۹۰ء کی دہائی کی سب سے کامیاب اور یادگار میوزیکل فلموں میں شمار ہونے والی ’’دل تو پاگل ہے‘‘ کے حوالے سے حال ہی میں اداکارہ کرشمہ کپور نے کئی دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 24, 2026, 11:08 AM IST | Agency | Mumbai
۹۰ء کی دہائی کی سب سے کامیاب اور یادگار میوزیکل فلموں میں شمار ہونے والی ’’دل تو پاگل ہے‘‘ کے حوالے سے حال ہی میں اداکارہ کرشمہ کپور نے کئی دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
میوزیکل فلموں میں شمار ہونے والی ’’دل تو پاگل ہے‘‘ کے حوالے سے حال ہی میں اداکارہ کرشمہ کپور نے کئی دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس مثلثی محبت کی کہانی نے نہ صرف شائقین کے دل جیت لیے تھے بلکہ کرشمہ کپور کے فلمی کریئرکو بھی ایک نئی بلندی عطا کی تھی۔ تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جس کردار نے کرشمہ کپور کو قومی ایوارڈ دلوایا، اسے بالی ووڈ کی ۴؍ معروف اداکارائیں مسترد کر چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے:اداکار رحمان وقار،نفاست اور تہذیب کی علامت تھے
۱۹۹۷ءمیںریلیز ہونے والی ’دل تو پاگل ہے‘ ہندی سنیما کی یادگار ترین فلموںمیں شمار کی جاتی ہے۔ شاہ رخ خان، مادھوری دکشت اور کرشمہ کپور کے مرکزی کرداروں پر مشتمل اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی بلکہ اس کے کئی فنکاروں کے کریئر کو نئی جہت بھی بخشی۔ خاص طور پر کرشمہ کپور کیلئےیہ فلم ایک سنگِ میل ثابت ہوئی۔کرشمہ کپورسے قبل ہدایت کار یش چوپڑا نے فلم میں ’نشا‘کے کردار کے لیے اس دور کی صفِ اول کی اداکاراؤں، جن میں جوہی چاولہ، کاجول، اُرملا ماتونڈکر اور منیشا کوئرالہ شامل تھیں سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم ان تمام اداکاراؤں نے یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ فلم میں مادھوری دکشت کے ساتھ سخت رقصی مقابلے کا منظر شامل تھا۔
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کے دو گول کی بدولت پرتگال نے ازبکستان کو ۵؍گول سے روند دیا
متعدد اداکارائیں اس خدشے کا شکار تھیں کہ مادھوری دکشت کی غیر معمولی رقص کی صلاحیت کے سامنے ان کی کارکردگی ماند پڑ سکتی ہے۔جب کئی انکاروں کے بعد یہ کردار کرشمہ کپور کے پاس پہنچا تو انہوں نے بغیر کسی جھجک کے اس چیلنج کو قبول کر لیا۔ ایک گفتگو کے دوران کرشمہ کپور نے کہا کہ ’نشا‘ کا کردار اداکاراؤں کے بارے میں قائم کئی پرانی روایتی سوچوں کو توڑنے والا تھا۔ بظاہر وہ فلم کی اہم ہیروئن تھی، لیکن روایتی معنوں میں نہیں۔ فلم کا ہیرو، یعنی شاہ رخ خان کا کردار، اس سے محبت نہیں کرتا بلکہ اسے مسترد کر دیتا ہے۔ اس کے باوجود ناظرین پردۂ سیمیں پر ’نشا‘ کےیک طرفہ عشق اور اس کے درد کو پوری شدت کے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔کرشمہ کپور نے مادھوری دکشت کے ساتھ مشہور رقص کے منظر ’’دی ڈانس آف اینوی‘‘ میں جس مہارت اور اعتمادکے ساتھ قدم سے قدم ملایا، وہ آج بھی ہندوستانی سنیما کے بہترین ڈانس سیکوینسز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کردار کو پوری لگن اور محنت سے نبھانے کا صلہ انہیں ملک کے سب سے باوقار اعزاز کی صورت میں ملا۔