چاول دنیا بھر میں پسند کی جانے والی غذاؤں میں شامل ہیں، لیکن انہیں پکانے کے بعد بچنے والے پانی کو اکثر غیر ضروری سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: September 10, 2026, 3:57 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
چاول دنیا بھر میں پسند کی جانے والی غذاؤں میں شامل ہیں، لیکن انہیں پکانے کے بعد بچنے والے پانی کو اکثر غیر ضروری سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔
چاول دنیا بھر میں پسند کی جانے والی غذاؤں میں شامل ہیں، لیکن انہیں پکانے کے بعد بچنے والے پانی کو اکثر غیر ضروری سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چاول کا پانی مختلف غذائی اجزاء اور مرکبات اپنے اندر رکھتا ہے، جس کی وجہ سے اسے روزمرہ نگہداشت میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے:
نظام ِ ہاضمہ کے لئے معاون:
چاول پکانے کے دوران پانی میں نشاستہ اور دیگر مرکبات شامل ہوجاتے ہیں جو نظام ِ ہاضمہ کیلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ چاول کا پانی ہاضمے کیلئے فائدہ مند ہے۔
یہ بھی پڑھئے:Cassia or Ceylon دارچینی کی اقسام، دونوں میں کیا فرق ہے؟
بالوں کو مضبوط بنانے میں مددگار:
چاول کا پانی بالوں کی نگہداشت کے لئے بھی روایتی طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق خواتین لمبے اور صحتمند بال برقرار رکھنے کے لئے چاول کے پانی سے فائدہ اٹھاتی رہی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق، چاول کا پانی بالوں کو زیادہ مضبوط اور لچکدار بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔
جلد کی صحت کے لئے بھی کارآمد:
چاول کا پانی صرف بالوں تک محدود نہیں بلکہ جلد کی نگہداشت میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ چاول کا پانی سورج سے جلد کو پہنچنے والے نقصان سے تحفظ، کولیجن کی پیداوار میں بہتری اور عمر بڑھنے کی ظاہری علامات کم کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ چاول کے پانی کو جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والی خشکی اور جلد کی جلن میں کمی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مسکراہٹ: خواتین کے لئے ایک انمول تحفہ
چاول کا پانی محفوظ کرنے کا طریقہ:
اگر آپ چاول کا پانی استعمال کرنا چاہتی ہیں تو چاول معمول کے مطابق پکائیں، تاہم پکانے کا دورانیہ تقریباً ۵؍ سے ۷؍ منٹ رکھیں۔ اس کے بعد پانی کو اچھی طرح چھان کر الگ کرلیں اور ایک صاف، بند کنٹینر میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ چاول کا پانی فریج میں تقریباً ایک ہفتے تک محفوظ کیا جاسکتا ہے۔