Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچوں کو اسکول بھیجنے میں دیر ہوجاتی ہے، یہ طریقہ اپنائیں

Updated: June 24, 2024, 1:00 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

ابھی ابھی چھٹیاں ختم ہوئی ہیں اسلئے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کو ہر کام آرام سے کرنے کی عادت ہوگئی تھی۔ مگر اسکول کھولنے سے اچانک ان پر ذمہ داریاں آگئی ہیں۔

You can send your children to school on time by taking care of children, school lateness, method, few things. Photo: INN
چند باتوں کا خیال رکھتے ہوئے آپ بچوں کو وقت پر اسکول بھیج سکتی ہیں۔ تصویر : آئی این این

ابھی ابھی چھٹیاں ختم ہوئی ہیں اسلئے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کو ہر کام آرام سے کرنے کی عادت ہوگئی تھی۔ مگر اسکول کھولنے سے اچانک ان پر ذمہ داریاں آگئی ہیں۔ اس لئے انہیں معمول پر لوٹنے میں پریشانیاں ہورہی ہیں۔ یہاں چند باتیں بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل کرکے آپ بچوں کو اسکول وقت پر بھیج سکتی ہیں:
وقت پر سونا: صبح بچوں کو وقت پر اسکول کیلئے تیار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بچے صبح جلدی اٹھیں۔ سب سے اہم مائیں وقت سے پہلے اٹھیں۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ دیر سے اٹھنے کی وجہ سے گھر میں ہنگامہ کھڑا ہوجاتا ہے اور مائیں چیختی چلاتی نظر آتی ہیں۔ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو اس لئے رات میں آپ اور بچے جلدی سو جائیں۔
اسکول بیگ کی تیاری: ٹائم ٹیبل کے حساب سے، بچے خود رات میں ہی کتابیں اور اسٹیشنری کا سارا سامان بیگ میں رکھ لیں۔ یہ بھی ان کی ذمہ داری ہوگی کہ اگر ٹیچر نے کوئی سامان منگوایا ہے تو وہ وقت رہتے گھر میں بتائیں گے۔ اس سے کئی پریشانیاں آسان ہوجائیں گی۔
ناشتہ اور ٹفن: اسکول جانے سے قبل بچوں کو ناشتہ ضرور دیں۔ ناشتے اور ٹفن کی تیاری رات میں ہی کرلیں تاکہ صبح میں کوئی دقت نہ ہو۔ خیال رہے کہ ناشتہ اور ٹفن بچوں کی پسند کا ہو۔
چیزوں کو منظم رکھنے کی عادت: لنچ باکس اور اسکول بیگ کے علاوہ دیگر سامان جیسے، جوتے موزے، پانی کی بوتل وغیرہ کو ان کی جگہ پر رکھیں تاکہ اگلے دن موزے کہاں رکھا ہے؟ کا ہنگامہ نہ ہو۔
 اِن چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتے ہوئے مائیں صبح کے ہنگامے سے بچ سکتی ہیں۔ اس سے ماں اور بچے، دونوں کا مزاج بھی اچھا رہے گا۔ ساتھ ہی بچہ خوشی خوشی وقت پر اسکول جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK