سیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کیلئے بھی فائدہ مند ہے، اس میں موجود ایسیڈک ایسڈ بھوک کم کرکے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: March 24, 2026, 3:23 PM IST | Mumbai
سیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کیلئے بھی فائدہ مند ہے، اس میں موجود ایسیڈک ایسڈ بھوک کم کرکے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔
سرکہ تقریباً ہر گھر میں پایا جاتا ہے مگر بیشتر افراد اس کی افادیت سے ناواقف ہیں۔ حالانکہ یہاں سیب کے سرکہ کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ یہ انسان کی مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد مرتب کرتا ہے جس سے متعلق جاننا اور اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھئے: تیواسی عید: اپنوں سے ملنے کیلئے وقت نکالئے
سیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کیلئے بھی فائدہ مند ہے، اس میں موجود ایسیڈک ایسڈ بھوک کم کرکے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکہ جسم کے نظام ہاضمہ کو بھی تیز کرتا ہے اور کیلوریز کو جلنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک تحقیق کے دوران موٹاپے کا شکار ۱۷۵؍ افراد کو ۳؍ ماہ کے دوران بلا ناغہ سیب کا سرکہ پلایا گیا، جن رضاکاروں نے ایک چمچہ سیب کا سرکہ استعمال کیا تھا انہوں نے ۲ء۶؍ پاؤنڈ وزن کم کیا اور جن رضاکاروں نے روزانہ ۲؍ چمچے سیب کا سرکہ استعمال کیا تھا ان کے وزن میں اس عرصے کے دوران ۳ء۷؍ پاؤنڈ کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس کے علاوہ بھی سیب کے سرکہ کے کئی فوائد ہیں:
قوت مدافعت اور توانائی بڑھانے میں مددگار
ورزش کرنے والے افراد کے لئے سیب کا سرکہ حیرت انگیز طور پر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس کے استعمال سے توانائی میں اضافہ اور جسمانی کارکردگی بڑھتی ہے، ورزش کے نتیجے میں جسم میں ہونے والے درد کو کم کرتا ہے اور متاثرہ پٹھوں کی بحالی کے کام میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سرکے میں موجود پوٹاشیم سمیت دیگر اجزاء تھکان کی کیفیت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: عیدالفطر کے موقع پر خورد و نوش میں اعتدال ضروری
ذیابیطس کے لئے مفید
ماہرین صحت کے مطابق سیب کے سرکہ میں ایسیڈک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سیب کے سرکے کی کچھ مقدار روزانہ پینے سے بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔ حالانکہ ڈاکٹر سے مشورہ کرکے استعمال کرنا چاہئے۔
کولیسٹرول کی سطح کم کرے
تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے سرکہ میں پائے جانے والے ایسیڈک ایسڈ کے سبب خراب کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔