Inquilab Logo Happiest Places to Work

انفنکس نوٹ ایج: پریمیم ڈیزائن اور متوازن کارکردگی کا حامل فون

Updated: July 20, 2026, 11:38 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۱۰۰؍ پروسیسر، ۷۸ء۶؍ انچ ڈسپلے اور ۵۰؍ میگا پکسل کا ریئر کیمرہ دیا گیا ہے جو اسے درمیانے درجے کا فون بناتا ہے۔

The first image shows the Infinix Note Edge from the front and back, the second image above shows its battery, and the third image below shows the company`s information about its processor. Photo: INN
پہلی تصویر میں انفنکس نوٹ ایج آگے اور پیچھے سے، دوسری اوپر کی تصویر میں اس کی بیٹری اور تیسری نیچے کی تصویر میں اس کے پروسیسر کے تعلق سے کمپنی کی پیش کردہ معلومات دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

اگر کسی اسمارٹ فون میں ۶؍این ایم میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۱۰۰؍پروسیسر، ۶ء۷؍ انچ کی ڈسپلے اور ۵۰؍میگا پکسل کا ریئر کیمرہ موجود ہو تو اندازہ لگانا مشکل نہیںکہ وہ آج کل درمیانی قیمت والے اسمارٹ فونز کی اسی قطار کا حصہ ہوگا جس میں انفینکس، ٹیکنو اور دیگر کئی برانڈزکے ماڈلز شامل ہیں۔

قیمت:اس فون کے تین متبادل موجود ہیں جن میں ۶؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت ۲۵؍ہزار،ریم کو بڑھا کر ۸؍جی بی کردیا جائے تو قیمت میں بھی ۲؍ہزار بڑھ جاتے ہیں جبکہ اس میںاسٹورج دگنا کرنے پر یعنی ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج پر یہ فون ۲۹؍ہزار کا ہوجاتا ہے۔

 ڈیزائن:اس کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا انتہائی باریک ڈیزائن ہے۔ فون کی موٹائی صرف ۷ء۲؍ملی میٹر ہے، جس کی وجہ سےیہ تقریباً ایک پنسل جتنا باریک محسوس ہوتا ہے، اگرچہ اوپر موجود کیمرہ ماڈیول قدرے ابھرا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: موٹورولاایج ۷۰؍پروپلس:ایک مثبت تبدیلی کی علامت

ڈسپلے:کم قیمت کے باوجوداس دیا گیاامولیڈڈسپلے کافی پریمیم محسوس ہوتاہے۔ دونوں جانب خم دار کنارے اور باریک بیزلز اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈسپلے ہائی برائٹنس موڈ میں ۱۶۰۰؍نٹس تک روشنی فراہم کرتاہے، لیکن عملی استعمال میں یہ زیادہ سے زیادہ ۴؍منٹ برقرار رہتی ہے، اس کے بعد فون گرم ہونے پر خودکار طور پر برائٹنس کم کر دیتا ہے۔ اگرچہ اس کے بعد بھی اسکرین نظر آتا رہتا ہے، لیکن دھوپ میں ویڈیو دیکھنے کا تجربہ متاثر ہو سکتا ہے۔

ہارڈویئر:اس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی۷۱۰۰؍پروسیسر کے ساتھ۶؍ اور۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍تا ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج کا متبال دیا گیا ہے۔فون میں والیوم اورپاور بٹن کے نیچے ایک نیا ون ٹیپ بٹن بھی دیا گیا ہے۔ اسے کیمرہ شٹر، فلیش لائٹ، وائس ریکارڈر، اے آئی اسسٹنٹ فولیکس یا کسی بھی پسندیدہ ایپ کو کھولنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کی جگہ کچھ ایسی رکھی گئی ہے کہ اسے استعمال کرنے کے لیے طویل پریس کرناپڑتا ہے، کیونکہ سنگل پریس سے غلطی سے دب جانے کا خدشہ رہتا ہے۔

سافٹ ویئر:اس فون میں اینڈرائڈ ۱۶؍پرمبنی ایکس او ایس ۱۶ء۰ء۲؍دیا گیا ہے۔ انٹرفیس میں کئی ایسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو ایپل کے آئی او ایس سے متاثر دکھائی دیتے ہیں، جن میں ہوم اسکرین پرڈیپتھ افیکٹ وال پیپر بھی شامل ہے۔

البتہ ایک منفی پہلو یہ ہے کہ فون میں متعدد تھرڈ پارٹی ایپس اور گیمزپہلےسے انسٹال ہوتے ہیں، اگرچہ ضرورت نہ ہونے پر انہیں آسانی سے حذف کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شائومی ۱۷؍ٹی: ایک عمدہ فون کی بیشتر خصوصیات کا حامل

کیمرہ:اس فون میں ۵۰؍میگا پکسل کا مین کیمرہ دیا گیا ہے، جبکہ اس میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن(او آئی ایس)موجود نہیں۔ فرنٹ پر ۱۳؍میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ نصب ہے۔دن کی روشنی میں لی گئی تصاویر مجموعی طور پر اچھی نظر آتی ہیں۔ رنگ خوبصورت ہیں، تاہم کیمرہ خاص طور پر نیلے اور سبز رنگوں کو کچھ زیادہ نمایاں کر دیتا ہے، جس کی وجہ سے تصاویر کبھی کبھار غیر فطری محسوس ہوتی ہیں۔

بیٹری:اتنے باریک فون میں بھی ۶۵۰۰؍ایم اے ایچ بیٹری یقیناً متاثر کن ہے، اگرچہ ۶؍این ایم پروسیسر زیادہ توانائی بچانے والا نہیں۔بیٹری ٹیسٹ میں فون تقریباً ۱۶؍گھنٹے۴؍منٹ تک چلنے میں کامیاب رہا، جو اس قیمت اور ڈیزائن کے لحاظ سے اچھا نتیجہ ہے۔ روزمرہ کے استعمال، کالز، گیمنگ اور سوشل میڈیا سمیت ایک دن سے بھی زیادہ آرام سے گزارا جا سکتا ہے۔۴۵؍ واٹ فاسٹ چارجر کےذریعے بیٹری ۳۰؍منٹ میں تقریباً ۴۰؍ فیصد تک چارج ہو جاتی ہے، جبکہ مکمل چارج ہونے میں تقریباً ایک گھنٹہ ۱۵؍منٹ لگتے ہیں۔

چند اہم باتیں

 اسکرین سائز

۶ء۷۸؍انچ امولیڈ

برائٹ نیس

۱۶۰۰؍نٹ

سافٹ ویئر

اینڈرائڈ ۱۶؍ پر مبنی ایکس او ایس ۱۶ء۰ء۲

پروسیسر

میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۱۰۰

ریم

۶؍ یا۸؍جی بی 

اسٹوریج

۱۲۸؍ یا ۲۵۶؍جی بی 

بنیادی کیمرہ

۵۰؍میگاپکسل

سیلفی کیمرہ

۱۳؍میگا پکسل

بیٹری

۶؍ہزار۵۰۰؍ ایم اے ایچ

یاد رہے: یہ محض رہنمائی کا کالم ہے، کسی بھی آلے کی قیمت یا فیچر وغیرہ
 کی حتمی تفصیل قارئین خود حاصل کرکے اطمینان کرلیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK