Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریزرو بینک آف انڈیا میں گریجویٹس کیلئے ملازمتوں کا بہترین موقع

Updated: September 26, 2023, 12:30 PM IST | Salim Alware | Mumbai

۴۵۰؍اسسٹنٹس کی بھرتی کی جارہی ہے جس میں۱۰۱ ؍اسامیاں ممبئی کیلئے ہیں۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

 ۱۹۳۵ء میں ریزرو بینک آف انڈیا کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ حکومت ہند کی گائیڈ لائنس اور ملک کی معیشت کے مطابق یہ بینک ملک کی کریڈیٹ(فائنانس) کو کنٹرول کرتی ہے۔ یہ ملک کی مرکزی بینک ہے۔حسب ضرورت بروقت کرنسی نوٹوں کو جاری (پرنٹ) کرنا ریزروبینک کی اہم ذمہ داری ہے۔ علاوہ ملک کی دوسری تمام سرکاری نیز پرائیویٹ بینکوں اور شیڈول و کریڈیٹ سوسائٹی کے لئے قانون واضح کرنا اور ان کو کنٹرول کرنا ریزروبینک کی ذمہ داری ہے۔ آربی آئی کے دفتروں میں ملازمین کی تعداد ۱۳؍ہزار سے زائد ہے جو مختلف عہدوں پر ملازمت کررہے ہیں۔ بہترین تنخواہ و بہترین سہولتیں و مراعات ان ملازمت کا خاصہ ہیں۔
اس وقت موقع کیا ہے؟
 ریزروبینک آف انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے۴۵۰؍اسسٹنٹس کی بھرتی کے لئے کسی بھی فیکلٹی کے (کم از کم ۵۰؍فیصد مارکس) گریجویٹس سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اس میں ۱۰۱؍ اسامیاں ممبئی شہر کے لئے ہیں ۔ لہٰذا ممبئی اور مہاراشٹر کے مسلم گریجویٹس کو چاہئے کہ وہ بڑی تعداد میں ان بہترین ملازمتوں کے لئے درخواستیں دیں۔
اسامیوں  کی تعداد
کل ۴۵۰؍اسامیاں ۔ اوبی سی، ایس سی ایس ٹی ، معذور طبقات اورمعاشی کمزور طبقات کیلئے ضابطے کے مطابق نشستیں مختص ہیں۔ مسلم گریجویٹس معاشی کمزور طبقات سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ۱۰؍فیصد ریزرویشن کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔
شہروں کیلئے اسامیوں کی تفصیلات:  (۱) احمد آباد: ۱۳ (۲) بنگلورو: ۵؍ اسامیاں (۳)بھوپال:  ۱۲؍اسامیاں (۴) بھوبنیشور: ۱۹؍ اسامیاں (۵)چندی گڑھ: ۲۱؍اسامیاں (۶) چنئی: ۱۳؍ اسامیاں (۷) گوہاٹی:۲۶؍اسامیاں (۸)حیدرآباد:۱۴؍اسامیاں (۹)جے پور:  ۵؍اسامیاں (۱۰)جموں : ۱۸؍اسامیاں (۱۱)کانپور اور لکھنؤ :  ۵۶؍ اسامیاں (۱۲) کولکاتا: ۲۲؍اسامیاں (۱۳) ممبئی:  ۱۰۱؍ اسامیاں (۱۴)ناگپور: ۱۹؍اسامیاں (۱۵)نئی دہلی:  ۲۰؍ اسامیاں (۱۶) پٹنہ:۱۰؍اسامیاں (۱۷)ترو اننت پورم اور کوچی: ۱۶؍اسامیاں۔
عمر کی حد
 (یکم ستمبر ۲۰۲۳ءکو)۲۰ تا ۲۸ سال کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں ۔ عمر کی اوپری حد میں ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍ سال ، اوبی سی امیدواروں کو۳؍ سال اور معذوروں کو ۱۰؍سال کی رعایت ہوگی۔
پرسنٹائل آف مارکس کی ترتیب
۷۵ء۶ پرسنٹائل ۶۰؍فیصد
۲۵ء۶پرسنٹائل۔ ۵۵؍فیصد کے برابر
۷۵ء۵ پرسنٹائل۔۵۰ فیصد کے برابر
بھرتی کا طریقہ کار
یہ بھرتی پرلمنری امتحان(پہلا امتحان)، مین امتحان (دوسرا امتحان) اور لینگویج ٹیسٹ کے ذریعے ہوگی۔ دونوں امتحان آبجیکٹیو ٹائپ سوالات کے ہوں گے۔پرلمنری امتحان: ۱۰۰؍مارکس کا یہ امتحان ایک گھنٹہ کا ہوگا۔اس میں انگلش:۳۰ سوالات ۔۳۰ مارکس۔ نیو مریکل ایبلٹی: ۳۵ سوالات،۳۵ ؍مارکس،ریزننگ ایبلٹی: ۳۵؍ سوالات ۳۵؍مارکس
مین امتحان: ۲۰۰؍مارکس کا یہ امتحان دو گھنٹہ ۱۵؍منٹ کا ہوگا اس کے پانچ حصہ ہوں گے۔ ہر حصہ ۴۰ مارکس پر مشتمل ہوگا۔ (۱) ٹیسٹ آف ریزننگ(۲)انگلش لینگویج(۳)ٹیسٹ آف ریزننگ ایبلٹی(۴)ٹیسٹ آف جنرل اویئرنیس(۵)ٹیسٹ آف کمپیوٹر نالج
-لینگویج ٹیسٹ: وہ امیدوار جو مین امتحان میں شارٹ لسٹ (کوالیفائی )ہوئے انہیں لینگویج ٹیسٹ کے لئے طلب کیا جائےگا۔ جس شہر کے لئے بھرتی ہورہی ہے اس بابت کی زبان جاننا ضروری ہے۔ لہٰذا امیدواروں نے جس شہر کے لئے درخواست دی ہے اس ریاست میں رائج زبان میں مہارت کا ٹیسٹ ہوگا اسے ریاست کی دفتری زبان یا مقامی زبان کا ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے۔
امتحانی مرکز: ملک کے اہم شہروں میں امتحانی مرکز ہوں گے۔ یہ فہرست انیکسv میں دی گئی ہے۔
تنخواہ کا اسکیل و سہولیات
 ابتدائی تنخواہ تقریباً ۴۸؍ہزار روپے ہوگی ۔ منتخب امیدواروں کو ابتدا میں ریکروٹمنٹ زون میں ملازمت دی جائےگی۔ بعد ازاں انہیں ملک کے کسی بھی شہر؍دفتر میں ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے۔
امتحانی فیس
۴۵۰؍روپے پلس جی ایس ٹی ، ایس ٹی ایس سی اور معذور امیدواروں کو ۵۰؍روپے جی ایس ٹی
درخواست کیسے دیں ؟
درخواست فارم آن لائن طریقے سے بھرنا ہے۔اہل امیدوار آربی آئی کی ویب سائٹwww.rbi.org.in پر جائیں ۔ ریکروٹمنٹ برائے اسسٹنٹ ۲۰۲۳ء پر جائیں ۔ پیرا ’۸‘ میں جا کر آ ن لائن ایپلی کیشن فارم پُر کریں اور سبمٹ کریں۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ: ۴؍اکتوبر ۲۰۲۳ء

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK