Inquilab Logo

ڈیپ کلیننگ؛ اپنائیں یہ ۷؍ طریقے

Updated: November 30, 2020, 10:53 AM IST | Inquilab Desk

گھر کی صفائی شروع کرنے سے قبل صفائی سے جڑے سامان کو ایک ٹیبل پر اکٹھا کر لیں۔ کئی بار بہت زیادہ محنت کرنے کے بعد بھی ہم گھر کو ٹھیک سے صاف نہیں کرپاتے ہیں۔ وہیں صفائی سے جڑے سامان کی مدد لینے سے نہ صرف صفائی آسان ہوجاتی ہے بلکہ بہتر بھی ہوتی ہے

House Cleaning
بہتر ہوگا کہ گھر کی صفائی گلوز پہن کے کریں

کورونا وائرس کے بحران میں کچھ لوگ گھر پر رہ کر ہی کام کر رہے ہیں۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے بچے بھی گھر پر ہیں۔ ایسے میں زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر رہنے کی وجہ سے گھر زیادہ گندا ہو جاتا ہے۔ اسے صاف رکھنا بڑا چیلنج ہے۔ اگر ڈیپ کلیننگ کے بارے میں سوچ رہی ہیں تو ان ۷؍ طریقوں کا استعمال کریں:
بہتر صفائی کیلئے ضروری سامان
 گھر کی صفائی شروع کرنے سے قبل صفائی سے جڑے سامان کو ایک ٹیبل پر اکٹھا کر لیں۔ کئی بار بہت زیادہ محنت کرنے کے بعد بھی ہم گھر کو ٹھیک سے صاف نہیں کرپاتے ہیں۔ وہیں صفائی سے جڑے سامان کی مدد لینے سے نہ صرف صفائی آسان ہوجاتی ہے بلکہ بہتر بھی ہوتی ہے۔
گھر کی بہتر صفائی کیلئے ضروری سامان
 آدھا لیٹر ایسڈ، آدھا کپ سرکہ، دٹرجنٹ یا صابن، آدھا لیٹر فنائل۔
سب سے زیادہ گندگی والی جگہ 
سے صفائی شروع کریں
ز صفائی کرنے کے بھی اپنے اصول ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے صفائی کی شروعات سب سے زیادہ گندگی والی جگہ سے کریں۔ کمرے کے اوپری حصوں سے صفائی کرنا شروع کریں۔ اس کے بعد زمین کو صاف کریں۔ چھوٹے چھوٹے حصوں سے دھول نکالنے کے لئے ویکیوم کلینر کا استعمال کریں۔
ز پنکھوں میں مٹی جمع ہوکر ان کا رنگ سیاہ پڑ جاتا ہے۔ پہلے جھاڑو سے پنکھے کی دھول صاف کر لیجئے۔ اس کے بعد ایک گیلے کپڑے سے پنکھے کو پونچھنے کے بعد خشک کپڑے سے پونچھ لیں۔
اوپری حصوں کی صفائی کرتے وقت 
رکھیں ان باتوں کا دھیان
 دروازے پر لگے لاک، لائٹ کے سوئچ، نل، کیبنٹ کو اچھے سے خشک کپڑے سے صاف کریں۔ چھوٹی چھوٹی سی جگہ سے دھول نکالیں۔ اگر گندگی سے یہ سب چیز پرانی سی نظر آنے لگتی ہیں تو انہیں پالش کرکے چمکائیں۔ چھوٹی چھوٹی دراز سے سارے سامان نکال کر فوراً صاف کرکے واپس اسے میں ترتیب سے رکھ دیں۔ اگر کچھ چیزیں پھینکنی ہیں وہ بھی اسی وقت طے کرلیں تاکہ گھر کی صفائی کے ساتھ ساتھ گھر کا کاٹ کباڑ بھی نکل جائے گا۔
کچن کی صفائی سب سے ضروری
ز کچن گھر کی سب سے اچھی جگہ ہوتی ہے۔ یہاں روزانہ پورے گھر کا کھانا تیار ہوتا ہے۔ یہی ایک ایسی جگہ ہے جو باتھ روم کے بعد سب سے زیادہ گندگی ہوتی ہے۔ اس لئے یہاں کی صفائی اچھے سے کریں۔
ز سب سے پہلے کچن کے سبھی سامان نکال کر گیلے کپڑے سے صاف کریں۔ اس کے بعد برتن رکھنے والی جگہ کو صاف کریں۔
ز باقی سامان رکھنے والی جگہ یا الماری اچھے سے صاف کرلیں۔ پانی نکلنے کی جگہ کو ضرور صاف کریں۔ پائپ لائن بلاک نہ ہو جائے، اس کی اچھے سے جانچ کریں۔ اگر برتن اور دوسری چیزیں پرانی ہوگئی ہیں تو انہیں تبدیل کر دیں۔
ز کچن کی اہم ضرورت فریج ہے۔ فریج میں زیادہ سامان رکھنے سے بدبو آنے لگتی ہے جو آہستہ آہستہ فریج میں رکھے سامان میں بھی بس جاتی ہے۔ سب سے ضروری تو فریج کی صفائی ہے۔ فریج میں کھانے پینے کی چیزوں کو ترتیب میں رکھیں۔ سبزیوں اور پھلوں کو دودھ اور پانی کی بوتلوں سے دور رکھیں۔ ہر پندرہ دن میں فریج کو اندر سے ضرور صاف کریں۔
باتھ روم کی صفائی کرتے وقت 
تحفظ کا رکھیں دھیان
 روم اور کچن کے بعد باتھ روم کی باری آتی ہے۔ یہاں صفائی کرنے سے پہلے ہاتھ میں گلوز اور منہ پر ماسک لگائیں۔ اس کے بعد باتھ روم کے ہر حصے میں فنائل یا ایسڈ اچھے سے ڈالیں۔ یہاں لگے شاور، نل، ٹوائلٹ سیٹ کو ٹھیک سے فنائل سے دھوئیں اور ٹائلز کو بھی اچھے سے صاف کریں۔
کھڑکی اور گھر میں لگی فوٹو فریم 
کو صاف کرنا نہ بھولیں
 جب پورے گھر کی صفائی ہو جائے تو گھر کی کھڑکیاں اور فوٹو فریم کی صفائی کرنا نہ بھولیں۔ گھر میں رکھی کانچ کی چیزوں کو بھی گیلے کپڑے اور صابن لگا کر صاف کریں۔ ٹھیک سے صاف کرنے کے لئے اسکربنگ برش کا بھی استعمال کرسکتی ہیں۔
آخر میں فرش کی صفائی
 فرش سے سب سے پہلے دھول صاف کریں۔ فرش کے ایک ایک کونے سے ویکیوم کلینر کی مدد سے پوری دھول صاف کریں۔ اس کے بعد پانی ڈال کر وائپر سے گندگی باہر نکالیں۔ آخر میں فنائل کے پانی سے پورے گھر کا پونچھا لگائیں۔
 گھر کی صفائی اکیلے نہ کریں، گھر کے کسی فرد کی مدد ضرور لیں۔ اگر تنہا ہیں تو اس کام کے لئے ۲؍ دن لیں۔ ایک دن کچن کی صفائی کے لئے مختص کریں اور دوسرے دن باقی کی صفائی کیلئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK