باورچی خانہ میں موجود اشیاء کئی بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ہوتی ہیں۔
EPAPER
Updated: April 02, 2026, 3:19 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
باورچی خانہ میں موجود اشیاء کئی بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ہوتی ہیں۔
باورچی خانہ میں موجود اشیاء کئی بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ہوتی ہیں۔ اِن اشیاء کا مستقل استعمال کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے جیسے کہ بے خوابی اور سر درد جیسے عام مگر پیچیدہ مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔ کیسے؟ اس کالم میں بتایا جا رہا ہے:
(۱) دارچینی والا دودھ: پُرسکون نیند کیلئے:
رات کو ایک کپ گرم دودھ میں ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر شامل کرکے پینے سے انسانی جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دراصل دارچینی میں موجود اجزاء جسم میں شکر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے جس کی غیر متوازن سطح اکثر نیند میں خلل ڈالتی ہے۔ دارچینی پاؤڈر دودھ میں شامل کرکے پینے سے جسم آرام دہ محسوس کرتا ہے اور پُرسکون نیند آتی ہے۔
کیسے استعمال کریں؟ ایک کپ گرم دودھ میں ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اسے سونے سے ۲۰؍ سے ۳۰؍ منٹ قبل پئیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’بلیک میجک پیسٹ‘ خواتین کی صحت کو بہتر بناتا ہے
(۲) لونگ والا پانی: سر درد کا علاج
لونگ درد کم کرنے اور سوزش سے نجات دلانے والی خصوصیات کے لئے جانی جاتی ہے۔ لونگ والا پانی پینے سے کم شدت والا سر درد سے نجات ملتی ہے۔
کیسے استعمال کریں؟ ایک گلاس پانی میں ۲؍ سے ۳؍ لونگ کو رات بھر بھگو دیں۔ اگلے دن اسے آہستہ آہستہ پئیں، خاص طور پر سَر درد محسوس ہونے پر۔
یہ بھی پڑھئے: سیب کا سرکہ وزن کم کرنے کے علاوہ توانائی بڑھانے میں معاون
یاد رکھیں:
یہ علاج آسان اور قدرتی ہیں، لیکن ان سے اس وقت کافی فائدہ ہوتا ہے جب انسان کے سونے اور بیدار ہونے کے اوقات منظم ہوں۔ اپنی خوراک میں متوازن غذا شامل کریں اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ اگر سر درد یا بے خوابی کے مسائل برقرار رہتے ہیں تو ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ کر لینا دانشمندی ہوگی۔