آئی لائنر لگانا سب کے بس کی بات نہیں کیونکہ اسے لگانے کے لئے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
EPAPER
Updated: July 23, 2025, 4:03 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
آئی لائنر لگانا سب کے بس کی بات نہیں کیونکہ اسے لگانے کے لئے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
آئی لائنر لگانا سب کے بس کی بات نہیں کیونکہ اسے لگانے کے لئے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں کلر آئی لائنر لگانے کا آسان طریقہ بتایا جا رہا ہے۔ بیوٹی ایکسپرٹ بھارتی تنیجا کے مطابق، آج کل کلر آئی لائنر میں بھی بلیو اور گرین آئی لائنر زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ کلر آئی لائنر کو لگاتے وقت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ پورا لُک بگڑ سکتا ہے۔
پینسل لائنر کا انتخاب کریں
ماہرین کا کہنا ہے کہ لیکویڈ آئی لائنر لگانا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ ذرا سی چوک سے یہ آنکھوں میں بھی جاسکتا ہے اس لئے جب آپ ماہر ہوجائیں تب اس کا استعمال کرسکتی ہیں۔ شروعات پینسل آئی لائنر ہی سے کریں۔ آپ اس سے آنکھوں پر بڑی آسانی کے ساتھ لکیریں کھینچ سکتی ہیں۔ شروعات میں آنکھوں میں تھوڑا پانی نکل سکتا ہے لیکن ڈرنے کی کوئی بات نہیں، اسے کاٹن بال کی مدد سے پونچھ دیں۔ اس کے بعد بغیر پلک جھپکائیں صرف ایک اسٹروک میں اپنے پسندیدہ کلر کے آئی لائنر سے لکیریں کھینچ دیں۔
اسکن ٹون کو نظرانداز نہ کریں
خوبصورت نظر آنے کے لئے آپ کی جلد کے رنگ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ہے بشرطیکہ آپ کا میک اپ صحیح ڈھنگ سے ہونا چاہئے۔ ہمیشہ اپنی رنگت کے مطابق کلر آئی لائنر کا انتخاب کرنا چاہئے۔ جیسے سفیدی مائل رنگت کے لئے بلیک اینڈ وہائٹ دونوں قسم کے آئی لائنر اچھے لگتے ہیں۔ صاف رنگت پر کسی بھی قسم کے آئی لائنرس اپلائی کئے جاسکتے ہیں۔
صحیح برش کا استعمال
اگر آپ لیکویڈ آئی لائنر لگا رہی ہیں تو پتلے برش کا استعمال کریں یا پھر اینگلڈ برش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو بلیک آئی لائنر سے بوریت محسوس ہورہی ہیں تو کلر آئی لائنر آپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔ اس سے آپ کو ملے گا ایک نیا گلیمرس لُک۔
آئی لائنر لگانے کا طریقہ
کلر ہو یا بلیک، کسی بھی قسم کے آئی لائنر کو آنکھوں کے باہری کونوں سے شروع کرتے ہوئے بعد میں اندر کی جانب لگانا چاہئے۔ اگر آپ آئی لائنر کو اِنر کارنر سے شروع کریں گی تو اس کی لائن موٹی بنے گی، جو چہرے کا لُک بگاڑ دے گی، ساتھ ہی ایک بہتر لُک کے لئے اندر کی طرف بھی لائن پتلی ہی رکھیں۔