Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئرلینڈ: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کمپنیوں سے تجارت پر پابندی کی تیاری

Updated: June 24, 2025, 10:06 PM IST | Dublin

آئرلینڈ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کمپنیوں سے تجارت پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کررہا ہے، نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ پہلا یورپی ملک ہوگا جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والی اسرائیلی کمپنیوں سے تجارت پر رسمی پابندی عائد کرے گا۔

 Irish Deputy Prime Minister Simon Harris. Photo: X
آئرش نائب وزیراعظم سائمن ہیرس۔ تصویر: ایکس

 فلسطینی موقف کو تقویت دیتے ہوئے، آئرلینڈ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تجارت پر رسمی پابندی لگانے جا رہا ہے اور ایسا کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔ یہ بات آئرش نائب وزیراعظم سائمن ہیرس نے منگل کو بتائی۔ہیرس نے صحافیوں سے کہا’’یہ ایک اہم اقدام ہے، کیونکہ ہم اس نسل کشی کی کارروائی کے حوالے سے آئرلینڈ کے عوام کی جانب سے آواز اٹھا رہے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس قانون سازی کے عمل میں آنے سے اصل فائدہ یہ ہوگا کہ اس سے دوسرے ممالک بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کی رہنمائی حاصل کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں ’’غذا کو ہتھیار‘‘ بنانے پر یو این نے اسرائیل کی مذمت کی

انہوں نے مزید کہاکہ چونکہ یہ ضروری ہے کہ ہر ملک اپنے پاس موجود ہر ذریعے کو استعمال کرے۔‘‘یہ بل مقبوضہ علاقوں سے درآمد شدہ کسی بھی سامان کو کسٹم ایکٹ کے تحت جرم قرار دے کر وہاں سے تجارت پر پابندی عائد کرے گا۔واضح رہے کہ  آئرلینڈ کی کابینہ نے مئی ۲۰۲۵ءمیں مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیوں میں تیار شدہ سامان کی درآمد کو روکنے کے لیے ’’اسرائیلی ا سٹلمنٹس (گڈز امپورٹیشن پرہیبیشن) بل ۲۰۲۵ءکے مسودہ قانون کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK