بالی ووڈکی تاریخ میں ری میک فلموں کی کوئی کمی نہیں، لیکن شاید ہی کوئی مثال ایسی ہو جہاں ایک ناکام فلم کو برسوں بعد تقریباً اسی کہانی اور اسی عنوان کے ساتھ دوبارہ بنایا گیا ہو اور وہ نئی فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی ہو۔
EPAPER
Updated: July 07, 2026, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈکی تاریخ میں ری میک فلموں کی کوئی کمی نہیں، لیکن شاید ہی کوئی مثال ایسی ہو جہاں ایک ناکام فلم کو برسوں بعد تقریباً اسی کہانی اور اسی عنوان کے ساتھ دوبارہ بنایا گیا ہو اور وہ نئی فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی ہو۔
بالی ووڈکی تاریخ میں ری میک فلموں کی کوئی کمی نہیں، لیکن شاید ہی کوئی مثال ایسی ہو جہاں ایک ناکام فلم کو برسوں بعد تقریباً اسی کہانی اور اسی عنوان کے ساتھ دوبارہ بنایا گیا ہو اور وہ نئی فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی ہو۔ یہ منفرد کارنامہ فلم ’اگنی پتھ‘نےانجام دیا، جس کا پہلا ورژن ۱۹۹۰ءمیںریلیز ہوا تھا، جبکہ اس کا ری میک ۲۰۱۲ءمیں شائقین کے سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان نے شریاس تلپڑے کو اپنا گھر خریدنے میں مدد فراہم کی تھی
عام طور پر فلم ساز کسی فلاپ فلم کا ری میک بنانے سے گریز کرتے ہیں، لیکن کرن جوہر نے اپنے والد یش جوہر کے اس ادھورے خواب کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوں۲۲؍برس بعد دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے ’اگنی پتھ‘ دوبارہ بنائی گئی اور اس بار اس نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔اصل ’اگنی پتھ‘ ۱۶؍فروری ۱۹۹۰ءکوریلیز ہوئی تھی۔ اس کی ہدایت کاری مکل ایس آنند نے کی تھی، جبکہ اسے معروف فلم ساز یش جوہر نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم میں امیتابھ بچن مرکزی کردار وجےدیناناتھ چوہان کے روپ میں نظر آئے، جبکہ متھن چکرورتی، مادھوی اور نیلم کوتھاری نے اہم کردار ادا کیے۔ فلم کے خطرناک ولن کانچا چینا کا کردار ڈینی ڈینزونگپا نے نبھایا تھا۔کہانی اور اسکرین پلے سنتوش سروج نے تحریر کیے تھے، جبکہ مکالمے قادر خان نے لکھے تھے۔یش جوہر کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے کرن جوہر نے فلم سازی کی دنیا میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
یہ بھی پڑھئے:ہما قریشی نے ’’عشق کمینہ‘‘ کے ری کری ایٹڈ ورژن کو بڑی ذمہ داری قرار دیا
’کچھ کچھ ہوتا ہے‘،’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور’کل ہو نہ ہو‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے انہوں نے دھرما پروڈکشنز کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، لیکن ان کے دل میں اپنے والد کی پسندیدہ فلم ’اگنی پتھ‘ کو نئی شکل میں پیش کرنے کی خواہش ہمیشہ موجود رہی۔تقریباً ۷۱؍کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار ہونے والی اس فلم نے دنیا بھر میں ۱۹۴؍کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا اور سپر ہٹ ثابت ہوئی۔۲۰۱۲ءکی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کی فہرست میں اسے پانچواں مقام حاصل ہوا۔’اگنی پتھ‘ کی یہ کہانی اس بات کی بہترین مثال ہے کہ بعض اوقات ایک فلم اپنے زمانے سے بہت آگے ہوتی ہے۔جو فلم ایک دور میں ناظرین کی سمجھ میں نہیں آتی، وہی بعد میں شاہکار قرار پاتی ہے۔ یش جوہر کی ۱۹۹۰ءکی ’اگنی پتھ‘ کے ساتھ بھی یہی ہوا، اور ۲۲؍برس بعد کرن جوہر نے اسی کہانی کو دوبارہ زندہ کر کے اپنے والد کا خواب پورا کیا۔