• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئے سال کے آغاز کے ساتھ چند صحتمند عادتیں اپنائیے

Updated: January 06, 2026, 4:01 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

نیا سال صحت کے عزائم کیلئے انتہائی موزوں وقت ہے۔ لیکن خیال رہے کہ یہ آسان اور قابل ِ عمل ہوں۔ سخت اور پیچیدہ ڈائٹ یا معمولات کا انتخاب کرنے کے بجائے چند چھوٹی چھوٹی عادتیں اپنا کر انسان صحتمند رہ سکتا ہے۔

Good health requires being physically active. Picture: INN
اچھی صحت کے لئے جسمانی طور پر فعال رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تصویر: آئی این این
نیا سال صحت کے عزائم کیلئے انتہائی موزوں وقت ہے۔ لیکن خیال رہے کہ یہ آسان اور قابل ِ عمل ہوں۔ سخت اور پیچیدہ ڈائٹ یا معمولات کا انتخاب کرنے کے بجائے چند چھوٹی چھوٹی عادتیں اپنا کر انسان صحتمند رہ سکتا ہے۔ آج اس کالم میں صحت کے حوالے چند معمولی مگر مؤثر عادتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے:
صحتمند عادتیں
متوازن غذا کھائیں۔
 جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔
 کھانا ترک نہ کریں۔
 جسمانی طور پر فعال رہنے کے لئے اپنی پسندیدہ سرگرمیاں اپنائیں۔ مثال کے طور پر چہل قدمی، یوگا یا اسپورٹس۔
 مناسب نیند لیں۔
 ذہنی دباؤ سے خود کو دور رکھیں۔
 یہ عادتیں انسانی جسم کو صحتمند رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
آسان اور قابل عمل عزائم
نئے سال میں ’ہیلتھ ریزولیشن‘ لیتے وقت خیال رہے کہ وہ آسان اور قابل عمل ہوں تاکہ آپ پورے سال ان پر قائم رہیں۔ چھوٹے چھوٹے ہدف طے کریںا ور انہیں پورا کریں۔ ہر کامیابی کا جشن منائیں۔ خیال رہے کہ اچھی صحت حاصل کرنے کے لئے پرفیکشن کی نہیں مسلسل کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔
لہٰذا اس نئے سال میں چند اچھی عادتیں اپنائیں اور صحتمند رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK