جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کا اعلان کردیا، سوشل میڈیا پر مشترکہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے سفر کے آغاز کی اطلاع دی۔ یہ شادی پہلی اہلیہ پائل عبداللہ سے طلاق کے تقریباً تین ماہ بعد ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: October 31, 2026, 5:06 PM IST | New Delhi
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کا اعلان کردیا، سوشل میڈیا پر مشترکہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے سفر کے آغاز کی اطلاع دی۔ یہ شادی پہلی اہلیہ پائل عبداللہ سے طلاق کے تقریباً تین ماہ بعد ہوئی ہے۔
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سنیچر کو سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کیا۔ عمر عبداللہ نے انسٹاگرام پر ندھی رازدان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ایک نئے سفر کا آغاز کل ہوا۔ ‘‘ اس پوسٹ میں انہوں نے ندھی رازدان کو بھی ٹیگ کیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے شادی کے ایک روز بعد اپنے سوشل میڈیا فالوورس کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔
A new journey began yesterday 💍@Nidhi https://t.co/BXbdLq2d1H
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) October 31, 2026
یہ پیش رفت سپریم کورٹ کی جانب سے عمر عبداللہ کو ان کی علاحدہ رہائش اختیار کرنے والی اہلیہ پائل عبداللہ سے طلاق دینے پر رضامندی ظاہر کرنے کے تقریباً تین ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ ۳۱؍ جولائی۲۰۲۶ءکو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ دونوں کی شادی ختم کرنے کا حکم دے گی، کیونکہ دونوں فریقوں نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے اپنے ازدواجی تعلق کو ختم کرنے اور تمام زیر التوا تنازعات حل کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف دائر مقدمات واپس لینے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ اس وقت پہنچا تھا جب عمر عبداللہ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس میں انہیں طلاق دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران دونوں نے مشترکہ طور پر آئین کے آرٹیکل۱۴۲؍ کے تحت باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کی درخواست پیش کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: آئی ڈی بی آئی کی فروخت میں ضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام
دونوں کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمر عبداللہ اور پائل عبداللہ اپنے اختلافات ختم کرکے معاملات طے کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ عمر عبداللہ اور پائل عبداللہ کی شادی۱۹۹۴ء میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات دہلی کے اوبیرائے ہوٹل میں ملازمت کے دوران ہوئی تھی۔ ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔ دونوں ۲۰۰۹ء سے الگ الگ رہ رہے تھے، جبکہ عمر عبداللہ نے۲۰۱۱ء میں علاحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس سے قبل بھی مشاہدہ کیا تھا کہ دونوں کئی برسوں سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔