Inquilab Logo

عید آنے کو ہے، کھیرے سے تیار ماسک سے چہرے کی رونق بڑھایئے

Updated: April 03, 2024, 12:11 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

گرمی کا موسم جلد کے مسائل بھی پید اکرتا ہے ، اس لئے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہے، چہرے کی جلد صاف رہے گی۔

Cucumber mask can make you look attractive on Eid. Photo: INN
کھیرے کے ماسک سے آپ عید پر پر کشش نظر آسکتی ہیں۔ تصویر : آئی این این

گرمیوں کا موسم عروج پر ہے۔ ہر کوئی پسینہ میں شرابور ہورہا ہے۔ یہ موسم جہاں ایک طرف پسینہ اور حبس لے کر آتا ہے، وہیں دوسری طرف جلد کے بھی مسائل پیدا کرتا ہے۔ اسی گرمی میں عید بھی آرہی ہے، ایسے میں کھیرے سے  گھریلو ماسک تیار کیجئے۔ اس سے جلد نکھر جائے گی۔ 
گرمیوں میں چہرے کی جلد روغنی ہوجاتی ہے جس سے نجات پانے کیلئے خواتین بے چین رہتی ہیں۔ گرمیوں میں زیادہ پانی پئیں تا کہ آپ کا معدہ صاف رہ سکے۔ زیادہ پانی پینے سے چہرے کی جلد بھی صاف رہے گی۔ گرمیوں میں چہرے کی جلد کی حفاظت کیلئے کھیرے ‘شہد ‘ پسے بادام اور جو کے آٹے کا ماسک مفید رہے گا۔ یہ ماسک قدرتی ہے جبکہ اسے آپ گھر پر بہ آسانی بنا سکتی ہیں۔ کھیرے کا ماسک بنانے کیلئے کھیرے کے ۳؍ٹکڑے لیں۔ اس میں ایک انڈے کی زردی ملا لیں اور پسے بادام۲؍ چمچ، شہد۲؍ چمچ اور جو کا آٹا۲؍ کھانے کے چمچ لے کر ان تمام کو آپس میں ملا لیں اور اچھی طرح گرینڈر کرلیں اور چہرے پر لگائیں۔ ۱۰؍منٹ بعد تازہ پانی سے اس ماسک کو دھولیں۔ یاد رہے کہ اس ماسک کو آنکھوں پر نہ لگائیں، کچھ ہی دن میں فرق خود محسوس کریں گی۔ کھیرا اور شہد چہرے کیلئے موئسچرائزر کا کام کریں گے۔ یہ ماسک مستقل ایک ہفتہ لگانے سے آپ کے چہرے کی دلکشی اور نکھار واپس آجائیں گے۔ آپ چاہیں تو کھیرے کے ماسک کی تیاری میں لیمو کا رس ‘ پودینہ اور عرق گلاب بھی ملا سکتی ہیں۔ ان تمام کو ملا کر اچھی طرح گرینڈر کرلیں نیز چہرے اور گردن پر لگائیں، آنکھوں پر نہ لگائیں۔ ۲۰؍ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ۵؍ سے۷؍ دن تک اس ماسک کے استعمال سے چہرہ کھل اٹھے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK