• Tue, 08 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چارلس ٹر ِٹ: برطانوی معیار اور کلاسیکی انداز پر مبنی فیشن برانڈ

Updated: September 08, 2026, 1:28 PM IST | Mohammed Habib

برسٹل یونیورسٹی کے طالب علم نے اپنے کمرے سے اس برانڈ کی بنیاد رکھی، آج یہ ممبئی اور ہندوستان کے دوسرے شہروں سمیت پوری دنیا میں موجود ہے۔

The showrooms of the famous London brand Charles Tritt are similarly designed in Mumbai. Picture: INN.
لندن کے مشہور برانڈ چارلس ٹر ِٹ کے شوروم ممبئی میں اسی طرح شاندار انداز میں بنائے گئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

 فیشن کی دنیا میں کچھ برانڈز وقتی رجحانات کے سہارے اپنی شناخت بناتے ہیں، جبکہ بعض نام ایسے ہوتےہیں جن کی بنیاد ہی روایت، معیار اور کلاسیکی اندازپر قائم ہوتی ہے۔ برطانوی مردانہ ملبوسات کا برانڈ چارلس ٹرٹ(Charles Tyrwhitt) بھی انہی ناموں میں شامل ہے، جس نےجدید فیشن کی تیز رفتار دنیا میں بھی روایتی برطانوی ٹیلرنگ کی روح کو زندہ رکھا ہے۔ عمدہ شرٹس سےشروع ہونے والا یہ سفر آج سوٹس، جیکٹس، ٹراؤزرز، نٹ ویئر، جوتوں اور دیگر مردانہ ملبوسات تک پھیل چکا ہے۔
آغاز کیسے ہوا
 چارلس ٹرٹ کی کہانی کسی بڑے فیشن ہاؤس یا سرمایہ کار گروپ سے شروع نہیں ہوئی تھی۔نک وہیلر اس وقت برسٹل یونیورسٹی کے طالب علم تھے،جب انہوں نے ۱۹۸۶ءمیںاپنے کمرے سے شرٹس فروخت کرنے کاکاروبار شروع کیا۔ ابتدائی دنوں میںکاروبار بنیادی طور پر میل آرڈر کے ذریعے چلایا جاتا تھا۔ چند شرٹس اور ٹائیز، ایک سادہ سا اشتہاری پرچہ اور ایک نوجوان کا اعتمادیہی اس برانڈ کا ابتدائی سرمایہ تھا۔
 نک وہیلر کا ماننا تھا کہ وہ مارکیٹ میں دستیاب شرٹس سے بہتر شرٹ بنا سکتے ہیں۔ یہی سوچ بعد میں پورے برانڈ کا بنیادی فلسفہ بن گئی۔ چارلس ٹر ِٹ نے ابتدا ہی سے معیار اور قیمت کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش کی۔ برانڈ کی کامیابی کا ایک بڑا راز یہی رہا کہ اس نے خود کو صرف انتہائی مہنگے لگژری برانڈ کے طور پر پیش کرنے کے بجائے ’’قابلِ رسائی برطانوی معیار‘‘ کی شناخت دی۔ 

یہ بھی پڑھئے: کنالی: اطالوی نفاست اور مردانہ ملبوسات کی نوے سالہ داستان

شرٹ، جو برانڈ کی اصل پہچان بنی
 اگرچہ آج چارلس ٹر ِٹ مردانہ لباس کی تقریباً ہر اہم کیٹیگری میںموجودہے، لیکن اس کی اصل شناخت اب بھی شرٹس ہیں۔ خاص طورپربزنس شرٹس اور رسمی مواقع کے لیے تیار کئےجانے والے شرٹ اس برانڈکی مصنوعات کا بنیادی ستون ہیں۔
 چارلس ٹر ِٹ کی شرٹس میں مختلف قسم کے کالرز، کف ڈیزائن اور فٹنگز پیش کی جاتی ہیں۔ کلاسک فٹ، سلم فٹ اور ایکسٹرا سلم فٹ جیسےآپشنز مختلف جسمانی ساخت اور پسند رکھنے والے صارفین کو انتخاب کی آزادی دیتےہیں۔برانڈ کےنان آئرن شرٹس بھی خاصے مقبول ہیں، جن کا مقصد ایسے صارفین کو سہولت دینا ہے جو مصروف زندگی میں ہر روز کپڑوں کو استری کرنے کے جھنجھٹ سے بچنا چاہتے ہیں۔مصری کاٹن، پاپلن، ٹوئل،آکسفورڈ اور دیگر اعلیٰ معیار کے کپڑوں کا استعمال برانڈ کےشرٹس کو الگ شناخت دیتا ہے۔ خاص طور پر نان آئرن ٹوئل شرٹ کو چارلس ٹر ِٹ کی ابتدائی اور نمایاں مصنوعات میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بِلس کلب: آرام، فٹنس اور فیشن کو ایک ساتھ جوڑنے والا ہندوستانی برانڈ

برانڈ کی مصنوعات
 ایک زمانہ تھا جب چارلس ٹر ِٹ کو بنیادی طور پر سفید شرٹس، ٹائیزاور کاروباری سوٹس کےبرانڈ کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن وقت کے ساتھ برانڈ نے اپنی شناخت کو وسیع کیا۔ اب اس کے کلیکشن میں رسمی لباس کے ساتھ ساتھ اسمارٹ کیژول ملبوسات بھی شامل ہیں۔ چائینوز، پولوز، کیژول شرٹس، جیکٹس، نٹ ویئر، جینزاور ویک اینڈ وئیرنے برانڈ کو ایک مکمل مردانہ فیشن ہاؤس کی شکل دے دی ہے۔ تاہم توسیع کے باوجود اس نے اپنی بنیادی شناخت تبدیل نہیں کی۔ اس کے بیشتر ملبوسات میں آج بھی وہی نفاست اور سادگی نظر آتی ہے جو روایتی برطانوی انداز کا خاصہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ چارلس ٹرِٹ کا صارف صرف کارپوریٹ دفتر میں کام کرنے والا شخص نہیں بلکہ وہ ہر شخص ہوسکتا ہے جو اپنی شخصیت میں ایک مرتب، سنجیدہ اور نفیس انداز شامل کرنا چاہتا ہو۔
ممبئی و اطراف میں موجودگی
 حالیہ برسوں میںچارلس ٹر ِٹ نے ہندوستانی مارکیٹ میں بھی اپنی موجودگی کو نمایاں کیاہے۔ ممبئی میں رہتے ہوئے آپ اس برانڈ کی مصنوعات کو آن لائن کے علاوہ اس کے اسٹور سے بھی خرید سکتے ہیں۔ ممبئی میں اس کااسٹور لوئر پریل کے فنکس پلاڈیم مال،باندرہ کے بی کے سی میں واقع جیو ورلڈڈرائیو اور تیسرا اسٹور بھیونڈی کے قریب واقع پڑگھا میں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK