Inquilab Logo

قرنطینہ میں وقت کا یوں استعمال کریں

Updated: March 23, 2020, 12:13 PM IST | Inquilab Desk

کورونا وائرس کے سبب آپ اپنے گھروں میں قید ہو گئے ہیں لیکن منفی سوچنے کے بجائے آپ مثبت انداز میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کام یا مصروفیات زندگی کے سبب اپنے گھر والوں کو وقت نہیں دے پاتے۔ ایسے میں ان کے ساتھ وقت گزارنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کے سبب کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رہنے (قرنطینہ) کی صلاح دی جا رہی ہے لیکن ہر وقت گھر کے اندر رہنا ایک مشکل کام ہے۔ مگر گھر میں بند لوگوں کے پاس گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔

Family - Pic : INN
قرنطینہ میں گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں ۔ تصویر : آئی این این

ہم سبھی جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کے سبب کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رہنے (قرنطینہ) کی صلاح دی جا رہی ہے لیکن ہر وقت گھر کے اندر رہنا ایک مشکل کام ہے۔ مگر گھر میں بند لوگوں کے پاس گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔ ان حالات میں منفی نہیں بلکہ یہ سوچیں کہ آپ اس وقت کو بہتر  کیسے بنا سکتے ہیں اور ساتھ ہی اس وائرس سےاپنی حفاظت کیسے کرسکتے ہیں؟ اس وقت کو بہتر کیسے بنا سکتے ہیں آئیے جانیں یہاں
منفی نہیں مثبت سوچیں
 بھلے ہی کورونا وائرس کے سبب آپ اپنے گھروں میں بند ہو گئے ہو لیکن منفی سوچنے کے بجائے آپ مثبت انداز میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کام یا مصروفیات زندگی کے سبب اپنے گھر والوں کو وقت نہیں دے پاتے۔ ایسے میں ان کے ساتھ وقت گزارنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ لہٰذا اس وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گھر والوں کے ساتھ رہیں۔
گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں
 روزانہ کی بھاگ دوڑ اور مصروفیات زندگی کے سبب لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت نہیں گزار پاتے۔ مگر موجودہ صورتحال میں کئی لوگوں کو چھٹی دے دی گئی ہے یا چند افراد گھر سے کام کر رہے ہیں۔ جس کے سبب بیشتر لوگ گھر میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے۔ تو اس وقت کا فائدہ اٹھایئے اور اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ گھر میں وقت گزاریں۔
گھر کی صاف صفائی
 گھر کی صاف صفائی نہ صرف ٹائم پاس کرنے کا بہترین طریقہ ہے بلکہ اس سے آپ وائرس سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ تو اگر آپ بھی مصروف ہونے کے سبب گھر کی صفائی پر توجہ نہیں دے پاتے تو یہ وقت اس کے لئے بہترین ہے۔ اس کام میں آپ بچوں کی مدد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح ان میں بھی صفائی کی اہمیت اُجاگر ہوگی۔
الماری درست کریں
 مصروف ہونے کے سبب اکثر ہماری الماری بے ترتیب رہتی ہے۔ تو کیوں نہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الماری درست کر لی جائیں۔ مگر دھیان رہے کہ الماری کا  ایک گوشہ ایک وقت میں صاف کریں ورنہ پورا کمرہ بکھرا ہوا نظر آئے گا۔ جن کپڑوں کی ضرورت نہیں ہے انہیں نکال کر ایک طرف رکھ لیں، بعد میں کسی ضرورت مند تک وہ کپڑے پہنچائے جاسکتے ہیں۔
کھانا بنائیں
 بچوں کی پسند کے پکوان بنائیں، اپنے گھر کے باغیچے یا یہاں تک کہ بالکنی میں پکنک کا پلان بنا کر بھی ان دنوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
کچھ نیا پکانا سیکھیں
 روزمرہ کی مصروفیت کے سبب اکثر کچھ نیا پکانے کی کوشش نہیں کی جاتی ہے کہ کافی وقت لگ جائے گا۔ فی الحال گھر میں رہتے ہوئے کچھ نیا پکانا سیکھیں اور گھر والوں کو کھلائیں۔
بچوں کو سکھائیں نئی نئی چیزیں
 بچوں کے ساتھ نئی نئی چیزیں سکھانے کا بھی یہ اچھا وقت ہے۔ اس سے بچے بھی انجوائے کریں گے اور آپ کو ان کے ساتھ وقت گزارنا کا ایک اچھا موقع بھی مل جائے گا۔ اس کے علاوہ بچوں کے ساتھ کتابیں بھی لے کر بیٹھیں۔ تھوڑی پڑھائی بھی ضروری ہے۔
ورزش
 کام کے سبب اگر آپ اپنی صحت پر دھیان نہیں دے پاتے تو چھٹیوں کا فائدہ اٹھائیں اور ورزش کریں۔ آپ اپنے بچوں کو بھی آسان ایکسرسائز سکھائیں۔ اس سے آپ بھی صحتمند رہیں گے اور وقت گزاری بھی ہوجائے گی۔
خود کو اَپ گریٹ کرنا کا صحیح وقت
 اگر آپ ملازمت سے وقت نکال کر کچھ نیا سیکھ نہیں پاتے تو یہ آپ کے لئے بہترین وقت ہے۔ اس تھوڑے وقت میں آپ کچھ پڑھ کر یا کچھ نیا سیکھ کر خود کو اَپ گریٹ کر سکتے ہیں۔
بچوں کے ساتھ کھیلیں گیمز
 اگر آپ خالی وقت میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو گیمز کھیلنا ایک بہترین متبادل ہے۔ اس سے تناؤ دور ہوتا ہے اور بچے کا من بھی لگا رہے گا۔
اپنا خیال رکھیں
 ان دنوں اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ صحت کے ساتھ ساتھ جلد کی صحت پر بھی توجہ دیں۔
صحیح خبریں پھیلائیں
 گھر میں رہتے ہوئے اپنے قریبی رشتے داروں کو صحیح خبروں سے آگاہ کریں۔ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور یہ باتیں اپنوں تک بھی پہنچائیں۔
دوسروں کو تسلی دیں
 فی الحال پوری دنیا نازک دور سے گزر رہی ہے لہٰذا ایک دوسرے کو تسلی دیں کہ جلد ہی یہ وقت بھی گزر جائے گا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK