بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ(بی ایچ ای ایل)، تریچی نے اپرنٹس بھرتی۲۷۔۲۰۲۶ء کیلئے درخواست کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کمپنی نے گریجویٹ اپرنٹس، ٹیکنیشین اپرنٹس اور ٹریڈ اپرنٹس کے کل۵۳۰؍ عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 19, 2026, 5:20 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ(بی ایچ ای ایل)، تریچی نے اپرنٹس بھرتی۲۷۔۲۰۲۶ء کیلئے درخواست کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کمپنی نے گریجویٹ اپرنٹس، ٹیکنیشین اپرنٹس اور ٹریڈ اپرنٹس کے کل۵۳۰؍ عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔
بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ(بی ایچ ای ایل)، تریچی نے اپرنٹس بھرتی۲۷۔۲۰۲۶ء کیلئے درخواست کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کمپنی نے گریجویٹ اپرنٹس، ٹیکنیشین اپرنٹس اور ٹریڈ اپرنٹس کے کل۵۳۰؍ عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ان عہدوں پر ایک سال کی اپرنٹس شپ ٹریننگ دی جائے گی۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ۱۲؍ ستمبر۲۰۲۶ء رات۴۵:۱۱؍بجے ہے۔ درخواست BHEL تریچی کے پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرانی ہوگی۔
اپرنٹس اسامیوں کی تفصیلات
’بھیل‘ کی تریچی یونٹ کی اس اپرنٹس بھرتی کیلئے کل ۵۳۰؍ اسامیوںمختص ہیں۔
گریجویٹ اپرنٹس کی۹۰؍ اسامیوں میں میکانیکل انجینئرنگ کی۵۰؍اسامیاں، سول کی۸، کمپیوٹر سائنس کی۳، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن کی۳، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس کی۳، اکاؤنٹنٹ کی۱۳؍ اور اسسٹنٹ ایچ آر کی۱۰؍اسامیاں شامل ہیں۔
ٹیکنیشین اپرنٹس کی۶۰؍اسامیوں میں میکانیکل انجینئرنگ کی۴۰، کمپیوٹر انجینئرنگ کی۶، سول کی۶، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن کی۳؍ اور الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس کی۵؍اسامیاں شامل ہیں۔
ٹریڈ اپرنٹس کی۳۸۰؍ اسامیوں میںفٹر کی۱۲۵، ویلڈر کی ۱۱۵، الیکٹریشن کی۳۰، ٹرنر کی۲۰، مشینسٹ کی۲۰، انسٹرومنٹ میکانک کی۷، موٹر میکانک کی۱۲، میکانک آر اینڈ اے سی کی۶؍ اورسی او پی اے کی۴۵؍اسامیاں ہیں۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
گریجویٹ اپرنٹس کیلئے متعلقہ شعبے میں فل ٹائم ڈگری ضروری ہے۔ اکاؤنٹنٹ کیلئے بی کام اور اسسٹنٹ ایچ آر کے لئے بی اے کی اہلیت مقرر کی گئی ہے۔ جنرل، اوبی سی این سی ایل اورای ڈبلیو ایس امیدواروں کیلئے کم از کم۶۰؍ فیصد نمبر جبکہ ایس سی /ایس ٹی امیدواروںکیلئے ۵۰؍ فیصد نمبر ضروری ہیں۔ٹیکنیشین اپرنٹس کیلئے ہائی اسکول پاس ہونے کیساتھ متعلقہ شعبے میں فل ٹائم ڈپلوما ہونا چاہیے۔ یہاں بھی جنرل، اوبی سی این سی ایل اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کیلئے۶۰؍ فیصد اور ایس سی /ایس ٹی امیدواروں کیلئے ۵۰؍ فیصد نمبر ضروری ہیں۔
ٹریڈ اپرنٹس کیلئے ہائی اسکول پاس ہونے کے ساتھ این سی وی ٹی /ایس سی وی ٹی سے منظور شدہ ادارے سے متعلقہ ٹریڈ میں فل ٹائم آئی ٹی آئی ضروری ہے۔ ویلڈر ٹریڈ کیلئے این سی وی ٹی کی منظوری لازمی ہے۔ امیدوار کی متعلقہ ڈگری، ڈپلوما یا آئی ٹی آئی کی اہلیت۲۰۲۲ء،۲۰۲۳ء، ۲۰۲۴ء، ۲۰۲۵ء یا ۲۰۲۶ء میں مکمل ہوئی ہونی چاہیے۔ ڈِسٹنس لرننگ،پارٹ ٹائم، کرسپونڈنس، اورسینڈوِچ کورسیز قابل قبول نہیں ہوں گے۔
عمر کی حد او ردیگر اہلیت
یکم اگست۲۰۲۶ءکو امیدوار کی کم از کم عمر۱۸؍سال اور زیادہ سے زیادہ عمر۲۷؍ سال ہونی چاہیے۔
ایس سی /ایس ٹی امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں۵؍ سال، اوبی سی -این سی ایل امیدواروں کو۳؍ سال اور کم از کم ۴۰؍ فیصد معذوری رکھنے والے امیدواروں کو۱۰؍ سال کی رعایت دی جائے گی۔
جن امیدواروں نے پہلے کہیں اپرنٹس شپ مکمل کرلی ہے یا اس وقت کر رہے ہیں، وہ درخواست نہیں دے سکتے۔ ایک سال یا اس سے زیادہ کا کام کا تجربہ رکھنے والے امیدوار بھی اہل نہیں ۔
انتخاب کیسے ہوگا؟
امیدواروں کا انتخاب متعلقہ تعلیمی اہلیت میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر تیار کی جانے والی میرٹ لسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ یعنی ڈگری، ڈپلومہ یا آئی ٹی آئی میں حاصل کردہ نمبروں کو انتخاب کی بنیاد بنایا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو اپرنٹس شپ کے قوانین کے تحت مقررہ **جسمانی فٹنس کے معیار** پر بھی پورا اترنا ہوگا۔
کتنا اسٹائپنڈ ملے گا؟
گریجویٹ اپرنٹس: ۱۲؍ہزار ۳۰۰؍روپے ماہانہ
ٹیکنیشین اپرنٹس ۱۰؍ہزار ۹۰۰؍روپے ماہانہ
ٹریڈ اپرنٹس فٹر، الیکٹریشن وغیرہ ۱۱؍ہزار ۴۰؍روپے
ٹریڈ اپرنٹس ویلڈر، سی او پی اے ۱۰؍ہزار ۵۶۰؍روپے
اس کے علاوہ تینوں زمروں کے اپرنٹس کیلئے سبسڈی والی کھانے اور ہاسٹل کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
درخواست کیلئے شارٹ یوآریل لنک https://shorturl.at/VYr8k
این ٹی پی سی میں ڈپٹی منیجر کی ملازمت