Inquilab Logo Happiest Places to Work

بڑھتی عمر اور مزاج کی تبدیلی

Updated: October 31, 2023, 12:39 PM IST | Momin Rizwana Muhammad Shahid | Mumbra/Thane

بڑھتی عمر اور مزاج میں تبدیلی ہونا عام بات ہے۔ لوگوں کی زندگی میں عمر کے ساتھ ساتھ ان کے مزاج میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ کچھ لوگوں میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔

Experiences add depth to your personality as long as something is learned from them. Photo: INN
تجربات آپ کی شخصیت کو گہرائی و گیرائی عطا کرتے ہیں بشرطیکہ ان سے کچھ سیکھا جائے۔ تصویر:آئی این این

بڑھتی عمر اور مزاج میں تبدیلی ہونا عام بات ہے۔ لوگوں کی زندگی میں عمر کے ساتھ ساتھ ان کے مزاج میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ کچھ لوگوں میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔ جبکہ کچھ لوگ اپنی عمر کے ساتھ مزید ضدی اور خودسر بن جاتے ہیں۔ یہ تبدیلی انسان کے کئی پہلوؤں پر اثر انداز ہوتی ہے جیسے جسمانی اور ذہنی صحت، سوچ اور برتاؤ میں تبدیلی۔ یہ ساری چیزیں عورتوں کی زندگی پر بے حد اثر کرتی ہیں۔ جیسے جیسے عورتوں کی عمر بڑھتی ہے ان میں ہارمونل تبدیلیاں ہوتی ہیں جس کا اثر ان کے مزاج پر ہوتا ہے۔ یہ تبدیلی عورتوں کے لئے کچھ وقت تک بہت چیلنجنگ ہو سکتی ہے۔ کیونکہ اس وقت بہت ساری ذہنی اور جسمانی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے مزاج و برتاؤ میں بھی تبدیلی اثر انداز ہوتی ہے۔ 
 یہ تبدیلی زندگی کے الگ الگ دور میں آتی ہے۔ اکثر نوجوان عورت عمر کے ساتھ سماجی ذمہ داری `خاندان کی بھرپور دیکھ بھال اور ذاتی طور پر صحیح حالات کے مطابق چلتے اپنے مزاج میں تبدیلی کو محسوس کرتی ہے۔ یہ ذاتی تبدیلی ہوتی ہے اور ہر کسی میں الگ طرح سے پروان چڑھتی ہے۔ مزاج میں تبدیلی اکثر صبر و تحمل سماجی نقطہ نظر اور برتاؤ پر اثر انداز ہوتی ہے عمر کے ساتھ تجربات کے ذریعے سیکھنے کی صلاحیت کو فروغ حاصل ہوتا ہے جو کہ عورتوں کی ذاتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کئی دفعہ عورتوں میں سمجھداری اور عزت نفس جیسے جذبات پروان چڑھتے ہیں تو کئی دفعہ جسمانی اور ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ان تبدیلیوں کو سمجھتے ہوئے اور ان کیا ساتھ دیتے ہوئے عورتیں اپنی آنے والی زندگی میں سازگار صورتحال کا سامنا بآسانی کر سکتی ہیں۔
کریئر اور عزائم
 عمرکے ساتھ اور تجربات کے ذریعے عورتوں کے عزائم اور کریئر میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ کچھ عورتیں شروعاتی دور میں ہی کامیابی کی راہ پر گامزان ہو جاتی ہیں ۔ جبکہ کچھ اپنے خول کے غلاف میں خود کو قید کر لیتی ہے۔ 
خاندان اور رشتہ
 تجربات کے نقطہ نظر سے اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ عورت اپنے رشتوں کو لے کر ہمیشہ متحرک رہتی ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے گھر کے افراد کی فکر میں مبتلا رہتی ہے۔ اپنے بچوں کو اپنا کل سرمایہ سمجھتی ہے۔ ان کے کاموں میں اپنا بیشتر وقت صرف کرتی ہے۔ اور ایک عمر میں جب یہ دور ہونے لگتے ہیں ۔ تو ان کے کھونے کے ڈر سے وہ خود کو تنہا اور بے بس محسوس کرتی ہے۔ 
ذاتی ترقی اور شوق
 ایک مخصوص عمر کے بعد عورتوں کو چاہئے کہ وہ نئی چیزوں کی طرف مائل ہوں ۔ اپنے شوق کے دائرے کو وسیع کریں اور وہ چیزیں کرنے کی کوشش کریں ۔ جس سے خوشی و سکون میسر ہو۔ نہ صرف خود سیکھیں بلکہ سیکھ کر دوسروں کو بھی سکھائیں۔ جس سے نہ صرف خود کی ذاتی ترقی اور اصلاح ہو بلکہ دوسروں کو بھی فیضیابی حاصل ہو۔
سماج اور برادری میں شمولیت
 ضرورت ہے کہ ہم برادرانہ اور سماجی شمولیت اختیار کریں ۔ فلاح و اصلاحی کاموں کا حصہ بنیں ۔ جس سے مستقل مزاجی استوار ہو سکے۔ ذہن اور جسم کے درمیان توازن برقرار رہے۔
ذہنی اور جذباتی لچک
خواتین اکثر ذہنی اور جذباتی لچک کا زیادہ احساس پیدا کرتی ہیں۔ جو اس بات پر اثر انداز ہو سکتی ہے کہ وہ زندگی کے چیلنجوں اور تبدیلیوں کا سامنا کس طرح کرتی ہیں۔ اگر ہم اپنی ذہنی اور جذباتی برتاؤ میں لچک پیدا کر لیں۔ زندگی کے راستے ہموار ہو جائیں گے۔
 کسی بھی قسم کی تبدیلی کو سمجھتے ہوئے مثبت انداز میں اسے قبول کرنا ہی ایک مضبوط اور عقلمند عورت کی نشانی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK