New Delhi

عالمی سطح پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اکتوبر ۲۰۲۵ءکی ’ڈیٹا ری پورٹل‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں۲۵۹؍ ملین نئے سوشل میڈیا یوزر آئی ڈی بنے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این
عالمی سطح پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اکتوبر ۲۰۲۵ءکی ’ڈیٹا ری پورٹل‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں۲۵۹؍ ملین نئے سوشل میڈیا یوزر آئی ڈی بنے ہیں۔ فی الوقت دنیا کی ۶۸ء۷؍ فیصد آبادی (۵ء۶۶؍بلین افراد) کوئی نہ کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کررہے ہیں۔  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بڑھتی  رسائی نے نئے پلیٹ فارمز کو بھی جنم دیا ہے، جس سے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد اربوں میں پہنچ گئی ہے۔۲۰۲۵ء میں اب تک کے ۱۰؍ مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سرفہرست نام ’فیس بک‘ کا ہے۔ جو  دنیا کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا پلیٹ فارم ہے، جس کے۳ء۰۷؍بلین ماہانہ ایکٹیو صارفین ہیں۔ اگرچہ۱۰۰؍ ملین سے زائد صارفین رکھنے والے زیادہ تر بڑے سوشل پلیٹ فارمز امریکہ میں بنائے گئے تھے، لیکن چین کے’وی چیٹ‘ اور ’ Douyin‘ جیسے پلیٹ فارمز بھی بڑے صارف کا حلقہ رکھتے ہیں۔ امریکی کمپنی ’میٹا‘  کے پاس دنیا کے چار سب سے بڑے پلیٹ فارمز ہیں،جن میں فیس بک، انسٹاگرام، وہاٹس ایپ اور میسنجرشامل ہیں، جن کے ایک ایک ارب سے زائد ماہانہ صارفین ہیں۔ ٹک ٹاک، جسے چینی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ نے تیار کیا،۱ء۹؍بلین صارفین کے ساتھ دنیا کا پانچواں سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ چین کے ہی مقبول پلیٹ فارم Douyin کی کامیابی نے ٹک ٹاک کے بین الاقوامی ورژن کی راہ ہموار کی۔ ریڈٹ نے اس سال تیزی سے بڑھتے یوزر بیس کے ساتھ ٹاپ۱۰؍ میں جگہ بنا لی ہے۔
 
 
دنیا کے ۱۰؍ سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم
(ماہانہ متحرک صارفین کے لحاظ سے)
(۱) فیس بک (امریکہ)  ۳؍ اعشاریہ صفر ۷؍بلین
(۲) وہاٹس ایپ (امریکہ)  ۳؍ اعشاریہ صفر بلین
(۳) انسٹا گرام(امریکہ) ۳؍ اعشاریہ صفر بلین
(۴) یو ٹیوب (امریکہ) ۲ ؍ اعشاریہ ۵۸؍بلین
(۵) ٹک ٹوک(چین) ایک اعشاریہ ۹۹؍ بلین
(۶) وی چیٹ (چین) ایک اعشاریہ ۴۱؍ بلین
(۷)ٹیلی گرام (روس/یواے ای)ایک اعشاریہ صفربلین
(۸) میسینجر(امریکہ) ۹۴۲؍ملین
(۹) اسنیپ چیٹ(امریکہ)۹۳۲؍ملین
(۱۰) ریڈاٹ(امریکہ) ۷۶۵؍ملین 
اعدادوشمار کا ماخذ: گلوبل سوشل میڈیا اسٹیٹسٹکس  ڈیٹا رپورٹل، اکتوبر۲۰۲۵ء

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK