Inquilab Logo

گنپتی پلے:ساحلوں سے لے کرمیوزیم تک کئی سرگرمیوں کا مرکز

Updated: February 01, 2024, 11:49 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

رتناگیری کے قریب ایک چھوٹے سے شہر میں گنپتی پلے بیچ اور آرے وارے بیچ کے علاوہ کوکن میوزیم اور میجک گارڈن تک بہت کچھ ہے

Breathtaking view of Ganpati Play Beach
گنپتی پلے بیچ کا دلکش نظارہ

ہندوستان میں ایسے بہت سے چھوٹے ساحل ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ لیکن، جب سیاح ان چھوٹے ساحلوںپرپہنچتےہیں، تو وہ یقینی طور پر محسوس کرتے ہیں کہ گوا وغیرہ جیسے مقامات کےساحل بھی اس کے آگے فیل ہیں۔ گنپتی پلے، ضلع رتناگیری میں واقع ایک چھوٹا سا شہر ہے، لیکن اس قصبے میں موجود ساحل سمندر کے مقابلے میں بڑے ساحل بھی پھیکے ہیں۔
 گہرےنیلےسمندر اور ناریل کے درختوں کی ہریالی کے درمیان واقع یہ جگہ مہاراشٹر کے چند خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے۔یہ جگہ اہل خانہ، دوستوں یا نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے بھی بہترین تصور کی جاتی ہے۔ بہت سے بہترین مقامات کی سیر کےساتھ ساتھ، آپ کو پانی کےکھیلوں کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونےکا موقع بھی مل سکتا ہے۔ تو آئیے یہاں جانے کے لیے کچھ بہترین مقامات کے بارے میں جانتے ہیں۔
گنپتی پلے بیچ
 گنپتی پلے بیچ، ہرے بھرے درختوں سے گھرا ہوا، گنپتی پلے کےسب سے مشہور مقامات میں سے ایک ہے۔یہاں آنے والے سیاح سب سےپہلے اس جگہ کو دیکھنے آتےہیں۔ سمندر کے کنارے پرامن ماحول کسی بھی سیاح کا دل جیت لینےکیلئے کافی ہے۔اگر آپ اہل خانہ یا دوستوں کے ساتھ بھیڑ بھاڑسے دور کسی پرامن جگہ جانا چاہتےہیں تو اس سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔یہاں آپ واٹر اسپورٹس کی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوزہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ آرے بیچ اور بھنڈارپولے بیچ بھی جا سکتے ہیں۔
جئے گڑھ قلعہ
 گنپتی پلے بیچ کے بعد، زیادہ تر سیاح جئے گڑھ قلعہ پہنچتے ہیں۔ ساحل سمندر کے ساتھ تقریباً۱۳؍ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ قلعہ بہت سے حیرت انگیز نظارے پیش کرتا ہے۔ جئے گڑھ قلعہ خاص طور پر فوٹو گرافی کیلئےپسندکیا جاتا ہے۔ یہ قلعہ اور اس کے آس پاس کے مقامات مقامی لوگوں میں پکنک پوائنٹ کے طور پر بھی مشہور ہیں۔ واضح رہےکہ یہ قلعہ ۱۶؍ویں صدی میں بنایا گیا تھا، جو آج بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
کوکن میوزیم
 ساحل سمندر اورقلعہ کا دورہ کرنے کے بعد، آپ یہاں موجود کوکن میوزیم بھی جا سکتےہیں۔ یہاں آپ کو گنپتی پلے شہر کی تاریخ کو قریب سے دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔واضح رہےکہ کوکن میوزیم ایک اوپن ایئرمیوزیم ہے، جو ۳؍ ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ آپ یہاں صبح۸؍ بجےسےشام۶؍ بجے تک سیر کے لیے جا سکتے ہیں۔ ٹکٹوں کی بات کریں تو یہ تقریباً۴۰؍ روپے فی شخص ہے۔
آرے وارے بیچ
 گنپتی پلے بیچ کے علاوہ یہاں ایک بلکہ ۲؍ساحل اور ہیں ان کا نام آرے وارے بیچ ہے۔ یہ دراصل ایک ہی ساحل ہے لیکن ایک چٹان آجانے کی وجہ سے یہ دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے اس لئے اسے دو ناموں یعنی آرے وارے بیچ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
میجک گارڈن
 کوکن میوزیم کے سامنے ایک نیا گارڈن شروع کیا گیا ہے جس کا نام میجک گارڈن ہے۔اس گارڈن میں ۔اس گارڈن میں بچوں کیلئے کئی قسم کی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
گنپتی پلے کیسے جائیں؟
ٹرین کے ذریعے: گنپتی پلے کے مرکزی مقام سے تقریباً ۳۰؍کلومیٹر دور واقع رتنا گیری یہاں کا قریب ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔یہ ملک کے بیشتر بڑے شہروںسے ایک بھرپور ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ اچھی طرح سے جڑا ہوا ہے۔
ہوائی جہاز سے:اگر آپ کہیں دور دراز سے آرہے ہیں تو گنپتی پلے کا قریب ترین ہوائی اڈہ ممبئی اور پونے بالترتیب۳۵۲؍کلومیٹر اور ۳۳۵؍کلومیٹر کے فاصلےپرواقع ہے۔ آپ ہوائی اڈے سے گنپتی پلے جانے کے لیے ٹیکسی کرایہ پر لے سکتے ہیں یا آپ ایک بس بھی لے سکتے ہیں جو اس راستے پر اکثر چلتی ہے۔
 سڑک کے ذریعے: گنپتی پلےنجی اور سرکاری بسوں اور ٹیکسیوں کے ذریعے ملک کے دوسرے بڑے شہروں سے اچھی طرح سےجڑا ہوا ہے۔ آس پاس کے سرسبز و شاداب مناظر کے ساتھ سڑک کے ذریعہ گنپتی پلے تک کا سفربہت اچھا لگتا ہے ۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK