صحت بخش غذائیں، ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے، حافظہ مضبوط کرنے، صحتمند دل اور دیر پا توانائی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 18, 2025, 4:17 PM IST | Hafsah Thim | Mumbai
صحت بخش غذائیں، ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے، حافظہ مضبوط کرنے، صحتمند دل اور دیر پا توانائی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
صحت بخش غذائیں، ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے، حافظہ مضبوط کرنے، صحتمند دل اور دیر پا توانائی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ روزانہ متوازن غذا کھانے سے کئی بیماریاں دور رہتی ہیں یہاں تک کہ بڑھتی عمر میں بھی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ہیں۔ آج اس کالم میں چند غذاؤں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو معمر افراد کے لئے مفید ثابت ہوسکتی ہیں:
(۱)بیریز (بلیوبیری اور اسٹرابیری)
بیریز اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں فائبر اور وٹامن سی وافر مقدار میں ہوتے ہیں۔ جن سے شدید تناؤ میں کمی آتی ہے، مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، دل صحتمند رہتا ہے اور یادداشت بہتر ہوتی ہے۔
کتنا استعمال کرنا چاہئے؟ روزانہ ایک کپ (۱۵۰؍ گرام) تازہ یا فروزن بیریز کھا سکتے ہیں۔ آپ ان کی اسموتھی بنا سکتے ہیں، یوگٹ یا سیریل میں شامل کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے۔
(۲)اخروٹ
اس میں اومیگا فیٹی ایسڈز، پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ جو نقصاندہ کولیسٹرول کو کم کرنے، دل کو صحتمند بنانے اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
کتنا استعمال کرنا چاہئے؟ روزانہ ایک مٹھی (۲۵؍ سے ۳۰؍ گرام) کھائیں۔ اسے شام کے ناشتے کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسے اوٹ میل یا سلاد میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
(۳)پالک
اس میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں ہوتے ہیں۔ جو ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے، بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور جسم سے نقصاندہ مادّے کا اخراج کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کتنا استعمال کرنا چاہئے؟ روزانہ ایک سے ۲؍ کپ پالک کی سبزی کھائی جاسکتی ہے۔ اسے اسٹر فرائی، سوپ کی شکل میں یا اسموتھی کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے۔
(۴)بانگڑا (مچھلی)
یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہیں جو دل کو صحتمند بنانے، جسم سے نقصاندہ مادے کا اخراج کرنے اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اومیگا تھری معمر افراد کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے اور انہیں امراضِ قلب سے بچاتا ہے اور حافظہ مضبوط کرتا ہے۔
کتنا استعمال کرنا چاہئے؟ ہفتے میں ۲؍ سے ۳؍ مرتبہ (فی پلیٹ ۱۰۰؍ سے ۱۵۰؍ گرام) کھا سکتے ہیں۔ بانگڑا کو گرلڈ، گریوی میں یا بھاپ پر پکی ہوئی بھی کھا سکتے ہیں۔
مذکورہ بالا اشیاء کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے کے ساتھ ساتھ روزانہ جسمانی طور پر فعال رہیں، جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں اور مناسب نیند سوئیں تاکہ آپ طویل اور صحتمند زندگی پاسکیں۔