اس ریسٹورنٹ میں تندوری ڈشیز کے ساتھ چکن اور مٹن کی خصوصی ڈشیز دستیاب ہیں، اس کے علاوہ کئی طرح کے رول، پیزا اور سینڈوچ بھی ملتے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 26, 2026, 10:16 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس ریسٹورنٹ میں تندوری ڈشیز کے ساتھ چکن اور مٹن کی خصوصی ڈشیز دستیاب ہیں، اس کے علاوہ کئی طرح کے رول، پیزا اور سینڈوچ بھی ملتے ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
پودینہ کباب، ریشمی کباب، بنجارہ کباب، ہزاری کباب، پودینہ کباب، شکاری کباب، چکن نوابی، چکن راجا رانی، عربی بریانی، مٹن سینڈوچ۔
پتہ: ۸۶؍، محمد علی روڈ، چھیپی چال، مسجد ویسٹ، کالبا دیوی، ممبئی، ۴۰۰۰۰۳
ہوٹل کھلنے کے اوقات: صبح ۸؍ تا رات ۱۲؍ بجے
رابطہ: 022 2345 9628
یہ بھی پڑھئے: الکبابی:ممبئی سینٹرل میں تندوری ،مغلائی اور چائنیز ڈشیز کی شان
ممبئی یعنی جنوبی ممبئی میںبڑی تعداد میں ریسٹورنٹ موجود ہیں جہاں کئی عمدہ ڈشیز ملتی ہیں۔ آج ممبئی کے قدیم اور اہم علاقے محمد علی روڈ کے ایک ریسٹورنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کانام سینٹرل ریسٹورنٹ ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں تندوری ڈشیز میں چکن تندوری کے ساتھ چکن برہ تندوری، چکن ٹکہ،ملائی کباب،ریشمی کباب، پودینہ کباب، بنجارہ کباب، رشین کباب، کستوری کباب، شعلے کباب، سیخ کباب، ہزاری کباب، شکاری کباب، عربی کباب،موہنی کباب،فش تندوری اور پنیر ٹکہ ہے۔یہاں کی خصوصی ڈشیز میںچکن ٹائٹنک،چکن نوابی، چکن توا، بالٹی، چٹپٹا، ممتاز، چنگاری، نرگس، نیلگری،لذیذ،چکن انگارہ، چکن راجا رانی ،چکن میتھی گارلک،چکن ہنگامہ، چکن پٹیالا،مٹن توا، مٹن بالٹی، مٹن انگارہ اور مٹن پیشاوری ہے۔چکن کی ڈشیز میں مرغ مسلم، چکن ہرا بھرا، بٹر چکن، افغانی، چکن وہائٹ کابلی، رشیدہ، مغلائی،کولہاپوری،دو پیازہ ،مسالا فرائی، کڑاہی، لکھنوی، حیدرآبادی، چکن سیخ مسالا،چکن ریشمی مسالا ہیں۔اس کے علاوہ انڈے، بھیجا اور گردے کی بھی چند ڈشیز ہیں۔چکن کی ڈشیز کی طرح مٹن کی بھی ڈشیز ہیں جن میں تقریباً ویسے نام ہیں۔ اس کے خصوصی ناموں میں مٹن کھچڑا، مٹن قیمہ، ڈبہ گوشت اور روغن جوش جیسے ناموں کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ ایسے ہی چند نام فش (مچھلی)/ پرانز، پنیر اور سبزیوں کے ساتھ بھی ہیں۔ اس کے بعد بریانی/پلائو کے تحت چکن عربی بریانی، مٹن بریانی، چکن ٹکہ پلائو کے علاوہ انڈے،پرانزاور ویج میں بھی پلائو اور بریانی دستیاب ہیں۔اسنیکس کے تحت چکن رول، چکن نان سینڈوچ، سلائس پائو اور سموسہ ہیں۔اس کے علاوہ یہاں چکن، ویج، چیز، پنیر،چکن ٹکہ کےپیزا بھی ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: توا مسٹری میں توے پر بنی ہوئی کئی عمدہ مغلائی ڈشیز دستیاب ہیں
سینڈوچ کے تحت چکن سینڈوچ ،چکن چیز ٹوسٹ سینڈوچ کے علاوہ مٹن، آملیٹ، ویج،چیز کے سینڈوچ بھی یہاں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ یہاںچائنیز ڈشیز کے تحت کئی طرح کے سوپ، چکن اسٹارٹر،چکن گریوی، پرانز، فش، ویج کے تحت ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ فرائڈ رائس اور نوڈل بھی کئی طرح کے دستیاب ہیں۔