فٹبال کی گول مشین کرسٹیانو رونالڈو نے تمام تنقیدوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے منگل کو پہلے ہاف میں دو گول کیے۔
EPAPER
Updated: June 24, 2026, 10:03 AM IST | New York
فٹبال کی گول مشین کرسٹیانو رونالڈو نے تمام تنقیدوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے منگل کو پہلے ہاف میں دو گول کیے۔
فٹبال کی گول مشین کرسٹیانو رونالڈو نے تمام تنقیدوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے منگل کو پہلے ہاف میں دو گول کیے، جس کی بدولت پرتگال نے فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ازبکستان کو ۰۔۵؍گول کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔
Incansáveis. Obrigado. ❤️🔥 #VaiDarPortugal | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/hH433VLYVx
— Portugal (@selecaoportugal) June 23, 2026
رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف پرتگال کو ابتدائی برتری دلائی۔ رونالڈو، جو بڑے ٹورنامنٹس کے گزشتہ ۱۰؍ میچوں میں کوئی گول نہیں کر سکے تھے، نے دائیں جانب سے ژواؤ کانسیلو کے کراس پر چھ گز کے فاصلے سے گول کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ چھ ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ ان کے ۲۳۰؍ویں بین الاقوامی میچ میں ۱۴۴؍واں بین الاقوامی گول تھا، یہ دونوں ہی مردوں کے بین الاقوامی فٹبال میچوں میں ریکارڈ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:لکھنؤ آتشزدگی معاملے میں ۴؍ گرفتار،۴؍ افسران معطل، جانچ کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل
یہ گول ۴۱؍ سالہ رونالڈو کے شاندار بین الاقوامی کریئر کا ایک اور یادگار لمحہ تھا۔ ۲۰۰۶ء میں جرمنی میں ۲۱؍ سال کی عمر میں ورلڈ کپ میں آغاز کرنے کے بعد سے انہوں نے ہر اس ایڈیشن(۲۰۰۶ء، ۲۰۱۰ء، ۲۰۱۴ء، ۲۰۱۸ء، ۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۶ء)میں گول کیا، جس میں وہ کھیلے ہیں۔ ازبکستان کے خلاف ان کے گول نے پرتگال کے لیے گلوبل فائنل میں یوسیبیو کے ۹؍ گولز کے ریکارڈ کی بھی برابری بھی کرلی۔
ازبکستان کے خلاف میچ میں رونالڈو نے کمال کیا اور دو گول کیے۔ ان کے علاوہ نونو مینڈیس اور رافائل لیاؤ نے بھی گول کیے۔ ایک گول ازبکستان کے عبدالقادر خوسانوف کی جانب سے غلطی سے اپنی ہی پوسٹ میں چلا گیا، جس سے پرتگال ۰۔۴؍گول کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد پانچواں گول رافائل لیاؤ نے کر کے میچ کو مکمل طور پر یکطرفہ بنا دیا۔ پرتگال کے سامنے ازبکستان کے کھلاڑی میدان میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور بالآخر پرتگال نے یہ میچ ۰۔۵؍گول سے جیت لیا۔ رونالڈو نے آخری لمحات میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن گیند کو باہر مار بیٹھے۔