ایک بڑا چمچہ آم کے چھلکے کا پیسٹ اور ایک بڑا چمچہ دہی لیں۔ ایک پیالے میں آم کے چھلکے کا پیسٹ اور دہی ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔
EPAPER
Updated: May 26, 2026, 1:40 PM IST | Mumbai
ایک بڑا چمچہ آم کے چھلکے کا پیسٹ اور ایک بڑا چمچہ دہی لیں۔ ایک پیالے میں آم کے چھلکے کا پیسٹ اور دہی ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔
چمکدار جلد کے لئے
ایک بڑا چمچہ آم کے چھلکے کا پیسٹ اور ایک بڑا چمچہ دہی لیں۔ ایک پیالے میں آم کے چھلکے کا پیسٹ اور دہی ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔ جلد چمکدار ہوگی۔ بہترین نتائج کے لئے ۱۵؍ دن کے وقفے سے لگائیں۔
جلد نکھارنے کے لئے
ایک کھیرے کا چھلکا اور ایک بڑا چمچہ ایلوویرا جیل درکار ہوں گے۔ چھلکوں کو دھو کر پیس لیں۔ ایک پیالے میں اس میں سے ایک بڑا چمچہ چھلکوں کا پیسٹ اور ایلوویرا جیل ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔ اس سے جلد نکھر جائے گی اور ٹھنڈک بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھئے: ایثار ایک مہذب اور کامیاب معاشرہ کی بنیاد ہے
جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لئے
ایک بڑا چمچہ تربوز کے چھلکے کا پیسٹ اور ایک بڑا چمچہ عرقِ گلاب لیں۔ ایک پیالے میں دونوں چیزیں اچھی طرح ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔ اسے ہفتے میں ایک بار لگائیں۔ جلد ہائیڈریٹ رہے گی۔
دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے
ایک ٹماٹر کا چھلکا اور ایک بڑا چمچہ دہی لیں۔ چھلکے کو پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ اس میں دہی ملا کر چہرے پر لگائیں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ بعد دھو لیں۔ جلد نکھر جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: کھانا پکانا آسان مگر اسے سلیقہ شعاری سے پیش کرنا مشکل
قدرتی نکھار کے لئے
ایک چقندر درکار ہوگا۔ چقندر کو اچھی طرح دھو کر موٹا چھلکا اتار لیں۔ اسے پانچ منٹ تک چہرے پر ملنے کے بعد پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ چہرہ کھل اٹھے گا۔
رنگت نکھارنے کے لئے
ایک بڑا چمچہ پپیتے کے چھلکے کا پیسٹ، ایک بڑا چمچہ شہد، ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ ہلدی پاؤڈر اور تھوڑا عرقِ گلاب درکار ہوں گے۔ پیالے میں سبھی چیزیں ملا کر چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھو لیں۔ بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں ایک بار یہ پیک لگائیں۔ رنگت نکھر جائے گی۔