• Wed, 24 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چوڑیاں نازک ہوتی ہیں، اس طرح اُن کی حفاظت کیجئے

Updated: September 24, 2025, 5:06 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

چوڑیاں صنف نازک کے زیورات کا حصہ ہیں۔ ان کے پاس کانچ، پلاسٹک، دھات، لکڑی کی چوڑیاں ہوتی ہیں۔ کچھ بہت نازک ہوتی ہیں۔ اس لئے ان کی دیکھ بھال کے لئے چوڑی باکس خریدا جاتا ہے۔

You can use any storage box at home to store bangles. Photo: INN
گھر میں موجود کسی سامان کے ڈبے کو چوڑیوں کو رکھنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

چوڑیاں صنف نازک کے زیورات کا حصہ ہیں۔ ان کے پاس کانچ، پلاسٹک، دھات، لکڑی کی چوڑیاں ہوتی ہیں۔ کچھ بہت نازک ہوتی ہیں۔ اس لئے ان کی دیکھ بھال کے لئے چوڑی باکس خریدا جاتا ہے۔ بازار میں مختلف قسم کے چوڑی باکس دستیاب ہیں لیکن وہ بہت مہنگے ہوتے ہیں اور کبھی کبھی ان میں بھی چوڑیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ اس مضمون میں چوڑیاں کی حفاظت کے لئے چند نسخے پیش کئے جا رہے ہیں جو کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں:
 چوڑیوں کو محفوظ کرنے کے لئے آپ بہت سادہ اور آسان طریقے اپنا کر ان کے لئے چھوٹے چھوٹے کور اور اسٹینڈ بنا کر نہ صرف ان کی حفاظت کرسکتی ہیں بلکہ کسی کو سجا کر تحفہ بھی دے سکتی ہیں۔
 چھوٹے سائز کے روئی یا فوم سے بھرے گاؤ تکیے بنایئے جو بہت آسانی عموماً خواتین سی لیتی ہیں مگر خیال رہے کہ چوڑیوں کے سائز کی مناسبت سے ہوں۔
 جوتے کے خالی ڈبے پر جینز کا موٹا کپڑا یا ہلکے فوم کی شیٹ کے ساتھ اپنی پسند کا کوئی بھی کپڑا لگا کر سی لیں اور گتےکے ڈبے پر اس شیٹ کو یا تو سی لیں یا گوند کی مدد سے چپکا لیں۔
 پلاسٹک کی شیٹ پر زپ اور کپڑے کی مدد سے سی کر ایک باکس کی شکل دے کر بھی چوڑیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
 گاؤ تکیے پر چوڑیاں چڑھانے کے بعد ان پر پولی تھین بیگ چڑھانے سے وہ کافی عرصے تک کالی نہیں پڑتیں۔
 ہر سیٹ کو دوسرے سیٹ سے بچانے کے لئے گتے یا فوم کی پتلی تہہ لگا کر ڈبے میں رکھیں تاکہ وہ آپس میں نہ ٹکرائیں۔ مخملی کپڑوں کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 چوڑیوں کو ایسے کور میں بھی رکھا جاسکتا ہے جو زپ، ٹچ بٹن یا چپکنے والے ٹیپ سے کھلتے اور بند ہوتے ہوں تاکہ حفاظت کے ساتھ نکالنے اور رکھنے میں آسانی ہو۔ کپڑے اور ہلکے فوم کے چھوٹے بٹوہ بنا کر ان میں علاحدہ علاحدہ کڑے رکھیں تاکہ نگ نہ نکلیں اور رگڑ سے بھی محفوظ رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK