• Thu, 12 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کبھی کم بارش تو کبھی ضرورت سے زیادہ بارش کسانوں کی محنت کو مٹی میں ملا دیتی ہے

Updated: November 12, 2026, 3:00 PM IST | Ahsanul Haque | Mumbai

کھیتوں میں لہلہاتی دھان کی فصل جب سنہری رنگ اختیار کرنے لگتی ہے تو کسان کے چہرے پر بھی ایک الگ ہی رونق دکھائی دیتی ہے۔ مہینوں کی محنت، دن رات کی مشقت اور موسم کی سختیاں برداشت کرنے کے بعد جب فصل پک کر تیار ہوتی ہے تو کسان کی نظریں بار بار اپنے کھیتوں کی طرف اٹھتی ہیں۔

The Meteorological Department frequently issues warnings to farmers; yet, despite this, the lives of farmers remain at the mercy of the weather. Photo: INN
محکمہ موسمیات اکثر کسانوں کو خبردار کرتا رہتا ہے، اس کے باوجود کسانوں کی زندگی آج بھی موسم کے رحم و کرم پر ہے۔ تصویر: آئی این این

کھیتوں میں لہلہاتی دھان کی فصل جب سنہری رنگ اختیار کرنے لگتی ہے تو کسان کے چہرے پر بھی ایک الگ ہی رونق دکھائی دیتی ہے۔ مہینوں کی محنت، دن رات کی مشقت اور موسم کی سختیاں برداشت کرنے کے بعد جب فصل پک کر تیار ہوتی ہے تو کسان کی نظریں بار بار اپنے کھیتوں کی طرف اٹھتی ہیں۔ اسے محسوس ہونے لگتا ہے کہ اب اس کی محنت رنگ لانے والی ہے۔ بس چند دن کی بات ہے، دھان کی کٹائی ہوگی، کھلیان میں اناج جمع ہوگا اور پھر گھر کی کوٹھریاں نئے غلے سے بھر جائیں گی لیکن قدرت کے فیصلوں کے آگے انسان کی منصوبہ بندی کہاں چلتی ہے۔ کبھی بارش کی کمی کسان کو پریشان کرتی ہے تو کبھی ضرورت سے زیادہ بارش اس کی محنت کو مٹی میں ملا دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کہیں دھان کی فصل پوری طرح پک چکی ہے تو کہیں کھیتوں میں کچا دھان کھڑا ہے

اُس روز بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ اچانک  طوفانی باد و باراں نے گاؤں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایسی تباہی مچائی کہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں کی ساری رونق ماند پڑ گئی۔ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش نے بڑی تعداد میں دھان کی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ کسانوں کی مہینوں کی محنت پر ایک ہی جھٹکے میں پانی پھر گیا۔ سب سے زیادہ نقصان ان کھیتوں میں ہوا جہاں دھان کی فصل کٹنے کے بعد کھیتوں میں ہی پھیلا کر چھوڑ دی گئی تھی۔

دھان کی جو فصل ابھی کھیتوں میں کھڑی تھی، اسے بھی نقصان پہنچا، لیکن جو فصل کٹ کر زمین پر بچھی ہوئی تھی، اس کی حالت زیادہ خراب ہو گئی۔ بارش کا پانی کھیتوں میں جمع ہوتا گیا اور کٹی ہوئی فصل اس میں ڈوبتی چلی گئی۔ جس دھان کو کسان نے بڑی امیدوں کے ساتھ کاٹا تھا، وہی دھان پانی میں بھیگ کر خراب ہو گیا تھا۔ کہیں فصل کی بالیاں کیچڑ میں دب گئیں تو کہیں تیز ہوا کے سبب فصل کا ڈھیر بکھر کر دور تک پھیل گیا۔ کھیتوں میں جہاں چند روز پہلے خوشحالی کی تصویر دکھائی دے رہی تھی، وہاں اب مایوسی اور بے بسی کا منظر تھا۔

بارش تھمی تو گاؤں کا ایک نوجوان تیزی سے اپنے کھیتوں کی طرف بھاگا۔ شاید اسے اب بھی امید تھی کہ اس کی فصل زیادہ متاثر نہیں ہوئی ہوگی، لیکن جب اس نے کھیت میں جمع پانی کے اندر اپنی محنت کو ڈوبا ہوا دیکھا تو  اس کی آنکھیں بھیگ گئیں۔ کچھ دیر تک وہ خاموشی سے اپنی فصل کو دیکھتا رہا۔ پھر اپنے ایک ساتھی کسان سے کہنے لگا کہ کاش دھان کو کاٹ کر کسی  محفوظ مقام پر رکھ لیا  ہوتا تو شاید آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ اس کی یہ بات محض ایک نوجوان کسان کی حسرت نہیں تھی بلکہ ان تمام کسانوں کے دل کی آواز تھی جن کی فصلیں اس آفت کی زد میں آگئی تھیں۔

کسان کیلئے اس سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ شاید ہی کوئی ہو کہ جب وہ اپنی فصل کو پکانے کے لئے مہینوں محنت کرے، وقت پر کھاد ڈالے، پانی کا انتظام کرے اور پھر کٹائی کے وقت کوئی ایسی آفت آجائے کہ اس کی ساری محنت کھیت ہی میں رہ جائے۔ کسان جب دھان کی بالیوں کو پک کر سنہرا ہوتے دیکھتا ہے تو اس کے ذہن میں کئی خواب جنم لیتے ہیں۔ کسی کو بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے ہوتے ہیں، کسی کو بچوں کی فیس ادا کرنی ہوتی ہے، کسی کو گھر کی مرمت کرانی ہوتی ہے تو کسی نے پچھلے موسم میں لیا ہوا قرض ادا کرنے کا ارادہ کر رکھا ہوتا ہے، لیکن جب فصل ہی ہاتھ سے نکل جائے تو یہ سارے خواب بھی ادھورے رہ جاتے ہیں۔

رواں سال دھان کی فصل کے لئے ابتدا ہی سے حالات کچھ سازگار نہیں رہے۔ کھیتی کے ابتدائی ایام میں جب دھان کے پودوں کو پانی کی ضرورت تھی، اس وقت بارش نے کسانوں کا ساتھ نہیں دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کسانوں کو ٹیوب ویل کا سہارا لینا پڑا۔ جن کسانوں کے پاس اپنے ٹیوب ویل تھے، انہیں کسی حد تک سہولت ہوئی، لیکن جنہیںدوسروں کے ٹیوب ویل سے پانی لینا پڑا، ان کے لئے یہ ایک اضافی خرچ تھا۔ ڈیزل، بجلی اور آب پاشی کے اخراجات نے پہلے ہی کھیتی کو مہنگا بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایک وقت تھا جب گھر گھروندے کا کھیل بچوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوا کرتا تھا

اس وقت کسان آسمان کی طرف دیکھتے تھے کہ کب بادل آئیں اور بارش ہو تاکہ کھیتوں کو قدرتی طور پر پانی مل سکے، لیکن جب فصل پک کر تیار ہوئی اور کٹائی کا وقت آیا تو موسم نے ایسا رخ بدلا کہ کسانوں کو بارش سے بچنے کی دعائیں مانگنی پڑیں۔ جس پانی کا انتظار فصل کی نشوونما کے دوران کیا جا رہا تھا، وہی پانی فصل کے آخری مرحلے میں مصیبت بن کر برسنے لگا۔

اس بار ایک دلچسپ صورتحال یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ جن کسانوں نے دھان کی بوائی کچھ تاخیر سے کی تھی، ان کی فصل نسبتاً محفوظ رہی۔ ان  کے کھیتوں میں ابھی دھان پوری طرح پکا نہیں تھا، اسلئے کٹائی کا مرحلہ بھی نہیں آیا تھا۔ اگرچہ مسلسل بارش اور تیز ہواؤں سے انہیں بھی پریشانی ہوئی، لیکن کٹ کر کھیتوں میں پڑی فصل کی طرح ان کا نقصان نہیں ہوا۔یہ بات کسانوں کے درمیان گفتگو کا موضوع رہی کہ اس مرتبہ جلدی کھیتی کرنے والوں کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ تاخیر سے بوائی کرنے والے کسان نسبتاً بہتر حالت میں رہے۔ حالانکہ عام طور پر کسان کوشش کرتے ہیں کہ وقت پر دھان کی روپائی ہو جائے تاکہ فصل بھی وقت پر تیار ہو اور ربیع کی فصل کی بوائی میں تاخیر نہ ہو، لیکن اس بار موسم نے وقت پر کھیتی کرنے والوں کے لئے بھی مشکلات پیدا کردیں۔

یہ بھی پڑھئے: کنویں کے گرد چھوٹی سی جگہ میں دن میں دو بار محلے کی عورتوں کی محفل سجتی تھی

آج کا تکنیکی ترقی کا زمانہ ہے۔ کھیتی میں پہلے کے مقابلے کافی تبدیلی آچکی ہے۔ ہل اور بیلوں کی جگہ ٹریکٹر نے لے لی ہے، آبپاشی کیلئے ٹیوب ویل اور جدید پمپ موجود ہیں، فصلوں کی کٹائی کیلئے مشینیں آگئی ہیں اور موسم کی پیش گوئی کیلئے موبائل فون پر بھی اطلاعات مل جاتی ہیں۔ اس کے باوجود کسانوں کی زندگی آج بھی موسم کے رحم و کرم پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK