• Thu, 05 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نفیس، سادہ مگر شاہانہ انداز دینے والا لُک، خاص تقریب کیلئے عمدہ

Updated: November 05, 2026, 6:11 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

اگر آپ شادی بیاہ کی تقریب کے لئے کسی ایسے لُک کی تلاش میں ہیں جو نفیس اور سادہ ہونے کے ساتھ ساتھ شاہانہ انداز بھی دیتا ہو تو Antique Bronze-Gold رنگ کا یہ رائل لُک آزما سکتی ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

اگر آپ شادی بیاہ کی تقریب کے لئے کسی ایسے لُک کی تلاش میں ہیں جو نفیس اور سادہ ہونے کے ساتھ ساتھ شاہانہ انداز بھی دیتا ہو تو Antique Bronze-Gold رنگ کا یہ رائل لُک آزما سکتی ہیں۔
لباس: Antique Bronze-Gold رنگ کی قمیص اور شرارہ کا فیبرک ٹشو/ بنارسی ٹشو ہے جس کی سنہری چمک سے اس کی خوبصورتی بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ قمیص اور شرارہ پلین ہیں جن پر بہت زیادہ کام نہیں کیا گیا ہے اس کے باوجود یہ شاندار لُک دے رہے ہیں۔ اس فیبرک کی خاص بات یہ ہے کہ یہ وزن میں ہلکا ہوتا ہے مگر Metallic لُک دیتا ہے جس سے Royal Glow آرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سادہ ہونے کے باوجود یہ قمیص اور شرارہ مرکزی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
دوپٹہ: Jet black رنگ کا سافٹ آرگنزا/ سلک دوپٹہ اس مجموعی لُک کا ’ہیرو‘ ہے۔ دوپٹے پر جگہ جگہ سنہرا ستارہ ٹکا ہوا ہے جبکہ سنہرے ستاروں کی مدد سے دوپٹے کے کنارے پر چاند بنایا گیا ہے جو بے حد شاندار لگ رہا ہے۔ سیاہ رنگ پر سنہرے کام سے دوپٹے کی دلکشی بڑھ گئی ہے۔
جیولری: گلے میں نازک سا سیاہ اور سنہرا کامبی نیشن والا چوکر پہنا گیا ہے جو اس لباس کے ساتھ پرفیکٹ لگ رہا ہے۔ کانوں میں چھوٹی سنہری بالیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو پورے لُک کو بیلنس کر رہی ہیں۔ لباس کو مرکزی توجہ حاصل ہو اس لئے منی مل جیولری لُک کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بچوں کے امتحانات: مائیں اِن باتوں کا خیال رکھیں

میک اَپ: لباس میں سیاہ، سنہرا اور نقرئی رنگ شامل ہیں اس لئے آنکھوں کو سافٹ براؤن شیڈ کے ذریعہ ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بھنوئیں میک اَپ کی مدد سے نمایاں کی گئی ہیں۔ لائٹ بلش کی مدد سے چہرے پر ہلکا گلابی تاثر دیا گیا ہے۔ نیوڈ پنک لپ اسٹک سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔ لباس کے رنگ گہرے ہیں اس لئے میک اَپ کو Subtle رکھا گیا ہے، اس سے چہرہ تازہ نظر آرہا ہے۔
ہیئر اسٹائل: بالوں کو کھلا رکھا گیا ہے اور انہیں سافٹ کرلز دے کر کچھ حصوں کو کندھوں کے ایک جانب رکھا گیا ہے۔ یہ ہیئر اسٹائل پارٹی لُک کے لئے انتہائی موزوں ہے۔
ہینڈ بیگ: Metallic champagne-gold mini handbag اس لُک کے ساتھ اچھا لگ رہا ہے۔ یہ منی ہینڈ بیگ شادی کی تقریب کے لئے عمدہ انتخاب ہوگا۔
فٹ ویئر: Pointed-toe gold stiletto heels پہنی گئی ہیں جن سے شرارہ کا Drape اچھا آرہا ہے۔ سینڈلز پر Metallic Finish ہے جس کی وجہ سے یہ لباس کے ساتھ شائن کر رہا ہے۔
ہمارا مشورہ: یہ لُک رات کی شادی کی تقریبات اور تہوار کے لئے بہترین ہے۔ اس لباس میں سنہری چمک ہے جو شادیوں کی لائٹنگ میں نمایاں نظر آئے گی اور آپ کو ایک شاہانہ انداز بخشے گی۔ اس لُک کے ساتھ Low Twisted Bun (پہلی دائروی تصویر) ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ اس سے چہرہ اور جیولری، دونوں نمایاں نظر آئیں گے۔ ہاتھوں میں گولڈن کڑا (دوسری دائروی تصویر) کا اضافہ کرکے Classy لُک پایا جاسکتا ہے۔ عام طور پر شادی بیاہ کی تقریبات میں شوخ اور بھڑکیلے رنگ پسند کئے جاتے ہیں لیکن یہ نفیس اور سادہ لُک خاص طور پر سنجیدہ طبیعت کی مالک خواتین کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔ اس لُک کے ساتھ بہت زیادہ تجربہ نہ کریں۔ لوازمات جتنے کم ہوں گے شخصیت میں اتنا وقار پیدا ہوگا۔ ڈارک میک اَپ سے بھی بچیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK