۹۹۵؍اسامیوں کے لئے کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس کو درخواست کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کی کارکردگی کی بنیاد پرہوگا۔
EPAPER
Updated: November 28, 2023, 12:12 PM IST | Salim Alwar | Mumbai
۹۹۵؍اسامیوں کے لئے کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس کو درخواست کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کی کارکردگی کی بنیاد پرہوگا۔
دس بارہ سال قبل تک کی بات کریں تو یہ بات مسلمانوں کے ذہن میں بیٹھا دی گئی تھی کہ انٹیلی جنس بیورو میں مسلمانوں کو ملازمت نہیں دی جاتی اور شاید اسی کے سبب مسلم نوجوانوں نے اس اہم محکمہ میں ملازمت کیلئے کم کم ہی دلچسپی دکھائی مگر جب سرکاری ملازمتوں کی طرف مسلمانوں کے رجحان میں تبدیلی آئی تو مسلم تنظیموں کی کوشش پر مسلمانوں نے آئی بی میں بھی دلچسپی دکھانی شروع کی جس کے مثبت نتائج آنے شروع ہوگئے۔ آپ جانتے ہی ہوں گے کہ ۲۰۱۵ء میں ایک مسلم آفیسر آصف ابراہیم اس محکمہ کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔ اب الحمد اللہ ہمارے گریجویٹس برابر سے ان ملازمتوں کیلئے کوشش کررہے ہیں اور کامیابی حاصل کررہے ہیں۔
اس وقت موقع کیا ہے؟
حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اسسٹنٹ سینٹرل انٹیلی جنس آفیسر۔ گریڈ۲؍ ایگزیکٹیو امتحان ۲۰۲۳ کے ذریعے ۹۹۵؍ اسسٹنٹ انٹیلی جنس آفیسر کی بھرتی کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔
اسامیوں کی تعداد
کل ۹۹۵ ؍اسامیوں کیلئے بھرتی کا عمل منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میں اوبی سی طبقہ کے امیدواروں کیلئے ۲۲۲ اور معاشی کمزور طبقات کے لئے ۱۲۹؍اسامیاں ہیں۔
ضروری تعلیمی لیاقت
کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس ان اہم اسامیوں کے لئے درخواست دےسکتے ہیں۔
کمپیوٹر کی بنیادی جانکاری ضروری ہے اگر نہ تو حاصل کریں۔
عمر کی حد
عمر کی حد (۱۵؍دسمبر ۲۰۲۳ء): ۱۸؍تا ۲۷؍سال کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں ۔عمر کی اوپری حد میں او بی سی امیدواروں کو ۳؍ سال، ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍ سال کی رعایت ہوگی۔
ملازمت کہاں کرنی ہوگی؟
منتخب امیدوار کو ملک کے کسی بھی حصہ میں ملازمت کے لئے بھیجا جاسکتا ہے۔
بھرتی کا طریقۂ کار
(۱) تحریری امتحان(پہلا مرحلہ): اس کے پانچ حصہ ہوں گے ہر حصہ کے ۲۰؍ مارکس ہوں گے۔۲۰؍سوالات ہوں گے۔ ہر سوال کے لئے ایک مارکس ہوگا۔(۱) کرنٹ افیئرس(۲)جنرل اسٹڈیز(۳) نیو مریکل اپٹی ٹیوڈ(۴) نیو مریکل؍ لوجکل اپٹی ٹیوڈ(۵) انگلش لینگویج۔ اس امتحان میں کوالیفائی امیدواروں کو دوسرے مرحلہ کے لئے موقع دیا جائےگا۔
(۲)تحریری امتحان(دوسرا مرحلہ): تفصیلی امتحان پر منحصر ہوگا۔ یہ پرچہ ۵۰؍مارکس کا ہوگا اس کا دورانیہ ایک گھنٹہ کاہوگا۔ مضمون نویسی کے لئے ۳۰ ؍مارکس جبکہ اختصار سے لکھنے کے لئے ۲۰؍ مارکس ہوں گے۔
(۳)انٹرویو(تیسرا مرحلہ): انٹرویو ۱۰۰؍مارکس کا ہوگا۔ پہلے اور دوسرے امتحان کی مشترکہ کارکردگی کی بنیاد پر اسامیوں سے پانچ گناہ زیادہ امیدواروں کوانٹرویو کے لئے بلایا جائےگا۔
امتحان کی فیس
امتحانی فیس(ریکروٹمنٹ پروسیس چارجس):۴۵؍روپے
جنرل ، او بی سی معاشی کمزور طبقات امیدواروں کے لئے ۱۰۰؍روپے
فیس کی ادائیگی کا طریقۂ کار
آپ پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چلان کے ذریعے بھی فیس کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
تنخواہ
بیسک پے:۴۴؍ہزار ۹۰۰؍روپے
مہنگائی الاؤنس(ڈی اے):۲۰۶۵۴
ہاؤس رینٹ الاؤنس(ایچ آر اے): بیسک پے کا ۲۷؍ فیصد بایوٹک
ماہانہ ٹرانسپورٹ الاؤنس:۳۶۰۰ ماہانہ
این پی ایس میں سرکاری کی حصہ داری (۱۶) فیصد: ۶۲۸۶؍روپے ماہانہ
تنخواہ میں سالانہ اضافہ
سالانہ چھٹیاں ، میڈیکل کی سہولتیں
بچوں کی تعلیم کی سہولتیں
درخواست کیسے دیں ؟
دلچسپی رکھنے والے اہل امیدوار درج ذیل ویب سائٹ
www.ncs.gov.in پر جائیں یا اوپر درج نوٹیفکیشن: ’اسسٹنٹ سینٹرل انٹیلی جنس آفیسر گریڈ۔۲؍ ایگزیکٹیو امتحان ۲۰۲۳‘ کھولیں۔
اس کا بغور مطالعہ کریں۔ اس کے بعد آن لائن درخواست فارم پُرکریں ۔n درخواست فارم پُر کرتے وقت پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے امتحانی فیس ادا کریں ۔ اب درخواست فارم سبمٹ کریں ۔پرنٹ آؤٹ لے کر محفوظ رکھیں۔
آن لائن درخواست فارم کی آخری تاریخ ۱۵؍دسمبر ۲۰۲۳ء
نوٹ: امتحان کی تیاری کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے دستیاب کتاب کی دکان سے اس امتحان کے لئے دستیاب کتاب حاصل کریں جو تقریباً ۴۰۰ تا ۵۰۰ روپے میں دستیاب ہے۔
نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی:
جن امیدواروں کو متذکرہ نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنے میں دقت ہورہی ہو تو کالم نگار کے وہاٹس ایپ نمبر 7738642878پر ’آئی بی ‘ لکھ کر وہاٹس ایپ کریں ، انہیں نوٹیفکیشن کی کاپی بھیجی جائےگی۔