باندرہ کے علاقے پالی کراس روڈپر کبابوں کے علاوہ متعدد قسم کے رول، ریپ ،تندوری اور ایسی ہی دیگر قسم کی بے شمار ڈشیز ہیں جو دلکش معلوم ہوتی ہیں۔
EPAPER
Updated: April 17, 2026, 3:50 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
باندرہ کے علاقے پالی کراس روڈپر کبابوں کے علاوہ متعدد قسم کے رول، ریپ ،تندوری اور ایسی ہی دیگر قسم کی بے شمار ڈشیز ہیں جو دلکش معلوم ہوتی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مٹن ران تندوری، باربیکیو چکن بٹر رائس، چاپ تندوری، اچاری ٹکہ، ملائی ٹکہ، بنجارہ تندوری، افغانی تندوری، چاپ تندوری، نلی تندوری، قیمہ توا پلائو۔
پتہ: ۷۲/اے؍پیری کراس روڈ، مسجد کے سامنے، باندہ ویسٹ،ممبئی ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنے کے اوقات: دوپہر ساڑے ۱۲؍تارات ایک بجے
رابطہ: 8828111135
عمدہ پکوان کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے کباب کا نام ذہن میں آتا ہےاور جب کباب کا ذکر ہوتا ہے تو دہلی کے چچا کبابی اور لکھنؤ کے ٹنڈےکباب کا خیال آتا ہے۔ لیکن ممبئی میں بھی عمدہ کباب کھانے کے کئی مواقع موجود ہیں۔ ایساہی ایک موقع کبابیز ہے جو باندرہ میںسچن تینڈولکر کے گھر کے پاس ہے۔ آئیے آج اسی کبابیز کے تعلق سے جانتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں سب سے پہلے ویج پراٹھا ریپ اور رومالی رول کے نام ہیں جن میں پنیر ٹکہ، آلو ٹکہ، پنیر آلو،پنیر بھرجی جیسے نام ہیں۔اس کے بعد کبابیز کی سب سے اہم ڈشیز میں کبابیز باربیکیو مٹن،مٹن ران تندوری، باربیکیو چکن بٹر رائس اور مٹن دم بریانی کا نام ہے۔پلیٹر میں یہاں کبابیز سگڑی پلیٹر(۵؍عدد چکن ریشمی،ملائی اور اچاری ٹکہ،۴؍عدد مٹن اور چکن سیخ) اور کبابیز توا پلیٹر(چکن چیز بیدہ روٹی،مٹن بیدہ روٹی،چکن اور مٹن نان سینڈوچ،چاپ تندوری،نلی دمکی،بھیجا کالی مری،ملائی پراٹھا) ہیں۔سیخ کباب میں مٹن بوٹی، مٹن سیخ، چکن سیخ، چکن ملائی سیخ ہے۔ٹکہ میں اچاری ٹکہ، ملائی ٹکہ، ریشمی ٹکہ، کالی مری ٹکہ، بنجارہ ٹکہ اور دہی لسنی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: پالز فش کارنر: باندرہ کے پالی ہل میں واقع ایک عمدہ ریسٹورنٹ
اس کے علاوہ یہاں روز ایک خصوصی ڈش ہوتی ہے جس کے تحت جمعہ کو دال گوشت اور چاول، سنیچر کوچکن دم بریانی،اتوار کو لکھنوی بریانی، پیر کو ٹکہ بریانی، منگل تندوری بریانی،بدھ چکن سیخ بریانی اور جمعرہ کو چکن لکھنوی پلائو ملتا ہے۔پراٹھا ریپ،رومالی رول اور سیخ ٹکہ میں مٹن بوٹی، مٹن سیخ، چکن سیخ، اچاری ٹکہ، ملائی ٹکہ، ریشمی ٹکہ، کالی مری ٹکہ، بنجارہ ٹکہ اور چکن ملائی سیخ ہے۔تندوری میں بنجارہ تندوری اور افغانی تندوری ہیں۔توا اسپیشل میں دم کی چاپ، چاپ تندوری، دم کی نلی، نلی تندوری، مٹن بھونا، چکن بھونا، بٹر چکن، بھیجا مسالہ، گردہ مسالہ، بھیجا گردہ مکس، مٹن قیمہ، گردہ قیمہ مکس، مٹن توا رول، مٹن توا پلائو،چکن توا رول، مٹن بیدہ روٹی،چکن بیدہ روٹی، مٹن توا پلائو، چکن توا پلائو،بھیجا توا پلائو، گردہ توا پلائو، قیمہ توا پلائو، پنیر توا پلائو،مٹن نان سینڈوچ،چکن نان سینڈوچ ہیں۔اس کے علاوہ میٹھے میں یہاں ملائی پراٹھا، ملائی فیرنی، مٹکا ربڑی،ایرانی بلیک ٹی، حیدرآبادی چائے ہیں۔