Inquilab Logo Happiest Places to Work

پھول والی ہیئر کلپ نوعمر لڑکیوں میں کافی مقبول

Updated: March 30, 2026, 1:25 PM IST | Mumbai

اِن دنوں پھول والی ہیئر کلپ ہر جگہ چھائی ہوئی ہے۔ یہ خاص ہیئر کلپ پھولوں کے انداز میں بنی ہوتی ہے، خاص طور پر ’فرینجپینی‘ یا ’پلومیریا‘ پھول کی طرح۔

This clip gives the impression that the hair is decorated with flowers. Photo: INN
یہ کلپ ایسا تاثر پیش کرتی ہے جیسے بال پھولوں سے سجے ہوں۔ تصویر: آئی این این

اِن دنوں پھول والی ہیئر کلپ ہر جگہ چھائی ہوئی ہے۔ یہ خاص ہیئر کلپ پھولوں کے انداز میں بنی ہوتی ہے، خاص طور پر ’فرینجپینی‘ یا ’پلومیریا‘ پھول کی طرح۔ ان کلپس کے رنگ بہت دلکش ہوتے ہیں جیسے گلابی، نیلا، نارنجی، سفید اور پیلا۔

ان میں رنگ ایک جیسے نہیں ہوتے بلکہ آہستہ آہستہ بدلتے ہیں، جیسے اصلی پھولوں کی پتیاں۔ ان کلپس کی خاص بات ان کی چمکدار اور جیلی جیسی ساخت ہے، جو انہیں خوبصورت اور نرم پھولوں جیسا دکھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فریج میں دودھ رکھنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

یہ کلپ عام خواتین کے ساتھ ساتھ سیلیبریٹیز میں بھی بہت مقبول ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ کلپ فیشن کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ بازاروں میں ہر اسٹالز پر ان رنگ برنگی کلپس کی ورائٹیزکی وسیع رینج آپ کو ضرور ملے گی۔ آن لائن بھی ان کی دھوم ہے اور کئی بین الاقوامی برانڈز میں بھی دستیاب ہے۔ مناسب داموں سے شروع ہونے والے ان کلپس کی قیمت سیکڑوں روپے تک جاتی ہے۔

یہ کلپس صرف بالوں کے لئے نہیں، بلکہ بیگ کی ایک خوبصورت تزئین کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔ اس کلپ کو بالوں میں لگانے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بال پھولوں سے سجے ہوئے ہیں۔ زمانۂ ماضی میں مائیں اپنی بیٹیوں کی چوٹیاں بنانے کے بعد اس میں چھوٹے چھوٹے رنگ برنگی پھول سجاتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ اِن پھولوں والی کلپس کو ماضی کی یادوں سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ یقیناً یہ کلپس ہمیں بچپن کی خوشیوں کی یاد دلاتی ہیں اور ان کا فیشن میں واپسی بھی ایک نیا ٹرینڈ بن چکا ہے۔ یہ فیشن خاص طور جین زی میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ اِن کلپس میں کئی ورائٹی دستیاب ہیں۔ یہ سیاہ اور سلیٹی جیسے گہرے رنگوں میں بھی مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: سیب کا سرکہ وزن کم کرنے کے علاوہ توانائی بڑھانے میں معاون

ان کلپس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آپ کے سادہ لباس کو بھی خاص بنا دیتی ہیں۔ تو آپ بھی اپنی پسند کی پلومیریا ہیئر کلپ خرید لیجئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK