• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برائیڈل میک اَپ جلد کی رنگت کے مطابق ہونا چاہئے

Updated: December 15, 2025, 4:30 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

روغنی جلد کی حامل دلہنیں چاہتی ہیں کہ اُن کا میک اَپ دیر پا قائم رہے تو ’میٹ فنش‘ میک اَپ کروائیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
آئلی اسکن
روغنی جلد کی حامل دلہنیں چاہتی ہیں کہ اُن کا میک اَپ دیر پا قائم رہے تو ’میٹ فنش‘ میک اَپ کروائیں۔ اس کے علاوہ میک اَپ سے پہلے آئل فری پرائمر لگائیں تاکہ میک اَپ دیر تک سیٹ رہے۔ آئل فری یا واٹر بیسڈ فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں۔ آخر میں سیٹنگ پاؤڈر یا کامپیکٹ پاؤڈر سے لُک کو سیٹ کریں۔ ہائی لائٹر کا کم سے کم استعمال کریں ورنہ چہرہ چپچپا لگے گا۔
ڈرائی اسکن
خشک جلد والی خواتین کو چاہئے کہ وہ میک اَپ سے پہلے ہائیڈریٹنگ سیرم اور موئسچرائزر لگانا نہ بھولیں۔ کریم بیسڈ فاؤنڈیشن یا ڈی وی فنش میک اَپ لُک کا انتخاب کریں۔ گلوئنگ لُک کے لئے لیکویڈ بلش اور کریم ہائی لائٹر کا استعمال کریں۔ پاؤڈر کا استعمال کم کریں تاکہ چہرہ کھردرا نظر نہ آئے۔ آخر میں ہائیڈریٹنگ مِسٹ سے پورا میک اَپ اچھی طرح سیٹ کرلیں۔
ملی جلی جلد
کامبی نیشن اسکن یعنی ماتھا، ناک، ٹھوڑی (ٹی زون) آئلی اور باقی چہرہ ڈرائی ہے تو اس صورت میں ملا جلا میک اَپ کریں۔ ٹی زون پر میٹ فنش پرائمر اور باقی حصے پر ہائیڈریٹنگ پرائمر لگائیں۔ سیمی میٹ فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں جو آئلی ہو نہ ڈرائی۔ پاؤڈر صرف انہی حصوں پر لگائیں جہاں کی جلد چکنی ہو۔ پورے چہرے پر ایک ہی پروڈکٹ نہ لگائیں۔ 
نارمل اسکن
نارمل اسکن کی حامل خواتین کے پاس میک اَپ لُک کے کئی متبادل ہوتے ہیں۔ وہ میٹ، گلوسی یا ڈی وی فنش میں سے کسی بھی لُک کو منتخب کرسکتی ہیں۔ میک اَپ سے پہلے لائٹ موئسچرائزر اور پرائمر لگائیں۔ شادی کے موقع کی مناسبت سے سافٹ گلوئنگ لُک یا گولڈن ٹون میک اَپ کریں۔ لہنگے کے مطابق آئی شیڈو لگائیں، ہلکا کنٹور کریں اور نیچرل ہائی لائٹر کو اہمیت دیں۔

برائیڈل آئی میک اَپ کے تین دلکش انداز

اسموکی آئی میک اَپ
برائیڈل میک اَپ میں آنکھوں کو خاص اہمیت حاصل ہے، اسموکی آئی میک اَپ کچھ عرصہ قبل متعارف ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک ایسا ٹرینڈ بن گیا۔ اب اسموکی آئی میک اَپ کیلئے کلرڈگلیٹر، چمکیلی ڈسٹ اور نت نئی اسموکی تکنیک کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کچھ عرصہ اسموکی میک اپ کا سنتے ہی بلیک آئی شیڈو کا تصور آنے لگتا تھا۔ تاہم، اب ٹرینڈ بدل گیا ہے اس میں بلیک کے علاوہ نیلا، برگنڈی، کتھئی اور اودی رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف رنگوں اور نت نئی تکنیک کا استعمال برائیڈل میک اَپ کو ایک خاص انفرادیت عطا کرتا ہے۔
گلیٹر آئی میک اَپ
گلیٹر آئی میک اَپ ان دنوں خواتین میں سب سے زیادہ مقبول ٹرینڈ ہے۔ گلیٹر آئی میک اَپ کے لئے گولڈ یا سلور ہی نہیں بلکہ کلرڈ گلیٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، جو آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ سلور، پنک اور پرپل گلیٹر کلرز سے مزین برائیڈل آئی میک اَپ ایک منفرد اور خوبصورت انداز فراہم کرنے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ برائیڈل لک کے گلیٹر آئی میک اَپ کے لئے لائٹ اور ڈارک دونوں ہی ٹرینڈز اپنائے جاتے ہیں، جنہیں دلہن کے لباس اور جیولری کی مناسبت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
گولڈن اور بلیک آئی میک اَپ
اگر آپ نیچرل لک کے بجائے ہیوی میک اپ لک اپنانا چاہتی ہیں تو گولڈن اور بلیک آئی میک اَپ کی طرف جائیں۔ برائیڈل لہنگے میں بلیک کا ٹچ ہو یا نہیں آنکھوں کے میک اَپ کے لئے بلیک اور گولڈن شیڈز کو منفرد انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آئی لائنر کی بات کی جائے تو عام طور پر وِنگڈ اسٹائل، آنکھ کی ساخت کو پیش نظر رکھتے ہوئے زیادہ مناسب رہتا ہے۔ ہیوی میک اَپ میں جہاں آنکھیں گہرے اور ہلکے رنگوں کے ساتھ تیار کی جاتی ہیں، وہیں لپ اسٹک کے لئے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی باقی میک اَپ بھی سافٹ ہی رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK