• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

Desi Old Money: جین زی میں مقبول لُک

Updated: September 10, 2026, 4:02 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

یہ Desi Old Money لُک ہے جس کا رجحان جین زی اور جین الفا میں بڑھتا جارہا ہے۔ اس اصطلاح کا مطلب ہے برانڈ سے دوری اختیار کرتے ہوئے روایتی اور پرانے طرز کے لباس ٹیلر سے سلوا کر اسٹائل کرنا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یہ Desi Old Money لُک ہے جس کا رجحان جین زی اور جین الفا میں بڑھتا جارہا ہے۔ اس اصطلاح کا مطلب ہے برانڈ سے دوری اختیار کرتے ہوئے روایتی اور پرانے طرز کے لباس ٹیلر سے سلوا کر اسٹائل کرنا۔ اگر آپ بھی ایسا لُک چاہتی ہیں تو اِس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرکے دیسی اولڈ منی لُک پاسکتی ہیں۔ اِسے اسکول کالج فیسٹیول کے علاوہ گھر میں ہونے والی تقریبات میں بھی پہنا جاسکتا ہے:
لباس: Deep Coffee Brown رنگ کی قمیص ہے اس رنگ کو Espresso بھی کہا جاتا ہے جو ٹرینڈ میں ہے۔ قمیص کے اس اسٹائل کو Boxy کہا جاتا ہے جو شارٹ اور ڈھیلا ہوتا ہے۔ اس پر Ivory Thread سے ایمبرائیڈری کا کام کیا گیا ہے جس سے قمیص کی خوبصورتی بڑھ گئی ہے۔ قمیص کی آستینیں لمبی Scalloped Edge یعنی کناروں پر قوسین ڈیزائن بنایا گیا ہے جس سے لُک نکھر کر آرہا ہے۔ شارٹ قمیص کے ساتھ Ivory رنگ کا Wide Flowy Palazzo پہنا گیا ہے جو مجموعی لُک کے ساتھ بہت اچھا تاثر پیش کر رہا ہے۔ پلازو پر گولڈن بوٹے بنے ہوئے ہیں جو سادہ ہونے کے ساتھ ساتھ نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: چاول کا پانی: بالوں اور جلد کے لئے مفید

میک اَپ: سافٹ میک اَپ لُک کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں موئسچرائزر اور لائٹ کنسیلر کا استعمال کیا گیا ہے۔ کنٹور کو نظرانداز جبکہ بھنوؤں کا قدرتی تاثر برقرار رکھا گیا ہے۔ برونزر کی مدد سے رخساروں کو اُبھارا گیا ہے۔ چونکہ جین زی منی مل میک اَپ میں یقین رکھتی ہے اس لئے نو میک اَپ لُک کو ترجیح دی گئی ہے۔ حالانکہ Muted Brown-Nude لپ اسٹک سے لُک کو مکمل کیا گیا ہے۔
جیولری: میک اَپ ہی کی طرح منی مل جیولری ہے۔ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں انگوٹھیاں ہیں جن سے لُک کی Decency بڑھ گئی ہے۔
جوتیاں اور ہینڈ بیگ: Beige Juttis پہنی گئی ہیں جو پورے لُک کے ساتھ پرفیکٹ لگ رہی ہیں۔ اس لُک کے ساتھ Beige رنگ کا Mini Structured Bag (دائروی تصویر) لیا جاسکتا ہے جو نئی نسل کے پسندیدہ بیگز میں سے ایک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK