سافٹ ویئر میںکئی عمدہ اے آئی فیچر پیش کئے گئے ہیں،ہارڈ ویئر بھی بہتر ہے،ساتھ ہی کیمرہ کی کوالیٹی بھی کافی عمدہ ہےاور بیٹری بھی بھروسہ مند ہے۔
EPAPER
Updated: August 31, 2026, 12:49 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
سافٹ ویئر میںکئی عمدہ اے آئی فیچر پیش کئے گئے ہیں،ہارڈ ویئر بھی بہتر ہے،ساتھ ہی کیمرہ کی کوالیٹی بھی کافی عمدہ ہےاور بیٹری بھی بھروسہ مند ہے۔
اگر آپ نے گزشتہ چند برسوں کے دوران گوگل کا کوئی پکسل فون دیکھا ہے تو آپ کو کمپنی کی حکمت عملی بخوبی معلوم ہوگی۔ گوگل کے لیے اے آئی سب سے پہلےہےاورہارڈویئر دوسرے نمبر پر۔ یہی وجہ ہے کہ پکسل فون خریدنےکا مطلب دراصل گوگل کے اے آئی وژن میں براہ راست داخل ہونا بھی ہے۔ اب معیاری گوگل پکسل ۱۱؍بھی اسی فلسفے کو مزید آگے بڑھاتا ہے۔ اگرچہ اس میں وہ غیر معمولی کیمرہ ہارڈویئر اور اسپیکس کی دوڑ نظر نہیں آتی جو اس کے پرو ماڈلز کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے، لیکن گوگل نے پکسل کے مانوس فارمولے کو برقرار رکھا ہے۔ صاف ستھرا سافٹ ویئر، کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی اور منفرد ڈیزائن کے ساتھ اس بار بھی اے آئی کو نمایاں مقام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: لاوا، وراٹ وی ون۵؍جی: ہندوستانی کمپنی کا قدرے کم قیمت فون
قیمت: ہندوستان میں گوگل پکسل۱۱؍کی ابتدائی قیمت۹۰؍ ہزارروپے ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا گوگل کی اے آئی پر مبنی حکمت عملی اپنےطور پر اتنی پرکشش ہے کہ اس فون کو خریدا جائے؟
ڈیزائن:پکسل فون کو کم از کم پچھلی جانب سے دور سے بھی پہچان لینا مشکل نہیں۔گوگل گزشتہ کئی ماڈلزسے فون کے پچھلے حصے پر لمبی، گولی نما کیمرہ بار دے رہا ہے اور پکسل۱۱؍میں بھی یہی روایت برقرار رکھی گئی ہے۔البتہ اس بار چند معمولی تبدیلیاں ضرور کی گئی ہیں۔ کیمرہ بار پہلے کے مقابلے میں قدرے پتلاہے اور اب اسے مکمل طور پر شیشے سے تیار کیا گیا ہے۔ فلیٹ سطح پر رکھنے کے بعد فون میں ہلکی سی ڈگمگاہٹ محسوس ہوتی ہے، لیکن ایک اچھا کور لگانے کے بعد یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔
ڈسپلے:پکسل ۱۱؍کاڈسپلے بنیادی طور پر اس کے پچھلے ماڈل جیسا ہی ہے۔ یہ بات ایک طرف اچھی ہے، کیونکہ پچھلی نسل کا ڈسپلے پہلےہی اچھا تھا، لیکن دوسری طرف اس میں کوئی نمایاں اپ گریڈ نہ ہونا قدرے مایوس کن بھی ہے۔فون میں۶ء۳؍انچ کااو ایل ای ڈی پینل دیاگیاہے،جس پر متن انتہائی واضح اور رنگ شوخ نظر آتے ہیں۔ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ خوشگوار رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سیمسنگ گلیکسی زیڈ فولڈ۸ : ایک نئے انداز کا فولڈیبل فون
سافٹ ویئر:لاگوگل نے اس مرتبہ کئی حصوں میں اے آئی کو شامل کیا ہے۔ ان میں ایک قابل ذکر فیچر ریمبلرہے، جو بنیادی طور پر وائس ڈکٹیٹ کرتے وقت غیر ضروری اور اضافی الفاظ کو ہٹا دیتا ہے، تاکہ گفتگو زیادہ ہموار اور قدرتی محسوس ہو۔کچھ اے آئی ٹولزواقعی روزمرہ کاموںکو آسان بناتے ہیں، لیکن باقی کئی فیچرز ایسے ہیںجیسے گوگل صرف یہ دکھانا چاہتا ہےکہ وہ ایسا کر سکتا ہے۔
کارکردگی:گوگل کی نئی ٹینسر جی۶؍چپ کمپنی کے پورے فلیگ شپ فون میں استعمال کی گئی ہے۔اسے اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ پکسل فون پہلے سے زیادہ ذہین بن سکے۔عام استعمال میں پکسل ۱۱؍کسی بھی دوسرے فلیگ شپ فون کی طرح تیز محسوس ہوتا ہے۔ایپس تیزی سے کھلتےہیں، اسکرولنگ ہموار رہتی ہے اور روزمرہ کےکئی ایپس کو بیک وقت استعمال کرنے میںکسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔لیکن گیمنگ کے میدان میں پکسل۱۱؍ آپ کو یاد دلاتا ہےکہ تمام اپ گریڈز کے باوجود ٹینسراب بھی کوالکوم کی بہترین چپس کا براہ راست مقابلہ کرنےکے قابل نہیں ہے۔
کیمرا:سافٹ ویئر کے علاوہ کیمرہ بھی ان بنیادی وجوہات میں شامل ہےجن کی وجہ سے لوگ پکسل فون خریدتے ہیں۔ پکسل۱۱؍ میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے، لیکن یہاں کوئی بڑی نئی چیز دیکھنے کو نہیں ملتی۔ہمیشہ کی طرح پکسل فون کی پوائنٹ اینڈ شوٹ فوٹوگرافی بہترین ہے۔ تصویر کھینچنے سے پہلے ایکسپوژر یا رنگوں کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
یہ بھی پڑھئے:آپریشن سفید ساگر: کارگل جنگ کے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے
بیٹری:پکسل فونز کی بیٹری لائف عموماً اوسط درجے کی رہی ہے۔اس سال گوگل نےپکسل۱۱؍کی بیٹری کی گنجائش میں معمولی اضافہ کیا ہے، اس اضافے کا اثر واضح طور پر محسوس ہوتا ہے۔
چند اہم باتیں
اسکرین ۳ء۶؍انچ
پروسیسر گوگل ٹینسرجی۶
سافٹ ویئر اینڈرائڈ ۱۷
ریم ۱۲؍جی بی
اسٹوریج ۵۱۲؍ جی بی
کیمرہ ۴۸؍+۱۰ء۸؍+۱۳؍میگا پکسل
سیلفی کیمرہ ۵ء۱۰؍میگا پکسل
بیٹری ۴۹۸۵؍ ایم اے ایچ
فاسٹ چارج وائر:۳۰؍ واٹ، وائرلیس:۲۵؍واٹ