ملاڈ میں ٹویوٹا شوروم کے سامنے واقع اس ریسٹورنٹ میں کئی ڈشیز عمدہ انداز کی پیش کی جاتی ہیں،یہاں ڈشیز کم لیکن نام سےکافی عمدہ محسوس ہوتی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 04, 2026, 12:32 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
ملاڈ میں ٹویوٹا شوروم کے سامنے واقع اس ریسٹورنٹ میں کئی ڈشیز عمدہ انداز کی پیش کی جاتی ہیں،یہاں ڈشیز کم لیکن نام سےکافی عمدہ محسوس ہوتی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن روزالی کباب،چکن ریشمی کباب، فش اجوائنی ٹکہ، بٹر چکن نان بم، چکن ٹکہ رول، قیمہ رول،بٹر چکن بریانی، مٹن روغن جوش،بٹرچکن تھالی۔
پتہ :شاپ نمبر۲؍،ٹویوٹا شوروم کے سامنے،چنچولی بندر، نیو لنک روڈ،ملاڈ ویسٹ، ممبئی، ۴۰۰۰۶۴
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر۱۲؍تارات ڈیڑھ بجے
رابطہ : 098926 02343
یہ بھی پڑھئے:گارڈن کورٹ ریسٹورنٹ: ملاڈ میں سجی ہے ذائقوں کی عدالت
آج ہم ملاڈ کے ایک اور ہوٹل کاتعارف لے کر حاضر ہیں جو دیکھنےمیں زیادہ بڑا نہیںلیکن اپنےنام اور رکھ رکھائوسے کافی بڑامحسوس ہوتاہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام ہی ’مہاراجاز-کبابز، بریانی اینڈ کریز‘ ہے۔نام سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ یہاں کباب، بریانی اور سالن عمدہ قسم کے ملتےہونگے۔انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو کا آغازاپیٹائزرسے ہوتا ہے۔ نان ویج کے تحت چکن کی ڈشوں میںچکن روزالی کباب، چکن ٹکہ کباب، چکن ریشمی کباب، چکن لہسنی کباب، چکن سیخ کباب، چکن تندوری لالی پاپ، چکن تندوری اور چکن کولی واڑہ موجود ہے۔ مٹن کے تحت مٹن برہ اور مٹن بہاری کباب ہیں، فش یعنی مچھلی کے تحت پرانز تندوری اور فش اجوائنی ٹکہ ہے۔ ویج میں پنیر ٹکہ، پنیر ریشمی، مشروم بیبی کارن تندوری، چیز چسکا، ویج سیخ کباب، تندوری سویا چاپ، تندوری شکر قندی ہے۔
نان سلائڈر کے تحت بٹر چکن سلائڈر، چکن ٹکہ سلائڈر، بٹر چکن نان بم،پنیر ٹکہ سلائڈر، پنیر مکھنی سلائڈر، چیز نان بم، چیز گارلک چلی نان بم ہے۔رول کے تحت بٹر چکن رول، چکن ٹکہ رول، چکن قیمہ رول، چکن بھونا اور چیز رول ہے۔ برگر کے تحت چکن ٹکہ برگر، بٹر چکن برگر، پنیر ٹکہ برگر، پنیر مکھنی برگر ہیں۔ بریانی کے تحت چکن دم بریانی، چکن ٹکہ بریانی، بٹرچکن بریانی، چکن افغانی بریانی۔مٹن میں مٹن دم بریانی، مٹن وھائٹ بریانی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پراٹھا ورلڈ: ایک انوکھی دنیا جہاں متعدد قسم کا پراٹھا کھانے کو ملتا ہے
اس کے بعد مین کورس کے تحت بٹر چکن، چکن ٹکہ مسالا، چکن کڑاہی، چکن رارا، چکن بھونا، چکن قیمہ، چکن چٹپٹا،مہاراجاکا گھریلو انداز کا چکن اور مرغ مسلم ہے۔ مٹن میں مٹن بھونا، مٹن قیمہ، مٹن روغن جوش ہے۔ مہاراجا تھالی کے تحت نان ویج میں دال مکھنی، چکن سیخ کباب، ابلے چاول، تندوری روٹی، ایک مین کورس ، سلاد،اچار اور میٹھا دیا جاتا ہےجبکہ اس میں بھی کئی متبادل ہیں جن میں بٹرچکن تھالی، چکن ٹکہ مسالا تھالی، چکن چٹپٹا تھالی اور چکن رارا تھالی ہے۔
یہاں میٹھے میں گاجر کاحلوہ، گلاب جامن، گاجر حلوہ چیز کیک بائول، بلیوبیری چیز کیک، ڈچ ٹرفل چاکلیٹ کیک، ونیلا آئس کریم ، اسٹرا بیری آئس کریم، بٹر اسکاچ آئس کریم اور پان آئس کریم ہے۔