Inquilab Logo

گھاٹ کوپر کی ۱۹؍سالہ تظمین دلوی کی کمپنی سیکریٹری کےامتحان میں نمایاں کامیابی

Updated: February 27, 2024, 6:46 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

تظمین دلوی فی الحال بزنس مینجمنٹ کی پڑھائی کے ساتھ ایک کمپنی میں سیکریٹری کے طورپر ۳؍مہینے کیلئے انٹرن شپ بھی کر رہی ہیں۔ بی ایم ایس کی تکمیل کےبعد ایم بی اے کرنےکاارادہ ہے۔

Tazmin Ashfaq Dalvi Image: Ay, this, this
تظمین اشفاق دلوی۔ تصویر: آئی این این

انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکریٹریز آف انڈیا کے مشکل ترین امتحان میں گھاٹ کوپر کی ۱۹؍سالہ تظمین اشفاق دلوی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس ہونہارطالبہ نے کمپنی سیکریٹری کے دونوں ماڈیول کا امتحان ایک ساتھ دےکر پہلی ہی مرتبہ، ماڈیول فرسٹ میں ۱۹۶؍ اور ماڈیول سیکنڈمیں ۲۲۴؍نمبرات سے نمایاں کامیابی درج کی۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ کمپنی سیکریٹری کارزلٹ قومی سطح پر ۷؍فیصد آیاہے۔ 
تظمین نے ایس ایم ساٹھے کالج پوائی سے ۹۵؍فیصد مارکس سےایس ایس سی اور این ایم کالج ولے پارلے سے۹۰ ؍ فیصد مارکس سے ایچ ایس سی پاس کیاہے۔ میٹھی بائی کالج (ولے پارلے) سے بزنس مینجمنٹ اسٹڈیز( بی ایم ایس )کی تعلیم حاصل کرنےوالی تظمین ایم بی اے کرنےکی خواہشمند ہیں۔ تظمین کےبقول ’’ کمپنی سیکریٹری کی پڑھائی مشکل ہےلیکن میں نے بی ایم ایس کی پڑھائی کے دوران اس کورس کو مکمل کرنےکا ارادہ کیاتھا۔ حالانکہ ایسا کرنا آسان نہیں تھا اس کےباوجودمیں نے پوری توجہ کے ساتھ اس کی پڑھائی کی اور اللہ کے فضل سے پہلی کوشش میں ہی ایک ساتھ دونوں ماڈیول کے امتحانات میں پہلی مرتبہ میں ہی کامیابی حاصل کی۔ عموماً اس کورس میں پہلی مرتبہ میں کم ہی لوگ پاس ہوتے ہیں لیکن مجھے دونوں ماڈیول میں بالترتیب ۱۹۶؍ اور ۲۲۴؍ نمبرات سے کامیابی ملی۔ فی الحال بزنس مینجمنٹ کی پڑھائی کے ساتھ ایک کمپنی میں سیکریٹری کے طورپر ۳؍مہینے کیلئے انٹرن شپ بھی کر رہی ہوں۔ بی ایم ایس کی تکمیل کےبعد ایم بی اے کرنےکاارادہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK