Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہوٹل ساحل میں چائنیز اور مغلائی طرز کی ڈشیز کا سمندر ملے گا

Updated: May 01, 2026, 1:36 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

چائنیز، مغلائی، نارتھ انڈین ڈشیز کیلئے مشہور اس ریسٹورنٹ کی خصوصی ڈشیز منفرد ہیں، اس کے علاوہ بریانی پلائو اور سینڈوچ بھی کئی طرح کے ہیں۔

This restaurant looks very nice. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ دیکھنے میں بہت ہی عمدہ نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مٹن حیدرآبادی،چکن ریشمی توا،مٹن سیخ کباب مسالا، چکن کستوری کباب،چکن ریشمی،چکن گرین کباب، چکن افغانی، چکن کستوری مسالا،چکن پٹیالا۔
پتہ: ۳۸،نیو بیوٹی سینٹر کے قریب، گووند دھام،سوامی ویویکانند روڈ، کھار ویسٹ ،ممبئی ۴۰۰۰۵۲
ہوٹل کھلنے کے اوقات: صبح ۱۰؍تارات ایک بجے

رابطہ: 098209 92465

یہ بھی پڑھئے: بیئنگ ہنگری: بھوکے افراد کیلئے کھار میں ایک عمدہ ٹھکانہ

ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی دنیا میں ساحل بہت ہی مقبول نام ہے۔ اس نام کے ہوٹل اور ریسٹورنٹ آپ کو کئی مقامات پر مل جائیں گے لیکن آج ہم جس ساحل ہوٹل یا ریسٹورنٹ کا ذکر کررہے ہیں وہ کھار میں واقع ہے۔یہ ریسٹورنٹ چائنیز،مغلائی،نارتھ انڈین اور بریانی کیلئے مشہور ہے۔انٹرنیٹ پر موجود یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے چائنیز ڈشیز کے نام دیئے گئے ہیں جو کہ کافی بڑی تعداد میں ہیں اور اکثر وہی نام ہیں جو دیگر ریسٹورنٹس میں نظر آتے ہیں۔ ہندوستانی ڈشیز میں یہاں کے خصوصی پکوانوں میں ہم دیکھتے ہیں کہ مرغ مسلم، چکن ہانڈی،مٹن ہانڈی، چکن کابلی، چکن توا،مٹن توا، مٹن حیدرآبادی، چکن چٹپٹا، چکن سیخ کباب مسالا، چکن بوٹی فرائی، چکن ریشمی توا، چکن ہنگامہ، مٹن سیخ کباب مسالا، مٹن کڑاہی اور چکن لذیذ کے نام ہیں۔ویج میں پنیر توا، میتھی مٹر ملائی، ویج ہریالی،پنیر ٹکہ مسالا اور بھنڈی فرائی ہے۔اس کے بعد سوپ میں چکن سوپ،مٹن سوپ اور ٹماٹر سوپ ہے۔

اس کے بعد تندوری اسٹارٹر میں چکن لامبا ڈرائی،چکن ریشمی تندوری، چکن ٹکہ، مٹن سیخ کباب، چکن کستوری کباب، چکن ریشمی کباب، چکن گرین کباب موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سلیم کی شاہی سیگڑی میں پرانی دہلی کے ذائقوں کی بہار ہے

چکن کی ڈشیز میں چکن افغانی، بٹر چکن، چکن گرین، چکن جنجر،چکن ٹکہ مسالا، چکن ممتاز، چکن وھائٹ، چکن رشیدہ،چکن دہی والا، چکن شاہی قورمہ،چکن دوپیازہ،چکن کستوری مسالا،چکن پٹیالا ہیں۔مٹن میں بھی تقریباً ایسے ہی نام مٹن کے ساتھ مل جائیں گے۔ فش اور پرانز میں فش مسالا فرائی، پرانز مسالا، جیسی ڈشیز ہیں اسی طرح انڈے کی بھی چند ڈشیز ہیں۔اس کے علاوہ روزانہ کی ایک خصوصی ڈش کے تحت نان ویج میں اتوار کو بھونا گوشت، پیر کو چکن حیدرآبادی، منگل کو مسور گوشت، بدھ کو مٹن روغن جوش، جمعرات کو چکن ہریالی، جمعہ کو بھاجی گردہ اور مٹن کھچڑا جبکہ سنیچر کو ڈبہ گوشت ملتا ہے۔اسی طرح ویج کا بھی خصوصی مینو ہے جبکہ ویج کی دیگر کئی ڈشیز بھی ہیںاور چپاتی میں کئی قسم روٹیاں اور پراٹھے دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ بریانی،پلائو اور سینڈ وچ کی بھی متعدد اقسام ہیں۔

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK