ہر کسی کی جلد مختلف ہوتی ہے، کسی کی آئلی، کسی کی خشک، کسی کو ایکنی یا حساسیت کا مسئلہ ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 28, 2026, 2:15 PM IST | Mumbai
ہر کسی کی جلد مختلف ہوتی ہے، کسی کی آئلی، کسی کی خشک، کسی کو ایکنی یا حساسیت کا مسئلہ ہوتا ہے۔
باورچی خانے میں موجود اجزاء سے حسن و خوبصورتی کے نسخے صدیوں سے آزمائے جا رہے ہیں۔ تازہ پھل، ہلدی، دہی اور دیگر قدرتی چیزیں اکثر گھریلو فیشل اور اسکن کیئر کا حصہ بنتی ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ اجزاء ہر ایک کیلئے محفوظ بھی ہیں؟ ہر ایک کی جلد کی ساخت مختلف ہوتی ہے اور اس پر ہر شے کا اثر بھی مختلف ہوتا ہے۔ اس لئے قدرتی اشیاء کو چہرے پر لگانے سے قبل پیچ ٹیسٹ کرنا چاہئے یا ماہرین سے مشورہ کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھئے: نکھری اور چمکدار جلد کیلئے کوکونٹ مِلک سے ماسک تیار کریں
ہر کسی کی جلد مختلف ہوتی ہے، کسی کی آئلی، کسی کی خشک، کسی کو ایکنی یا حساسیت کا مسئلہ ہوتا ہے۔ اسی لئے ڈی آئی وائے اسکن کیئر آزمانے سے پہلے اپنی جلد کی نوعیت جاننا ضروری ہے، ورنہ فائدہ کے بجائے نقصان ہوسکتا ہے۔
یہ چار اجزاء جلد کو متاثر کرسکتے ہیں
لیموں اور ترش پھل: یہ جلد کو نکھار تو سکتے ہیں مگر ان میں تیزابیت زیادہ ہوتی ہے، جو جلد کو دھوپ کے لئے حساس بنا دیتی ہے۔ اس سے سن برن اور جلن کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
ہلدی: اس میں اینٹی انفلمنٹری خصوصیات رکھتی ہے اور رنگت نکھارنے میں مدد دیتی ہے، لیکن کچھ افراد کو اس سے الرجی ہوسکتی ہے۔
دہی: دہی میں لیکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو ہلکی ایکسفولی ایشن میں مدد دیتا ہے، مگر حساس جلد والوں کے لئے یہ جلن یا دانوں کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پانی کی ہر بوند قیمتی: خواتین کیلئے عملی و رہنما اصول
کافی اور چینی کے اسکرب: یہ دانے دار اسکرب جلد کو تازگی تو دیتے ہیں، مگر حساس جلد پر باریک زخم بھی پیدا کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر انفلوئنسرز کے بتائے گئے ہر نسخہ پر آنکھ بند کرکے عمل نہ کریں، کیونکہ ہر جلد کا ردِعمل مختلف ہوتا ہے۔ لہٰذا اسکن کیئر کے متعلق ماہرین سے مشورہ کریں۔